وزارت آیوش

آیوروید  ڈے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر منایا گیا


ایٹمی طاقت، کیڑے مار ادویات اور زہریلے ماحول کے اس دور میں آیوروید ایک نعمت  ہے: سربانند سونووال

ملک بھر میں 8000 سے زائد  تندرستی کے  مراکز قائم کیے گئے ہیں

آیوش گرڈ پروجیکٹ کے ذریعے آیوش سیکٹر کی خدمات  کی فراہمی  کو مزید مضبوط کیا جا رہا ہے

دنیا بھر میں آیوروید ادویات کے پھیلاؤ کے ساتھ، طبی خصوصیات کے حامل پودوں، ان کی کاشت اور کاروبار کی ضرورت تیزی سے بڑھ رہی ہے

آیوروید ڈے کے لیے بنائی گئی مائیکرو ویب سائٹ کو دنیا بھر سے تقریباً 20 کروڑ لوگوں کی حمایت حاصل ہوئی، یہ مہم ڈیجیٹل طور پر 102 ممالک تک پہنچی، 80 ممالک کے میڈیا میں کوریج ہوئی

آئی آئی ٹی ، ایمس  اور سی ایس آئی آر جیسے اداروں نے آیورویدک ادویات کی مالیکیولر خصوصیات کو سمجھنے کے لیے آیوش کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے

اسرو کی مدد سے ملک بھر میں  طبی خصوصیات کے حامل  پودوں کی نقشہ سازی  کی جا رہی ہے

تین ویدّوں کو قومی دھنونتری آیوروید ایوارڈ سے نوازا گیا

Posted On: 10 NOV 2023 3:11PM by PIB Delhi

آٹھویں آیوروید ڈے کے موقع پر، مرکزی آیوش وزیر س جناب  سربانند سونووال نے کہا کہ ایٹمی طاقت، کیڑے مار ادویات اور زہریلے ماحول کے اس دور میں آیوروید ایک وردان کی طرح ہے۔ مسلسل کوششوں کے ساتھ، آیوش کی وزارت نے ملک بھر میں آٹھ ہزار سے زیادہ تندرستی کے مراکز قائم کیے ہیں۔ آیوش سیکٹر کی خدمات کی فراہمی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے آیوش گرڈ پروجیکٹ شروع کیا گیا اور اسے مضبوط بنانے کے انتظامات کیے گئے۔ آیوروید ڈے ہر سال دھنونتری جینتی پر منایا جاتا ہے۔ ہر سال اس تقریب کے انعقاد سے دنیا بھر میں آیوروید ڈے کی شہرت میں اضافہ ہوا ہے۔ عالمی پھیلاؤ کی وجہ سے دنیا بھر میں طبی خصوصیات کے حامل  پودوں کی کاشت کی ضرورت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اس بار آٹھویں آیوروید ڈے کے موقع پر آیوروید ڈے کی ایک مائیکرو ویب سائٹ بنائی گئی جس کو دنیا بھر سے تقریباً بیس کروڑ لوگوں کی حمایت حاصل ہوئی۔ اپنے صدارتی خطاب میں جناب سونووال نے کہا کہ آیوروید ڈے کی عالمی مہم ’ایک صحت کے لیے آیوروید‘ کا پیغام اور جی 20 اجلاس کے عالمی موضوع’واسودھیو کٹمبکم‘ نے ایسا انمٹ تاثر چھوڑا ہے کہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔

پروگرام کے مہمان خصوصی، ہریانہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر جناب گیان چند گپتا نے ملک اور دنیا میں اس بڑے پیمانے پر آیوروید ڈے منانے کے لیے وزارت آیوش کی تعریف کی اور آیوروید کی ترقی کے لیے ہریانہ حکومت کی طرف سے کی جارہی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔

آیوش کے مرکزی وزیر مملکت جناب منجاپارا مہندر بھائی  جو یوم آیوروید کی تقریب میں موجود تھے، نے کہا کہ آئی آئی ٹی، ایمس اور سی ایس آئی آر جیسے اداروں نے آیورویدک ادویات کی مالیکیولر خصوصیات کو سمجھنے کے لیے آیوش کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ اسرو ( ہندوستانی  خلائی تحقیقی تنظیم ) کی مدد سے ملک بھر میں موجود طبی خصوصیات کے حامل  پودوں کی نقشہ سازی کی جا رہی ہے۔ جناب  منجاپارہ نے کہا کہ آیوروید صرف انسانی صحت تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ اس سے جڑے دیگر سلسلے بھی ہیں جیسے وِرکشایوروید، اینیمل آیوروید اور یہ سب مل کر ایک صحت  بخش  آیوروید ماحول بناتے ہیں۔ ایف ایس ایس اے آئی کی طرف سے آیوروید غذا کے ضابطے کا نوٹیفکیشن آیوش کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔

اس موقع پر آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا نے کہا کہ آٹھویں آیوروید ڈے کی تقریبات کے لیے خصوصی طور پر بنائی گئی مائیکرو سائٹ میں ریکارڈ کیے گئے ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ پوری دنیا سے تقریباً 20 کروڑ لوگوں نے ایک ماہ تک جاری رہنے والی اس مہم میں کل 20 ہزار سرگرمیوں میں تعاون کیا اس میں  تقریباً 17 لاکھ لوگوں نے شرکت کی۔ مائیکرو سائٹ 102 ممالک تک پہنچی اور 424 مقامات پر ’’رن فار آیوروید‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ ان  تقریبات کی خبریں تقریباً 80 ممالک کے علاقائی اور قومی میڈیا میں شائع ہوئیں۔

ہریانہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر جی انوپما، آل انڈیا آیوروید مہاسمّیلن کے صدر پدم بھوشن ویدیا تریگُنا جی، آیوش کی وزارت کے آیوروید مشیر ویدیا منوج نیسری نے بھی پروگرام سے خطاب کیا۔ جے دیپ مشرا، مالیاتی مشیر اور ایڈیشنل سکریٹری، مرکزی وزارت صحت اور آیوش کی وزارت، کویتا گرگ، جوائنٹ سکریٹری، وزارت آیوش، ویدیا جینت دیوپجاری، چیئرمین، نیشنل کونسل فار انڈین سسٹم آف میڈیسن اور پروفیسر ربی نارائن، ڈائریکٹر جنرل، سینٹرل کونسل فارریسرچ ان  آیورویدک سائنسز اس پروگرام میں موجود تھے ۔ آچاریہ اور کئی آیورویدک یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر بھی موجود تھے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ قومی دھنونتری آیوروید ایوارڈ پروگرام میں آیوروید کے میدان میں نمایاں خدمات کے لیے قومی دھنونتری آیوروید ایوارڈز کا اعلان کیا گیا تھا۔ یہ خصوصی اعزازات  ویدّ آر ایم اواہاد، ویدّ پی وی دمانیا، وید ایل مہادیون سرما کو دیئے گئے۔

آیوروید ڈے کے دو روزہ پروگرام کا اختتام اس پیغام کے ساتھ ہوا کہ ہمیں عوامی شراکت کے ذریعے آیوروید کے عوامی پیغام کو ایک عوامی تحریک میں تبدیل کرنا ہے اور آیوروید کو عالمی پلیٹ فارم پر قائم کرنا ہے۔

**********

 

(ش ح۔اک ۔ع آ)

U-895



(Release ID: 1976152) Visitor Counter : 76