مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کرناٹک کا  آر 3کم کرنا، دوبارہ استعمال کرنا، ری سائیکل کرنا - سووچھ دیوالی کے لیے تحریک


شہریوں کو سوچھ دیوالی دستخطی مہم کے لیے سائن اپ کرنے کی ترغیب دینے کے لیے  آر آر آر کیوسک قائم کریں

Posted On: 10 NOV 2023 12:22PM by PIB Delhi

سووچھ دیوالی شبھ دیوالی مہم کے تحت وسیع پیمانے پر سرگرمیوں اور اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے، تمام شہر سووچھ تہواروں کے لیے تیار ہیں۔ کرناٹک نے کھلے میدانوں، بازاروں کی جگہوں، دیگر اونچے مقامات پر کچرے کو کم کرنے، دوبارہ استعمال کرنے، ری سائیکل کرنے (آر آر آر)  سینٹر کیوسک قائم کیے ہیں۔ یہ کھوکھے شہریوں کو نہ صرف اپنی پرانی، غیر استعمال شدہ اشیاء عطیہ کرنے بلکہ سوچھ دیوالی دستخطی مہم کے لیے سائن اپ کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ آر آر آرز سنٹر کو اسکول کے بچوں کے ذریعہ تیار کردہ نوادرات اور دیے اور این جی اوز، اپنی مدد آپ گروپس (ایس ایچ جیز)  وغیرہ کے ذریعہ تیار کردہ دیگر ماحول دوست مصنوعات سے سجایا گیا ہے۔ کمیونٹی کی شمولیت کے لیے، تمام مذہبی مقامات کو قدرتی پھولوں، پتوں یا قدرتی رنگوں سے شبھ دیوالی رنگولی بنانے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ کیو آر کوڈ اسٹینڈز مذہبی مقامات کے باہر، بازاروں، بس اسٹاپوں، شاپنگ مالز اور تھیٹروں میں بھی لگائے گئے ہیں تاکہ شہریوں کے ذریعے کئے گئے عہد کو رجسٹر کیا جا سکے۔ ماحول دوست اور مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات کی حوصلہ افزائی کے لیے، اے پی ایم سی کے ساتھ خصوصی بازاروں کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں اپنی مدد آپ  گروپس( ایس ایچ جیز) کی طرف سے تیار کردہ ماحول دوست دیوالی مصنوعات ، سجاوٹ سے لے کر تحائف اور مٹھائیوں تک، لوگوں کو ذمہ دارانہ انتخاب کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2023-11-10122355VH5H.png

اس کے علاوہ، کچھ یو ایل بیز نے اپنے طور پر منفرد اقدامات کیے ہیں جیسے ہاسن، جہاں ہاسنامبا مندر دیوالی کے موسم میں سال میں صرف ایک بار عوام کے لیے اپنے دروازے کھولتا ہے۔ یہ تب ہوتا ہے جب عقیدت مندوں کی ایک بھیڑ دیوتا کو اپنا خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مندر میں آتی ہے۔ ایک سوچی سمجھی پہل میں، ہاسن شہری ادارے نےجس کا مقصد مندر کے زائرین کے ساتھ مشغول ہو کر بیداری اور اتحاد کو فروغ دینا ہے، مندر میں کیو آر کوڈ اسٹینڈز قائم کیے ہیں، اور عقیدت مندوں کو صاف سبز دیوالی کے لیے سووچھ دیوالی دستخطی مہم کے لیے سائن اپ کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔ اس کا مقصد کوڑا کرکٹ سے پاک شہروں کے لیے اتحاد اور مشترکہ مقصد کے احساس کو فروغ دینا ہے۔

اس دوران عوام کی توجہ کے لیے اڈوپی کے مشہور سیاحتی ساحل پر ریت کے فن پارے بھی بنائے گئے ہیں۔ وجیا نگر میں سبز پٹاخوں/ پٹاخوں کے ذریعہ آلودگی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کچی آبادیوں میں پورکرمیکوں کے ذریعہ مٹی کے دیے (لیمپ) تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں، مذہبی اداروں، یو ایل بی، شہری اداروں اور حکومت کی مشترکہ اور شعوری کوششوں سے سوچھ دیوالی اور ماحول دوست تقریبات کے لیے سازگار ماحول پیدا ہو رہا ہے۔

*******

ش ح۔  س ب۔ رض

U. No.889


(Release ID: 1976102) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada