وزارت دفاع
انڈین نیوی سیلنگ چیمپئن شپ 2023 آئی این ڈبلیو ٹی سی (ایم بی آئی) میں اختتام پذیر
Posted On:
10 NOV 2023 2:38PM by PIB Delhi
انڈین نیوی سیلنگ چیمپئن شپ (آئی این ایس سی) 2023 کا انعقاد انڈین نیول واٹر مین شپ ٹریننگ سینٹر (آئی این ڈبلیو ٹی سی) ، ممبئی میں 05 سے 09 نومبر 23 تک نیول ہیڈ کوارٹر میں واقع انڈین نیول سیلنگ ایسوسی ایشن (آئی این ایس اے) کے زیراہتمام کیا گیا۔
یہ ایونٹ ایک انٹر کمانڈ چیمپئن شپ ہے۔ اس ایڈیشن میں تینوں بحری کمانوں کے 100 سے زائد اہلکاروں نے شرکت کی، جس میں افسران، سیلرز (بشمول اگنی ویر) اور کیڈٹس شامل تھے۔
چیمپئن شپ کا انعقاد بوٹس کی پانچ مختلف کلاسوں میں کیا گیا جن میں مردوں کے لیے آئی ایل سی اے 7، خواتین کے لیے آئی ایل سی اے 6، بک نووا ونڈ سرف بورڈز، لیزر بہیا (ٹیم ریسنگ) اور جے-24 (میچ ریسنگ) کلاس آف بوٹ شامل ہیں۔ ریسنگ کے تین مختلف فارمیٹس میں چار دنوں کے دوران کل 37 ریسوں کا انعقاد کیا گیا۔
مہمان خصوصی، وائس ایڈمیرل راجا رام سوامی ناتھن، ڈی جی این پی (ممبئی) نے 09 نومبر 2023 کو منعقدہ اختتامی تقریب کے دوران جیتنے والوں کو تمغے پیش کیے۔ انہوں نے اعلیٰ معیار قائم کرنے اور سمندر میں مشکل حالات میں بہترین کشتی رانی کی مہارت کا مظاہرہ کرنے پر بحریہ کے یاٹ پرسنز کی تعریف کی۔
مجموعی طور پر چیمپئن شپ ٹرافی ویسٹرن نیول کمان کو دی گئی، جبکہ سدرن نیول کمان اور ایسٹرن نیول کمان کی ٹیمیں بالترتیب رنرز اپ اور سیکنڈ رنرز اپ رہیں۔
آئی این ایس اے ہر سال آئی این ایس سی کا انعقاد کرتا ہے تاکہ ٹیلنٹ کو تلاش کیا جاسکے اور جہاز رانی کے کھیل میں ابھرتے ہوئے بحریہ کے اہلکاروں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م م ۔ م ر
Urdu No. 890
(Release ID: 1976126)
Visitor Counter : 85