جل شکتی وزارت
خصوصی مہم 3.0 – آبی وسائل، دریاؤں کی ترقی اور گنگا کی بازبحالی کے محکمے کی حصولیابیاں
Posted On:
08 NOV 2023 5:39PM by PIB Delhi
آبی وسائل ، دریاؤں کی ترقی اور گنگا کی بازبحالی کے محکمے (ڈی او ڈبلیو آر، آر ڈی اینڈ جی آر) اور اس کی تنظیموں نے 2 سے 31 اکتوبر 2023 کے دوران خصوصی مہم 3.0 سے متعلق سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور بیشتر اہداف کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔ مہم کے دوران سکریٹری کی سطح پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور ڈی او ڈبلیو آر ، آر ڈی اور جی آر کی سکریٹری محترمہ دیباشری مکھرجی نے 31 اکتوبر 2023 کو دفتر کی عمارت میں صفائی ستھرائی مہم کا جائزہ لینے کے لیے شرم شکتی بھون میں مختلف ڈویزنوں کا دورہ کیا۔
خصوصی مہم 3.0 کے تحت محکمے کی حصولیابیاں مندرجہ ذیل ہیں:
نمبر شمار
|
پیرامیٹرز/سرگرمیاں
|
مجموعی اہداف
|
حصولیابیاں
|
حصولیابی کا فیصد
|
-
|
صفائی ستھرائی کے مقامات
|
350
|
350
|
100%
|
-
|
بین وزارتی حوالہ جات (کابینہ کے نوٹ)
|
1
|
1
|
100%
|
-
|
پارلیمنٹ کی یقین دہانیاں
|
10
|
6
|
60%
|
-
|
اراکین پارلیمنٹ کے حوالہ جات
|
36
|
33
|
92%
|
-
|
وزیر اعظم کے دفتر کے حوالہ جات
|
9
|
9
|
100%
|
-
|
عوامی شکایات
|
65
|
65
|
100%
|
-
|
عوامی شکایات کی اپیلیں
|
19
|
19
|
100%
|
-
|
کاغذی فائلوں کا جائزہ اور انہیں ہٹانا
|
36593
|
36593 میں سے 10139 فائلوں کو ہٹایا گیا
|
100%
|
-
|
ای۔ فائلوں کا جائزہ اور انہیں بند کیا گیا
|
4333
|
4333 میں سے 270 فائلوں کو بند کیا گیا
|
100%
|
مذکورہ بالا سرگرمیوں کے علاوہ:
- کوڑا کباڑ کو ٹھکانے لگا کر 4790320 روپئے کے بقدر آمدنی حاصل کی گئی؛ اور
- مقامات کی صفائی کرکے / کباڑ کو ٹھکانے لگا کر 160969 مربع فٹ کے بقدر جگہ کو صاف ستھرا کیا گیا۔
- 4 پی آئی بی بیانات جاری کیے گئے
- ٹوئیٹر / فیس بک / انسٹاگرام / یوٹیوب پر 225 ٹوئیٹس / پوسٹیں جاری کی گئیں
انتظامی اصلاحات اور شکایات کے محکمے کے تحت 2 سے31 اکتوبر 2023 تک حکومت ہند کی تمام تر مرکزی وزارتوں / محکموں، ملحق/ ذیلی دفاتر میں خصوصی مہم 3.0 کا اہتمام کیا گیا۔ اس مہم کا مقصد زیر التواء معاملات کو جلد از جلد حل کرنا اور سرکاری دفاتر میں صفائی ستھرائی کو فروغ دینا تھا۔
***
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:827
(Release ID: 1975727)
Visitor Counter : 100