وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارت  اور بنگلہ دیش کی بحریہ نے  مشترکہ  گشت اور مشق بونگوساگر کا آغاز کیا

Posted On: 10 NOV 2023 4:00PM by PIB Delhi

بھارتی  بحریہ اور بنگلہ دیش کی بحریہ کے درمیان دو طرفہ مشق کا چوتھا ایڈیشن، بونگوساگر-23، اور دونوں بحریہ کی طرف سے مشترکہ گشت(کورپیٹ) کا پانچواں ایڈیشن 07 سے 09 نومبر 2023 تک شمالی خلیج بنگال میں منعقد ہوا۔ دونوں بحری افواج نے بین الاقوامی سمندری سرحدی حدود (آئی ایم بی ایل) کے ساتھ مشترکہ گشت کا آغاز کیا اور اس کے بعد باہمی تعاون کو بڑھانے کے لیے بحری مشقوں کا انعقاد کیا ۔

بھارتی  بحریہ کے بحری جہاز کتھر، کلتان اور  سمندر میں گشت کرنے والا طیارہ (ایم پی اے) ڈورنیئر نے بنگلہ دیشی بحریہ کے جہاز ابو بکر، ابو عبیدہ اور سمندر میں گشت کرنے والا طیارہ (ایم پی اے) کے ساتھ مشق میں حصہ لیا۔ بحری جہازوں نے مواصلاتی مشقیں، سرفیس گن شوٹس، ٹیکٹیکل پینتریبازی اور دیگر مشقیں کیں جن کا اختتام اسٹیم پاسٹ کے ساتھ ہوا ۔  کورپیٹ - 23 میں دونوں بحری افواج کے درمیان انسانی ہمدردری کی بنیاد پر پہلی امداد اور قدرتی آفات راحت (ایچ اے ڈی آر) مشقیں بھی شامل تھیں جن میں سمندر میں تلاش اور بچاؤ کے منظر نامے کا استعمال کیا گیا۔ باقاعدہ دو طرفہ مشقوں اور مربوط گشت نے دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور تعاون کو  مزید مستحکم کیا ہے۔

بھارتی بحریہ کے جہاز (آئی این ایس )کتھر دیسی ساخت کا ایک  گائیڈڈ میزائل کارویٹ ہے، جبکہ بھارتی بحریہ کے جہاز (آئی این ایس )  دیسی ساخت کا ایک  آبدوز شکن کارویٹ ہے۔ دونوں جہاز وشاکھاپٹنم میں واقع بھارتی بحریہ کے مشرقی بیڑے کا حصہ ہیں، جو مشرقی بحریہ کی کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف کی آپریشنل کمانڈ کے تحت کام کرتا ہے۔

*************

( ش ح   ۔  م ع   ۔   ت ح  (

U. No 901 


(Release ID: 1976170) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Marathi , Hindi