اسٹیل کی وزارت

اسٹیل کی وزارت نے ماہانہ خصوصی مہم 3.0 کے اہداف کو کامیابی سے حاصل کرلیا ہے


خصوصی مہم 3.0 کے تحت 261 دفتر کے باہر صفائی  ستھرائی مہم چلائی گئی اوردستاویزی شکل میں  19432 فائلوں کو ختم کیا گیا

اسٹیل کی وزارت کو 8 کروڑ 73 لاکھ روپے سے زیادہ کی آمدنی ہوئی ہے اور تقریباً 2,34,915 مربع فٹ کی جگہ خالی کرائی گئی ہے

Posted On: 08 NOV 2023 6:40PM by PIB Delhi

اسٹیل کی وزارت نے پورے بھارت  میں سرکاری سیکٹر کے تحت آنے والے اداروں (پی ایس یوز )کے ساتھ مل کر زیر التواء معاملات (ایس سی ڈی پی ایم)  کے لیے خصوصی مہم 3.0 میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔ اس خصوصی مہم کا انعقاد دو مرحلوں میں کیا گیا تھا - تیاری کا مرحلہ 14 ستمبر 2023 سے 30 ستمبر 2023 تک اور عمل درآمد کا مرحلہ 2 اکتوبر 2023 سے 31 اکتوبر 2023 تک تھا۔

نفاذ کے مرحلے کے دوران، تمام شناخت شدہ حوالہ جات کو ختم کرنے اور مجموعی طور پر صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کی کوششیں کی گئیں۔ خصوصی مہم 3.0 کے تحت  اسٹیل کی وزارت کی کوششوں کی سوشل میڈیا سمیت میڈیا کے ذریعے وسیع پیمانے پر تشہیر کی گئی۔مہم کی پیش رفت کاروزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا گیا ۔

خصوصی مہم 3.0 نے  اسٹیل کی وزارت اسٹیل کے مقرر کردہ اہداف کے پیمانوں پر نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ ابتدائی طور پر صفائی مہم چلانے کے لیے جگہوں کی نشاندہی کی گئی۔ اسٹیل کی وزارت نے پورے  بھارت میں صفائی ستھرائی کی مہم چلائی۔ مہم کے ایک حصے کے طور پر دفترکے باہر کے 261 مقامات پر صفائی مہم چلائی گئی۔

اسٹیل کی وزارت کے سکریٹری جناب ناگیندر ناتھ سنہا دفتر کے احاطے کا معائنہ کرتے ہوئے۔

 

مذکورہ مہم کے تحت، دفتر کے کباڑ کو ٹھکانے لگایاگیا اور فائلوں کو ختم کیا گیا، جس سے 8,73,33,631  روپے کی آمدنی ہوئی اور فائلوں کو ختم کرنے اور کباڑ کو ٹھکانے لگانے سے تقریباً 2,34,915 مربع فٹ جگہ خالی ہوئی۔ دفاتر میں ریکارڈ کا بندوبست بھی ترجیحی بنیادوں پر کیا گیا اوردستاویزی شکل میں  19432 فائلوں کو ختم کیا گیا اور 12207 ای -فائلوں کوبھی بند کردیاگیا۔ وزارت نے ممبران پارلیمنٹ کے زیرالتواء حوالہ جات ، آئی ایم سی، وزیراعظم کے دفتر اور 55 عوامی شکایات کامکمل طور پر ازالہ کیا ۔ مزید یہ کہ تمام زیر التواء 66 عوامی شکایات کی اپیلیں بھی حل کی گئیں۔

اسٹیل کی وزارت اور اس کے انتظامی کنٹرول کے تحت پی ایس یوز کی طرف سے کئے گئے بہترین طرز عمل

  1. بوکارو اسٹیل پلانٹ  (ایس اے آئی ایل) میں شاپ فلور کے قریب جنگلی باغات کو ایک چھوٹے سے باغ میں تبدیل کردیاگیا

 

  1. کے آئی او سی ایل نے اگلی انڈین کے ساتھ مل کر سرجاپور روڈ، کورامنگلا میں گندگی سے بھرے علاقوں کی صفائی کو بڑھانے کے لیے پلاگنگ کی سرگرمیوں کا اہتمام کیا اور دیوار کی پینٹنگز تیار کیں۔

 

سوشل میڈیا کوریج

 

سرگرمیوں کی وسیع سوشل میڈیا کوریج نے ملک بھر میں وزارت کی طرف سے چلائی گئی سوچھتا تحریک میں عوامی بیداری اور دلچسپی کو بھی پیدا کیا ۔ مہم کی نفاذ  کی مدت کے دوران 639 ٹویٹس اور متعدد دوبارہ پوسٹس اعلیٰ درجے کی مصروفیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ذیل میں چند ٹویٹس کا ذکر کیا گیا ہے:

اسٹیل کی وزارت صفائی ستھرائی کو عادت بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے اور وقتاً فوقتاً صفائی کے پروگراموں کا آغاز کرتی رہتی ہے، ساتھ ہی ساتھ عوامی شکایات کو بروقت نمٹانے پر بھی توجہ مرکوز کرتی ہے۔

*************

 

 ش ح۔ ش م ۔ ج ا  

U-844



(Release ID: 1975835) Visitor Counter : 63


Read this release in: English , Hindi , Punjabi