عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
نارتھ بلاک اور تمام فیلڈ دفاتر میں مستقل طور سے صفائی مہم چلائی گئی
زیر التواء عوامی شکایات/ حوالہ جات کا نمٹارہ
تمام ریکارڈز کا جائزہ لیا گیا اور پرانے معاملوں کا نمٹارہ کیا گیا
ڈیجیٹل گورننس کا ماحول اور رول لنکڈ لرننگ کی حوصلہ افزائی گئی
ملازمین خدمات کی ڈیجیٹل ڈیلیوری نے ایز آف لیونگ، شفافیت اور جواب دہی میں ایک نیا معیار قائم کیا
Posted On:
09 NOV 2023 5:52PM by PIB Delhi
عملے و تربیت کے محکمہ (ڈی او پی ٹی) نے اپنے ماتحت / ملحق اداروں کے ساتھ مل کر خصوصی مہم میں شامل تمام سرگرمیوں کو سرگرم طور سے آگے بڑھایا اور خصوصی مہم 3.0 کے اپنے اہداف کو کلی طور پر حاصل کیا۔ مختلف معاملوں کے سلسلے میں زیر التوا معاملوں کو مؤثر انداز سے کم کرنے کے مقصد سے خصوصی مہم 3.0 کا آغاز 2 اکتوبر 2023 کو ہوا اور 31 اکتوبر 2023 کو اختتام ہوا۔
محکمہ کی اہم باتیں اور حصول یابیاں
i) زیر التواء معاملوں کا مؤثر نمٹارہ
مہم کے دوران، عملہ و تربیت کے محکمہ نے اپنے ملحق اور ماتحت دفاتر اور خود مختار اکائیوں کے ساتھ درج ذیل معاملوں کے سلسلے میں ہدف حاصل کیے ہیں -
الف – ممبران پارلیمنٹ کے دو زیر التوا حوالہ جات کا نمٹارہ
ب- 10 بین وزارتی حوالہ جات
ج- 121 عوامی شکایات
د- دیگر اداروں میں سے 14 میں سے 13 اہم حوالہ جات
ii) فائل مینجمنٹ: ڈی او پی ٹی نے اپنے ملحق، ماتحت اور خود مختار اداروں کے ساتھ فزیکل اور ای- آفس فائلوں جائزے کے معاملے میں اپنا ہدف کامیابی کے ساتھ حاصل کر لیا ہے ۔
الف- فزیکل فائلوں کا جائزہ - 75,136 فزیکل فائلوں اور 1,17,000 دستاویزات / ڈوزیئر کا جائزہ، ڈی او پی ٹی اور اس سے جڑے اداروں کے ذریعے لیا گیا ہے۔
ب- 6000 ای- آفس فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔
Iii) ریوینیو آمدنی
- دو پرانی اسٹاف کاروں، پرانے دفتری فرنیچر، پرانے کیبنٹ، غیر استعمال شدہ آلات، بیکار اسٹورز، ہاؤس کیپنگ ٹولس وغیرہ کے نمٹارے سے 3.78 لاکھ روپے کا ریوینیو حاصل ہوا ہے اور دفتر میں بیش قیمت گنجائش نکالی گئی ہے۔
- پرانے کمپیوٹر، پرنٹر وغیرہ جیسے ای-کچرے کے نمٹارے سے 3 لاکھ روپے سے زیادہ کا ریوینیو حاصل ہونے کا امکان ہے۔
iv) سوچھتا: مختلف دفتری مقامات پر 290 صفائی مہمیں چلائی گئیں۔
2. اس مہم کے دوران اعلیٰ ترین رویوں کو بھی اپنایا گیا۔ اپنائے گئے کچھ بہترین رویوں میں درج ذیل باتیں شامل ہیں:
- جائزہ مشق کے حصے کی شکل میں دستاویزات کی ڈیجیٹل کاری اور رکھ رکھاؤ۔
- تمام اداروں میں مشن موڈ میں فائلوں کی ریکارڈنگ/جائزہ، تاکہ ڈیجیٹل گورننس کو بڑھاوا دیا جاسکے اور فزیکل جگہ خالی کی جاسکے ۔
- سوچھتا کو ’گو گرین‘ اور لائف ابھیان کے ساتھ جوڑا گیا۔
- ای- آفس کلچر کو بڑھاوا دینے کے مقصد سے فزیکل فائلوں کو بند کرنا۔
- ڈی او پی ٹی کو صرف ای- حوالہ بھیجنے کے لئے دیگر وزارتوں کی حوصلہ افزائی کرنا۔
- فزیکل حوالہ جات کو کم کرنے کے لئے ای- ایچ آر ایم ایس ماڈیول کو پوری طرح برسرکار کیا گیا۔
- 86 مرکزی وزارتیں اور محکمے آئی جی او ٹی کرم یوگی پورٹل سے جڑ گئے ہیں، جہاں 1459 گھنٹے کی میعاد والے 780 سے زیادہ کورس دستیاب کرائے گئے ہیں اور 3918633 کورسیز کا اندراج ہوا ہے۔ پورٹل پر اب تک 2983902 نصاب کے مکمل ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔ اب تک 25 لاکھ سے زیادہ استعمال کنندگان مسلسل سیکھنے کے لیے iGOT Karmayogi پورٹل میں شامل ہو چکے ہیں۔
******
ش ح۔ ج ق ۔ م ر
U-NO. 873
09.11.2023
(Release ID: 1976006)
Visitor Counter : 92