نیتی آیوگ

نیتی آیوگ پائیدار مستقبل کے لیے گرین ڈیولپمنٹ معاہدے پر ورکشاپ کا انعقاد کرے گا


ورکشاپ بھارت میں گرین ڈیولپمنٹ ایجنڈا کو نافذ کرنے کے بارے میں بات چیت اور کارروائیوں میں سہولت فراہم کرنے کی کوشش  ہے، جو   جی 20 نئی دلی کے رہنماؤں کے اعلامیے کے مطابق ہے

Posted On: 08 NOV 2023 4:54PM by PIB Delhi

توانائی، ماحولیات اور پانی کی کونسل (سی ای ای ڈبلیو) کے ساتھ شراکت میں نیتی آیوگ بھارت  میں 9 نومبر 2023 کو، لی میریڈین، کناٹ پلیس، نئی دلی میں ’’پائیدار مستقبل کے لیے گرین ڈیولپمنٹ پیکٹ (جی ڈی پی)‘‘ پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کر رہا ہے۔  ورکشاپ کا مقصد جی 20 نئی ہلی کے رہنماؤں کے اعلامیے سے متعلق بات چیت کے سلسلے کے ایک حصے کے طور پر، جین ڈیولپمنٹ پیکٹ کو نافذ کرنے کے لیے قابل عمل نظریات اکٹھا کرنا ہے۔

بھارت  کی جی 20 صدارت نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی چیلنجوں کے درمیان تعاون پر مبنی حل کی ضرورت ہے اور گرین ڈیولپمنٹ پیکٹ پر جی 20 نئی دلی کے رہنماؤں کے اعلامیہ کو کامیابی کے ساتھ اپنانے کو محفوظ بنایا جائے۔ ورکشاپ کا مقصد توانائی کی  ترسیل، ماحولیاتی نظام کے تحفظ اور تباہی سے بچانے والے بنیادی ڈھانچے پر خصوصی توجہ کے ساتھ، گرین ڈیولپمنٹ پیکٹ کے کامیاب نفاذ کے لیے قابل عمل سفارشات تیار کرنا ہے۔ ورکشاپ کے نتائج کو ایک نتیجہ کی دستاویز کے طور پر مرتب کیا جائے گا جو عالمی سطح پر  مستحکم آب و ہوا کی کارروائی کے لیے ایک خاکہ  فراہم کرے گا۔

ورکشاپ میں ہر طبقہ کے ساتھ تین الگ الگ سیشنز پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جس کا مقصد مخصوص ایکشن پوائنٹس اور مختلف  حکمت عملی کو مربوط کرنا ہے جو این ڈی ایل ڈی میں وضع کردہ وژن کو نافذ کرنے کے لیے ضروری ہیں:

  1. صاف ستھری، پائیدار، مساویانہ، سستی اور جامع توانائی کی منتقلی کے ایجنڈے کو لاگو کرنا - توانائی کی حفاظت کو فروغ دینے، ٹیکنالوجی تک رسائی کو آسان بنانے، اور اختراع کی حوصلہ افزائی کے لیے، صاف ستھری اور پائیدار توانائی کے ذرائع اور ٹیکنالوجیز کی تعیناتی کی استطاعت اور قابل اعتماد بنانا  ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کم لاگت والی   رقوم  کی سہولت فراہم کرنے اور قابل اعتماد، متنوع اور ذمہ دار سپلائی چین کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ توانائی کی حفاظت، رسائی اور استطاعت، پائیداری اور مساوات ،بات چیت کے اہم شعبے ہوں گے۔
  2. ماحولیاتی نظام کی بحالی، تحفظ اور پائیدار طریقے سے استعمال - قائدین کا اعلامیہ موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع کے نقصان، صحرائی، خشک سالی، زمینی انحطاط، آلودگی، خوراک کے عدم تحفظ اور پانی کی کمی سے نمٹنے کے لیے صحت مند ماحولیاتی نظام کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔ یہ موضوع بحث کے لیے مسائل پر مشتمل ہے جیسے پائیدار ترقی کے لیے طرز حیات کو مرکزی دھارے میں لانا، ایک سرکلر اکانومی ڈیزائن کرنا اور پلاسٹک کی آلودگی کا خاتمہ کرنا۔
  3.  موافقت اور تباہی سے بچنے والا بنیادی ڈھانچہ - رہنماؤں کے اعلامیہ  میں خواتین اور لڑکیوں پر خاص توجہ دینے کے ساتھ کمزور  طبقوں  پر موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع کے نقصان، صحرائی اور آلودگی کے غیر متناسب اثرات کو تسلیم کیا گیا ہے۔ قومی اور کمیونٹی لچک پیدا کرنے کے لیے، بھارت  کی  جی 20 صدارت نے آفات کے خطرے میں کمی کی کوششوں کو ’’ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن (ڈی آر آر) ورکنگ گروپ کو ادارہ جاتی بنانا‘‘ کے ذریعے فعال بنایا۔ اس سیشن کے تحت بحث کے عنوانات میں آب و ہوا کی پیش گوئی، تباہی کے خطرے اور لچک کو مرکزی دھارے میں لانا، ساحلی ریاستیں/شہر کی سطح کی تیاری اور موسمیاتی لچک کی مالی اعانت شامل ہیں۔

اس  ورکشاپ میں ماہرین، صنعت کاروں، اختراع کاروں، ماہرین تعلیم،  دانشور اداروں  کے نمائندوں اور توانائی، ماحولیات، آب و ہوا اور آفات سے نمٹنے کے لیے کام کرنے والی حکومت کے مختلف آراء کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ جی 20 نئی دہلی کے رہنماؤں کے اعلامیہ میں بیان کردہ نتائج کو  آگے بڑھانے کے راستے اور مقاصد کے حصول کے لیے مطلوبہ وسائل کی نشاندہی کی جا سکے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا س۔ ن ا۔

U-826



(Release ID: 1975719) Visitor Counter : 71


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu