کوئلے کی وزارت

کوئلے کی  وزارت ایسی کانیں جن سے کوئلہ نکالا جا چکا ہے ،،میں پمپ اسٹوریج پروجیکٹوں کو تیار کرنے کا آغاز کرے گی


کول انڈیا نے ایسے پروجیکٹوں کے لیے 20 ترک شدہ کانوں کی نشاندہی کی ہے

Posted On: 10 NOV 2023 4:26PM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت وسیع زمینی بینک کے اقتصادی فوائد اور اقتصادی قابل عملیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کوئلے کی کانوں میں پمپ اسٹوریج پروجیکٹس (پی ایس پی ) تیار کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد توانائی کے متبادل ذرائع کی طرف تنوع پیدا کرنا ہے۔ پمپ  اسٹوریج کے منصوبوں کے ذریعے، کوئلے کے شعبے میں پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے ہائیڈرو بجلی تیار کرنے کے لیے شمسی توانائی کو استعمال کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس اقدام کا مقصد دن کے وقت شمسی توانائی اور رات کو پن بجلی پیدا کرنا ہے۔

پمپ شدہ  اسٹوریج پاور پلانٹس کشش  ثقل  اور پانی کا استعمال کرتے ہوئے بجلی پیدا کرتے ہیں جو پہلے گڑھے میں موجود ذخائر سے سطح کے اوپری ذخائر میں پمپ کیا گیا تھا۔ کم طلب کے دوران، پانی کو اونچے ذخائر میں پمپ کیا جاتا ہے۔ جب مانگ زیادہ ہوتی ہے تو پاور ہاؤس میں ٹربائن چلانے اور گرڈ میں بجلی فراہم کرنے کے لیے پانی چھوڑا جاتا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ کوئلہ پیدا کرنے والے علاقوں میں 200 سے زیادہ ایسی کانیں موجود ہیں جن سے کوئلہ نکالا جا چکا ہے ، جن میں بہت بڑا رقبہ ہے۔ ان میں سے بہت سی کانیں پی ایس پی ز کے لیے قابل عمل ہیں کیونکہ زیریں ذخائر، پانی کا بڑا ذریعہ  ہے  اور زمین  بھی دستیاب ہے۔

کوئلہ کی وزارت کے سکریٹری، کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کی سربراہی میں ہونے والی تنوع کا جائزہ میٹنگ میں بتایا گیا ہے کہ پمپ ذخیرہ کرنے کے پروجیکٹوں کی تشخیص اور فزیبلٹی اسٹڈی کے لیے 20 سے زیادہ ترک شدہ کانوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ این ایل سی آئی ایل  نے پی ایس پی  پر فزیبلٹی اسٹڈی بھی شروع کی ہے۔ مزید، اسٹیک ہولڈرز ایجنسیوں کے ساتھ مشاورت کے لئے ہدایت دی گئی ہے جو اس طرح کے منصوبوں کو شروع کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اضافی سائٹس کی نشاندہی کرنے کے لئے جو پمپ اسٹوریج کے منصوبوں کو قائم کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ای پی سی اور پی پی پی جیسے کاروباری ماڈل کو اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے حتمی شکل دی جا سکتی ہے اور اس طرح کے پروجیکٹ کو ریاستی حکومتوں، نجی کھلاڑیوں اور تحقیقی اداروں سمیت مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر لاگو کیا جا سکتا ہے۔

  کوئلہ کی وزارت پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور وسائل کے بہتر استعمال کے لیے پرعزم ہے۔ اس طرح کے اقدام سے پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور کوئلے کے شعبے کے کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ وزارت وسائل کے موثر استعمال کو یقینی بنانے اور شہریوں کو بجلی کی مسلسل فراہمی کو برقرار رکھنے میں ثابت قدم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا م۔

U- 902



(Release ID: 1976190) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada