مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

دہلی کا ماحولیات دوست دیوالی کے تہواروں پرزور

Posted On: 09 NOV 2023 1:27PM by PIB Delhi

تہواروں کے موسم میں جوش و خروش بلند ہوتا ہے اور شہری آنے والے تہواروں کو انتہائی خوشی اور جوش و خروش کے ساتھ منانے کے لیے بے تاب ہوتے ہیں۔ جہاں شہری، مارکیٹ ایسوسی ایشنز، ادارے، سماجی اور مذہبی تنظیمیں تہواروں کو منانے اور اس میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں، وہیں اس تہوار کے موسم میں سوچھتا پر توجہ دینا بھی اتنا ہی اہم ہے۔ سوچھ بھارت مشن-شہری  2.0، نیشنل سروس اسکیم، کالج آف ووکیشنل اسٹڈیز کی طرف سے ’سوچھ دیوالی، شبھ دیوالی‘ مہم نے اپنی پائیدار شراکت دار این جی او، وہائی  ویسٹ وینسڈیز فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر دیوالی سے پہلے 2 روزہ زیرو ویسٹ فیسٹیول - دیپ مہوتسو، سوچھ اتسو اور ووٹر اتسو کے دن کا انعقاد کیا ۔ اس تقریب میں، صاف، سبز اور ماحول دوست تہواروں کے پیغام کو پھیلانے کے لیے کئی پائیدار صفائی کے اقدامات کو بروئے کار لایا گیا۔ پائیدار صفائی کے اقدامات جیسے کہ کپڑوں کے کترن کے فضلے سے بنی سجاوٹ کے لیے دوبارہ قابل استعمال کاٹن فیبرک اسٹریمرز، بیکار گتے سے دوبارہ استعمال کے قابل سیلفی فریم، بیکار آئس کریم کی چھڑیوں سے دوبارہ قابل استعمال لٹکائے جانے والے فن پارے، گنے کی تھیلی کی پلیٹیں اور کھانے والے  پیالے، ایکو -دکان  وکلپ، بارو اے بیگ، ہوم کمپوسٹنگ اور  آرآرآر(ریڈیوز،ری یوز اور ری سائیکل )سویپ  بیفوریوشاپ  اسٹالز اورگیمس اورکچرے کابندوبست ، معززین کے لیے استعمال ہونے والے گلدستوں کی بجائے پودے اور کپڑے کے تھیلے۔ اس منفرد اقدام کے تحت کیمپس کے اندر تمام گیلے کچرے کو کمپوسٹ کیا گیا۔ انفورسمنٹ ٹیمیں فیسٹیول میں زیرو ویسٹ سرگرمیوں کی نگرانی کر رہی تھیں۔

دہلی کے شاہدرہ نے ایکتا گارڈن میں سوچھ دیوالی کے تھیم پر دیوار کو خوبصورت بنانے کی سرگرمی کا اہتمام کیا۔ سوسائٹی کے مقامی باشندوں نے اپنے چھوٹے بچوں کو اس سرگرمی میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔ بچوں کو فورسز میں شامل ہوتے اور دیوالی تھیم سے متاثر ہو کر خوبصورت دیواری پینٹنگز بناتے ہوئے دیکھا گیا۔ دہلی سوچھ تہواروں سے بھری ہوئی ہے اور صاف سبز دیوالی کے لیے تیار ہے۔

**********

(ش ح۔ق ت۔ع آ)

U-850



(Release ID: 1975853) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu