کوئلے کی وزارت
تجارتی کوئلہ کان کی نیلامیاں مکمل طور پر شفاف، منصفانہ اور طریقہ کار پر مبنی ہیں – وزارت کوئلہ
Posted On:
08 NOV 2023 5:39PM by PIB Delhi
کوئلہ کی وزارت نے واضح کیا ہے کہ 2014 میں کوئلے کی 204 کانوں کی منسوخی کے بعد، کوئلے کی کانوں کی نیلامی ایک شفاف طریقہ کار کے ذریعے کی جا رہی ہے اور مختلف اصل استعمال کنندہ یعنی پاور اور غیر ریگولیٹڈ سیکٹرز کے لیے۔ سرکار کے زیر نگرانی کوئلے کی کانوں کے لیے نیلامی پر مبنی نظام کی پختگی کے ساتھ اور ملک کی پیداوار کو بڑھانے اور کوئلے کی درآمدات پر انحصار کو کم کرنے کے مقصد کے ساتھ، 2020 میں تجارتی کان کنی کے لیے ایک اچھی طرح سے سوجھ بوجھ پر مبنی اور مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ نظر آنے والی پالیسی لائی گئی۔ پالیسی کے تحت، تجارتی کوئلے کی کان کنی کے کامیاب نفاذ اور فوری فیصلہ لینے کے لیے، سیکریٹریز کی ایک بااختیار کمیٹی(ای سی او ایس) جس میں سیکریٹری (محکمہ خارجہ)، سیکریٹری (محکمہ قانونی امور)، سیکریٹری (وزارت پیٹرولیم اور قدرتی گیس) اور سیکریٹری (وزارت کوئلہ) بطور ممبر شامل ہیں، کو تشکیل دیا گیا۔
تجارتی کوئلے کی کانوں کی نیلامی کے طریقہ کار کے مطابق، ایک کان کے لیے دو سے کم تکنیکی طور پر اہل بولی دہندگان کی صورت میں، اس کان کے لیے نیلامی کی پہلی کوشش کو منسوخ کر دیا جائے گا اور نیلامی کی دوسری کوشش مجاز اتھارٹی کی منظوری سے شروع کی جا سکتی ہے۔ تاہم، دوسری کوشش میں دوبارہ صرف ایک بولی دہندہ کی صورت میں، یہ معاملہ ای سی او ایس کے پاس کان کے مختص کرنے کے سلسلے میں مناسب فیصلے کے لیے بھیجا جائے گا۔ اب تک، نیلامی کی دوسری کوشش کے بعد ایک بولی کی بنیاد پر ای سی او ایس کی منظوری کے ساتھ مختلف بولی دہندگان کو ، نیلامی میں شفافیت، پیشکش کی معقولیت اور کانوں کی پیشکش کی گئی راؤنڈ کی تعداد کی بنیاد پر11 کوئلے کی کانیں مختص کی گئی ہیں ۔ واضح رہے کہ پیش کی گئی کانو ں کی ایک بڑی تعداد کو گزشتہ سات راؤنڈز کے دوران بار بار پیشکش کے باوجود کوئی بولی نہیں ملی۔
نمبرشمار
|
کوئلے کی کان کا نام
|
ریاست
|
کامیاب بولی لگانے والا
|
بولی دہندہ کے ذریعہ جمع کرائی گئی حتمی پیشکش
|
تفویض / اختصاص کی تاریخ
|
وہ قسطیں جن میں کان کا حتمی اختصاص نہیں ہوپایا تھا
|
وہ قسطیں جن میں کان کو بعد میں نیلامی کے لیے رکھا گیا تھا
|
1
|
کورلوئی (اے) شمال
|
اوڈیشہ
|
ویدانتا لمیٹڈ
|
15.25فیصد
|
03-09-2021
|
صفر
|
تجارتی نیلامی کا پہلا دور
|
2
|
گونڈبہرہ اُجھنی مشرق
|
مدھیہ پردیش
|
ایم پی نیچرل ریسورسز پرائیویٹ لمیٹڈ
|
5.00فیصد
|
10-10-2022
|
صفر
|
تجارتی نیلامی کا دوسرا دور
|
3
|
توکیسود بلاک II
|
جھارکھنڈ
|
ٹوئنٹی فرسٹ سنچری مائننگ پرائیویٹ لمیٹڈ
|
5.00فیصد
|
08-02-2023
|
صفر
|
تجارتی نیلامی کا دوسرا دور
|
4
|
اشوک کارکٹہ سنٹرل
|
جھارکھنڈ
|
مونپی میٹالیکس پرائیویٹ لمیٹڈ
|
6.50فیصد
|
تفویض کا حکم جو جاری کیا جانا ہے
|
صفر
|
تجارتی نیلامی کا تیسرا دور
|
5
|
کستا (مشرق)
|
مغربی بنگال
|
جیتسول ڈویلپرز پرائیویٹ لمیٹڈ
|
5.00فیصد
|
12-12-2022
|
صفر
|
تجارتی نیلامی کا تیسرا دور
|
6
|
مارکی برکا
|
مدھیہ پردیش
|
برلا کارپوریشن لمیٹڈ
|
6.00فیصد
|
17-01-2023
|
پہلا
|
تجارتی نیلامی کا تیسرا دور
|
7
|
بارہ
|
چھتیس گڑھ
|
بھارت ایلومینیم کمپنی لمیٹڈ
|
5.00فیصد
|
12-12-2022
|
دوسرا
|
تجارتی نیلامی کا تیسرا دور
|
8
|
میکی نارتھ
|
مدھیہ پردیش
|
میکی ساؤتھ مائننگ پرائیویٹ لمیٹڈ
|
5.00فیصد
|
12-12-2022
|
صفر
|
تجارتی نیلامی کا تیسرا دور
|
9
|
الکنندہ
|
اوڈیشہ
|
رنگٹا سنز پرائیویٹ لمیٹڈ
|
5.00فیصد
|
12-12-2022
|
دوسرا
|
تجارتی نیلامی کا چوتھا دور
|
10
|
چوریتنڈ تلیا
|
جھارکھنڈ
|
رنگٹا میٹلز پرائیویٹ لمیٹڈ
|
11.25فیصد
|
08-06-2023
|
پہلا، دوسرا اور چوتھا
|
تجارتی نیلامی کا پانچواں دور
|
11
|
سیتنالہ
|
جھارکھنڈ
|
جے ایس ڈبلیو اسٹیل لمیٹڈ
|
5.00فیصد
|
08-06-2023
|
تیسرا اور چوتھا
|
تجارتی نیلامی کا پانچواں دور
|
مذکورہ بالا 11 کوئلے کی کانوں کی نیلامی میں سے، صرف ایک کوئلے کی کان یعنی گونڈبہیرا اُجھینی ایسٹ کوئلے کی کان کے حوالے سے اڈانی گروپ یعنی ایم پی نیچرل ریسورسز پرائیویٹ لمیٹڈ نے کامیاب بولی لگائی ہے۔ دیگر کانوں کو بھی اسی فیصد آمدنی کے حصہ پر کامیابی کے ساتھ دوسروں کے لیے نیلام کیا گیا ہے، جس پر گونڈبہیرا اُوجھینی ایسٹ کی نیلامی عمل میں لائی گئی۔
تجارتی کوئلے کی کانوں کی نیلامی ایک زبردست کامیابی ہے۔ 2020 میں کمرشل کان کنی کی پہلی نیلامی کے بعد سے، تجارتی کوئلے کی کان کنی کے تحت سات قسطوں میں تین سال کی مختصر مدت کے دوران کل 91 کوئلے کی کانوں کی کامیابی سے نیلامی کی جا چکی ہے۔ ان 91 کوئلے کی کانوں میں سے 9 کوئلے کی کانوں کو تمام اقسام کی منظوریاں مل چکی ہیں اور پانچ کوئلے کی کانوں نے پیداوار شروع کر دی ہے۔ تجارتی کانوں سے مالی سال 23 کے دوران پیداوار 7.2 ملین ٹن (ایم ٹی)تھی۔
مزید برآں ، اڈانی گروپ اور کیوِل مائننگ پرائیویٹ لمٹیڈ کے درمیان کوئی تعلق قائم نہیں ہوا ہے۔ نیز، ٹینڈر دستاویز کی دفعات کے مطابق، الحاق سے مراد وہ شخص ہو گا جو بالواسطہ یا بلاواسطہ: (1) ایسے بولی دہندہ کو کنٹرول کرتا ہے؛ (2) ایسے بولی دہندہ کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ (3) ایک ہی شخص کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے، جو براہ راست یا بالواسطہ طور پر ایسے بولی دہندہ کو کنٹرول کرتا ہے۔ یا (4) ایسے بولی دہندہ کی ایک ایسوسی ایٹ کمپنی ہے۔ اس صورت میں، اس بات کو پورے طور پر تسلیم نہیں کیا جا سکتا کہ کیول مائننگ پرائیویٹ لمٹیڈ، اڈانی گروپ سے ملحق ہے۔ مزید برآں، اگر نیلامی کے عمل کے کسی بھی مرحلے میں غلط بیانی پائی جاتی ہے، تو کوئلہ کی وزارت کو ٹینڈر دستاویز کی شق 5.12 کے مطابق مناسب کارروائی کرنے کا حق حاصل ہے۔
نجی اور سرکاری شعبے کے لیے کوئلے کے بلاکس کی نیلامی سی ایم ایم ڈی آر اور سی ایم ایس پی ایکٹ کے مطابق شفاف، کھلے اور قابل رسائی طریقہ کار کے ذریعہ کی جاتی ہے۔ کوئلہ کی وزارت نے کوئلے کی نیلامی سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم کے اصل جذبے اور مفہوم پر عمل کیا ہے۔ کوئلے کے شعبے کو خرابیوں، ذاتی مفادات اور شعبہ جاتی الاٹمنٹ سے آزاد کیا گیا اور ملک میں کوئلے کی پیداوار میں آتم نربھربھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے کوئلے کے بلاکس کی موثر، منصفانہ اور تیزی سے تقسیم کے لیے سب کو مساوی مواقع فراہم کرنے کے لئے میدان ہموار کیاگیا ۔
********
ش ح۔ س ب۔ رض
U. No.838
(Release ID: 1975799)
Visitor Counter : 118