وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

لندن میں ورلڈ ٹریول مارکیٹ – 2023  میں بھارت کی قابل ذکر موجودگی کے بعد، ہمہ گیریت پر مبنی سیاحت کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگئی ہے

Posted On: 09 NOV 2023 5:01PM by PIB Delhi

کلیدی خصوصیات:-

  • ورلڈ ٹریول مارکیٹ (ڈبلیو ٹی ایم) 2023  میں ‘‘بے مثال بھارت’’ نے متاثر کن چھاپ چھوڑی ہے۔
  • سیاحت کی وزارت کی سکریٹری محترمہ وی – ودیاوتی نے  یو این ڈبلیو ٹی او- ڈبلیو ٹی ٹی سی  کے سیاحت کے وزراء کی چوٹی کانفرنس اور برادریوں کے تفویض اختیارات سمیت ایک پینل مباحثے  سمیت اعلیٰ سطح کے پروگرام میں شرکت کی۔
  • وزارت نے ہمہ گیریت کو مرکزی دھارے میں لانے کے مقصد سے، اپنی تازہ ترین مہم  ‘‘ٹریول فار لائف’’ یعنی  ‘‘لائف کے لئے سفر’’ متعارف کرائی ہے۔
  • سیاحت کی وزارت نے ایک عظیم  ‘‘انڈیا  ایوننگ’’ کی میزبانی کی، جس میں برطانیہ کے مہمان نوازی اور سیاحت کے شعبے کے 200  سے زیادہ کلیدی متعلقہ فریقوں نے حصہ لیا۔

"انکریڈیبل انڈیا،" یعنی  ‘بے مثال بھارت’ نے شاندار کامیابی کے ساتھ ورلڈ ٹریول مارکیٹ (ڈبلیو ٹی ایم )  2023 میں اپنی متاثر کن موجودگی  درج کرائی ، جس سے ہندوستان کی پوزیشن کو ایک ایسے عالمی مقام کے طور پر مستحکم کیا گیا ہے ،جہاں کا دورہ کرنا ضروری ہے۔ 6 سے 8 نومبر 2023 تک منعقد ہونے والے ڈبلیو ٹی ایم 2023 نے ہمہ گیریت پر مبنی  سیاحت کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنے  کے ساتھ ’وزٹ انڈیا 2023‘ کے موضوع کے تحت ملک کی متنوع سیاحتی مصنوعات کی نمائش کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم کے ساتھ "انکریڈیبل انڈیا"  کو پیش کیا۔

انکریڈیبل انڈیا پویلین کا افتتاح  برطانیہ میں ہندوستان کے ہائی کمشنر عزت مآب جناب وکرم دورئی سوامی، حکومت ہند کی  سیاحت وزارت کی محترمہ وی ودیاوتی، حکومت گوا  کے وزیر سیاحت جناب روہن کھاونٹے، اور دیگر معزز مندوبین کی موجودگی میں کیا گیا۔

سیاحت کی وزارت  کی سکریٹری محترمہ وی ودیاوتی نے پہلے دن ایک بلند اسٹیج پر نوجوانوں اور تعلیم کے ذریعے سیاحت کے شعبے  میں انقلابی تبدیلی لانا   کے موضوع پر منعقدہ یو این ڈبلیو ٹی او – ڈبلیو ٹی ٹی سی  سیاحت کے  وزراء کی  چوٹی کانفرنس میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ دوسرے دن، سیاحت کی سکریٹری  نے ایک پینل مباحثے میں حصہ لیا جس کا موضوع تھا، سیاحت کے کاروبار میں برادریوں کی شمولیت ۔’ سیاحت کی صنعت میں مقامی برادریوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے  پینل کی ڈبلیو ٹی ایم کے ذمہ دار ٹورازم ایڈوائزر، ذمہ دار ٹورازم پارٹنرشپ کے ہیرالڈ گڈون نے مہارت کے ساتھ نظامت کی ۔

سیاحت کی وزارت نے تقریب کے دوسرے دن لندن کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ایک شاندار انڈیا ایوننگ یعنی   ‘ہندوستانی شام’ کی میزبانی کی جس میں 200 سے زیادہ ٹور آپریٹرز، ٹریول ایجنٹس، میڈیا، مہمان نوازی اور سیاحت کی صنعت کے دیگر ممتاز متعلقہ  فریقوں نے شرکت کی۔ اس تقریب میں ڈبلیو ٹی ایم   2023 برطانیہ میں شرکت کرنے والے ہندوستان کے مختلف ریاستی حکومتوں کے سکریٹریز اور دیگر مندوبین بھی موجود تھے۔

سیاحت کی وزارت کی سکریٹری  محترمہ وی ودیا وتی  نے وزارت  کی تازہ ترین مہم "ٹریول فار لائف " متعارف کرائی، جس کا بنیادی مقصد ہندوستانی سیاحت کے شعبے میں ہمہ گیریت کو مرکزی دھارے میں لانا ہے۔ اس مہم کا مقصد قدرتی اور ثقافتی وسائل کی حفاظت کرتے ہوئے زیادہ لچکدار، جامع، کاربن کے اخراج سے مبرا اور وسائل سے مؤثر سیاحت کا ایکو نظام قائم  کرنا ہے۔

سیاحت کی سکریٹری محترمہ وی ودیاوتی، نے تبصرہ کیا " ٹریول فار لائف " پروگرام، سیاحوں کو ایسے آسان اقدامات کرنے کی حوصلہ افزائی کرے گا، جس کے نتیجے میں ماحولیات، حیاتیاتی تنوع، مقامی معیشت میں بہتری اور مقامی برادریوں  کی سماجی و ثقافتی سالمیت کا تحفظ ہو گا۔ اس کا مقصد سیاحت کی ویلیو چین کے سلسلے میں متعلقہ فریقوں کے ذریعہ وسائل کے دانشمندانہ  اور محتاط استعمال کرنا ہے" ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GLXU.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003DI17.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004ZNLP.jpg

تقریب میں شامل مہمانوں کے ساتھ بے مثال انڈیا سے متعلق فلموں، ٹریول فار لائف کے ویڈیوز کے ساتھ ساتھ مدھیہ پردیش، بہار، کرناٹک اور راجستھان کے ریاستی سیاحتی بورڈز کی فلموں کی نمائش کی گئی۔ شام کے وقت ، شرکاء لذیذ ہندوستانی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے اور گربا اور بھنگڑے کے روایتی ہندوستانی لوک رقصوں کی پرفارمنس سے محظوظ ہوئے۔ اس کے علاوہ ، خوش نصیب مہمانوں نے نارائن نواس پیلس، تاج گروپ آف ہوٹلز، اور انتارا ریور کروز کی طرف سے دل کھول  پیش کردہ انعامات جیتے۔

ڈبلیو ٹی ایم 2023 میں "انکریڈیبل انڈیا" نہ صرف ہندوستان میں  سیاحتی مواقع کی پیشکش  کی گئی ، بلکہ ہمہ گیر اور ذمہ دار سیاحت، ثقافت اور برادری کی شمولیت کا جشن بھی منایا گیا۔

ڈبلیو  ٹی ایم  2023 میں بھارت کی سیاحت

چھ سے آٹھ نومبر 2023 تک ڈبلیو ٹی ایم  میں شرکت کرنے والے ہندوستانی وفد کی سربراہی حکومت ہند  کی  سیاحت کی وزارت کی سکریٹری محترمہ وی ودیاوتی کر رہی ہیں۔ اس سال، انکریڈیبل انڈیا پویلین میں 47  اداروں نے شرکت کی ، جس میں ٹور آپریٹنگ کمپنیاں، ڈیسٹینیشن مینجمنٹ کمپنیاں (ڈی ایم  سیز)، اور دہلی، اتراکھنڈ، جموں و کشمیر، بہار، میگھالیہ، کے سیاحت کے ریاستی محکموں ،  اروناچل پردیش، اوڈیشہ، آسام، اور انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورازم کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی) سمیت کیرالہ، کرناٹک، لداخ، راجستھان، مدھیہ پردیش، گوا، اتر پردیش، مہاراشٹر کے ریاستی سیاحت کے محکموں نے اپنی اپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کی اور ممکنہ گاہکوں اور شراکت داروں سے رابطہ قائم کرنے کے لیے اپنے اپنے پویلین قائم کئے ۔ تین دنوں کے دوران، سیاحت کی وزارت کی سکریٹری محترمہ وی ودیاوتی کی قیادت میں ہندوستانی وفد نے مختلف بااثر ٹور آپریٹرز، میڈیا کے نمائندوں، اور برطانیہ کی ٹریول مارکیٹ کے اہم متعلقہ فریقوں کے ساتھ نتیجہ خیز میٹنگیں کیں اور رابطوں کو فروغ دینے،  کاروباری امکانات کو تلاش کرنے ، اور بصیرت اور علم اور معلومات  کو ساجھا کرنے کی غرض سے اس پلیٹ فارم کا استعمال کیا۔

www.incredibleindia.org پر ملاحظہ کریں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​​​​​​​

(ش ح- ع م - ق ر)

U-880


(Release ID: 1976064) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Hindi , Punjabi