جل شکتی وزارت
جل شکتی کی وزارت کا پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کا محکمہ، زیر التواء معاملات کو نمٹانے اور سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے کے لیے خصوصی مہم 3.0 چلا رہا ہے
Posted On:
08 NOV 2023 9:34PM by PIB Delhi
جل شکتی کی وزارت کے پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے نے سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور حکومت میں التوا کو کم کرنے کے وژن سے تحریک لیتے ہوئے، ایک خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے۔
مورخہ 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2023 تک، 3.0ایک جامع پہل ہے ،جس کا مقصد ماحول کو صاف ستھرا بنانا اور فروغ دینا ہے نیز محکمے کے اندر زیر التواء مقدمات کو جلد حل کرنا ہے۔ یہ مہم کابینہ سیکرٹریٹ اور نوڈل محکمے، یعنی انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط/ہدایات کے مطابق چلائی گئی ہے۔
مہم 15 ستمبر سے 30 ستمبر 2023 تک تیاری کے مرحلے کے ساتھ شروع ہوئی، جس میں محکمہ نے صفائی مہم کے مقامات کا جائزہ لینے اور حتمی شکل دینے کے لیےوی آئی پیز /ریاستی سرکار/ پی ایم او، عوامی شکایات، پارلیمنٹ کی یقین دہانیوں، فائلوں کے زیر التواء حوالوں کی نشاندہی کی۔
خصوصی مہم 3.0 کے نفاذ کے مرحلے میں، 2 اکتوبر 2023 سے 31 اکتوبر 2023 تک، محکمہ میں سوچھتا اور سرکاری دفتر میں التوا کو کم کرنے پر خصوصی تحریک کے ساتھ ایک خصوصی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ مہم کی تازہ ترین صورتحال، انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) کے ایس سی پی ڈی ایم پورٹل پر باقاعدگی سے پوسٹ کی جاتی تھی: www.scdpm.nic.in
ترقی اور حیثیت
- محکمہ نے پرانے ریکارڈ کو ختم کرنے کے لیے، ایک خصوصی مہم چلائی ہے اور تمام شناخت شدہ 452 پرانی فائلوں کو ختم کیا ہے۔
- محکمہ نے سی جی او کمپلیکس اورپنڈت دین دیال انتیودھیا بھون میں مرکزی سیکرٹریٹ کے ساتھ ساتھ اس کے انتظامی کنٹرول کے تحت خود مختار ادارے میں میں کئی مقامات پر صفائی مہم چلائی ہے۔
- محکمہ نے ای-ویسٹ سمیت پرانے اور فرسودہ اشیاء کو ٹھکانے لگایا ہے۔ مہم کے دوران، تقریباً 651 مربع فٹ کی آفس کی جگہ خالی ہوئی ہے اور 404000 روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔ خصوصی مہم کے دوران جن اشیاء کو ضائع کیا گیا ان میں شامل ہیں - کمپیوٹر، پرنٹر، سکینر، فوٹو کاپیئر، ایئر کنڈیشنر، سینیٹائزر مشین، کے ٹی ایس، ٹی وی، آر او، ہاٹ کیس، میز، صوفہ، ہیٹر، پنکھا، کرسی، الماریاں، کھڑکی کا پینل، ایل ای ڈی پینل وغیرہ۔
- محکمہ نے اس خصوصی مہم 3.0 کے دوران کئی ٹویٹس بھی جاری کیے تھے۔
- ڈی ڈی ڈبلیو ایس کے سکریٹری اور سینئر افسران نے خصوصی کوششیں کیں اور دفتر کے احاطے کا معائنہ کرنے کے لیے باقاعدگی سے دورے کیے اور صفائی کو فروغ دینے کی غرض سے محکمے میں افسران/اسٹاف کو متحرک کیا۔
- مہم کے دوران، 21 میں سے 14 وی آئی پی ریفرنسز کو نمٹا دیا گیا ہے۔ اس نے تمام 450 عوامی شکایات کو بھی حل کیا ہے اور 4 پی ایم او حوالہ جات کو نمٹا دیا ہے۔
پینے کے پانی اور صفائی کے محکمے کا خیال ہے کہ خصوصی مہم 3.0 کی کامیابی سے نہ صرف کام کی جگہ صاف اور زیادہ منظم ہوگی بلکہ مجموعی کارکردگی اور خدمات کی فراہمی میں بھی بہتری آئے گی۔
********
ش ح۔اع ۔رم
U-840
(Release ID: 1975800)
Visitor Counter : 72