کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی کامرس اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل 13-16 نومبر 2023 تک سان فرانسسکو کا دورہ کریں گے تاکہ ہند  بحرالکاہل  اقتصادی فریم ورک(آئی پی ای ایف) اور ایشیا  بحرالکاہل اقتصادی تعاون (اے پی ای سی)  کے رہنماؤں سے ملاقات کریں اور وزارتی سطح کی  مصروفیات میں شرکت کریں

Posted On: 10 NOV 2023 12:10PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل 13 سے 16 نومبر 2023 تک انڈو پیسیفک اکنامک فریم ورک(آئی پی ای ایف)اور ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن(اے پی ای سی) کی مختلف سرکاری مصروفیات میں شرکت کے لیے سان فرانسسکو، ریاستہائے متحدہ امریکہ کا دورہ کریں گے۔ وہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اس دورے کے دوران ممتاز کاروباری شخصیات، ممتاز ماہرین تعلیم، امریکی حکام اور صنعتی دنیا کے رہنماؤں سے بھی بات چیت کریں گے۔

وزیر تجارت و صنعت 13 سے 14 نومبر 2023 تک ہونے والے تیسرے بذات خود حاضری کے ساتھ منعقد ہونے والے آئی پی ای ایف وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے، جس میں مذاکرات کی پیشرفت کے بارے میں اہم تازہ ترین پیش رفتوں کے سامنے آنے کا امکان ہے۔ وزیر موصوف  ہند بحرالکاہل اقتصادی فریم ورک( آئی پی ای ایف)  وزارتی اجلاس کے موقع پر امریکی وزیر تجارت، یو اس ٹی آر اور دیگر آئی پی ای ایف کے شراکت دار  ممالک کے وزراء کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وزیر موصوف  16 نومبر 2023 کو آئی پی ای ایف کے رہنماؤں کی میٹنگ اور عالمی بنیادی ڈھانچے اور سرمایہ کاری کے لئے شراکت داری  (پارٹنرشپ فار گلوبل انفراسٹرکچر اینڈ انویسٹمنٹ (پی جی آئی آئی) - آئی پی ای ایف سرمایہ کار فورم کے اجلاس میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔  16 نومبر، 2023 ہندوستان کو 30 ویں اے پی ای سی کے اقتصادی رہنماؤں کی میٹنگ 2023 میں بطور مہمان معیشت مدعو کیا گیا ہے۔

دورے کے دوران وزیر تجارت و صنعت امریکی وزیر تجارت محترمہ جینا ریمنڈو ۔ یو ایس ٹی آر، محترمہ کیتھرین تائی اور مختلف شعبوں اور صنعتوں کے نمائندوں سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے ۔ ان ملاقاتوں کے دوران  تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے، سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور ٹیکنالوجی اور اختراع جیسے شعبوں میں زیادہ تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

اس دورے کا ایک اہم  توجہ کا مرکز  معاملات امریکی کامرس سکریٹری محترمہ جینا ریمنڈوکے ساتھ‘‘ ہند ۔ امریکہ اختراع کاری مصافحہ پہل قدمی’’ کے موضوع پر ایک مشترکہ تقریب کی صدارت کر نا رہے گا۔ جس کا مقصد دونوں فریقوں کے متحرک اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کو بلند کرنا اور  ایک دوسرے کے ساتھ جوڑنا، تعاون کے لیے مخصوص ریگولیٹری رکاوٹوں کو دور کرنا، اور مزید جدت طرازی اور ملازمت کی ترقی کو فروغ دینا، خاص طور پر اُبھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے میدان میں۔

وزیر تجارت و صنعت سی ای اوز کے ساتھ ون ٹو ون ملاقاتوں کے ساتھ سرمایہ کاروں کی گول میز میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے۔ وہ مختلف اسٹیک ہولڈرز جیسے طلباء، کاروباری افراد، پر خطر کاموں میں  رقم داؤں پر لگانے والوں اور اس ملک میں  نثراد افراد وغیرہ کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔ جناب گوئل سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ خلیجی علاقے میں عالمی سطح پر مشہور ٹیکنالوجی سے جڑی، کاروباری اور تعلیمی برادریوں کے ساتھ ، خاص طور پر، سلیکن ویلی میں، ہندوستان میں تمام شعبوں - الیکٹرانکس (بشمول سیمی کنڈکٹر)، ٹیکنالوجی،  مالیاتی ٹیکنالوجی  وغیرہ میں سرمایہ کاری یا توسیع کے خواہاں امریکی کمپنیوں کے ساتھ کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 23 مئی 2022 کو ٹوکیو میں ریاستہائے متحدہ  امریکہ کے صدر جناب جو بائیڈن، جاپان کے وزیر اعظم جناب کشیدا فومیو؛ اور ہند-بحرالکاہل خطے کے دیگر شراکت دار ممالک کے ساتھ آئی پی ای ایف کی لانچنگ تقریب میں شرکت کی؛ ۔ ستمبر 2022 میں پہلی بار ذاتی طور پر حاضری والی  وزارتی میٹنگ میں،  پروگراموں کے لحاظ سے وزارتی بیانات جاری کیے گئے جس میں متن پر مبنی مذاکرات کی وسیع شکل کا خاکہ پیش کیا گیا۔ دسمبر 2022 میں، چاروں  پروگراموں  کے معاہدوں پر بات چیت کا آغاز کیا گیا اور مئی 2023 میں،  ستون  II - معاہدے پر بات چیت کافی حد تک مکمل ہوئی۔

آئی پی ای ایف خطے میں ترقی، امن اور خوشحالی کو آگے بڑھانے کے مقصد کے ساتھ شراکت دار ممالک کے درمیان اقتصادی روابط کو مضبوط کرنا چاہتا ہے۔ فریم ورک تجارت سے متعلق چار ستونوں کے ارد گرد تشکیل دیا گیا ہے۔تجارت (ستون I)؛ سپلائی چینز (ستون II)؛  صاف ستھری معیشت  (ستون III)؛ اور منصفانہ معیشت (ستون چہارم)۔

ہندوستان ایک آزاد، کھلے اور جامع ہند بحرالکاہل خطے کے لیے پرعزم ہے اور خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے شراکت داروں کے درمیان اقتصادی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے کام کرے گا۔ فریم ورک جامع ہے اور شراکت دار ممالک کو ان کی متعلقہ ترجیحات کی بنیاد پر ستونوں کے ساتھ منسلک ہونے کی آسانی فراہم کرتا ہے۔

ہندوستان اور امریکہ دونوں ہی فطری شراکت دار ہیں اور ان کے درمیان تجارتی تکمیلی، دیرینہ اسٹریٹجک اور اقتصادی تعلقات ہیں،  عوام  سے عوام کے درمیان رابطہ ہے، اور دونوں متحرک جمہوریتیں بھی ہیں۔ دونوں ممالک دوسرے فریم ورک جیسے کیو یو اے ڈی اور آئی  2 یو2 (انڈیا-اسرائیل/ یو اے ای- یو ایس اے) کے تحت بھی تعاون کر رہے ہیں۔ قیادت کی سطح پر باقاعدہ تبادلے بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کا ایک لازمی عنصر رہے ہیں۔ یہ دورہ مضبوط اور باہمی طور پر فائدہ مند تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات قائم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے جس سے نہ صرف ہندوستان اور امریکہ دونوں کی معیشتوں کو فائدہ پہنچے گا بلکہ ان کے اپنے اپنے شہریوں کی مجموعی خوشحالی اور بہبود میں بھی مدد ملے گی۔

********

ش ح۔  س ب۔ رض

U. No.886


(Release ID: 1976109) Visitor Counter : 477


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil