قانون اور انصاف کی وزارت
وزارت قانون و انصاف کے تحت قانون سازی کے محکمہ نے تیسری خصوصی مہم کے تحت ’خصوصی طور پرصفائی ستھرائی ‘ کا کام انجام دیا
Posted On:
08 NOV 2023 5:25PM by PIB Delhi
وزارت قانون و انصاف کے تحت قانون سازی کے محکمے اور اس سے منسلک دفاتر نے تیسری خصوصی مہم کے تحت تحت ’خصوصی طور پرصفائی ستھرائی ‘ کا کام انجام دیا۔ اس مہم کا اہتمام قانون ساز محکمہ میں دو مرحلوں میں کیا گیا یعنی تیاری کا مرحلہ 15 ستمبر سے 30 ستمبر 2023 تک اور نفاذ کا مرحلہ 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2023 تک۔
یکم اکتوبر 2023 کو قانون سازی کے محکمے کے سکریٹری کے ذریعہ تمام افسران اور عملے کو سوچھتا کا حلف دلایا گیا۔ ’’سوچھتا ہی سیوا‘‘ مہم شاستری بھون کے ارد گرد تمام افسران اور عملے نے شروع کی تھی۔ خصوصی مہم کے دوران دفتر کے کمروں میں صفائی اور رنگ روغن کا کام کیا گیا۔ راہداریوں اور افسروں کے کمروں میں پودے لگائے گئے۔ کتابیں اور فائلیں صاف کی گئیں۔ غیر استعمال شدہ فائلوں اور کتابوں کو ہٹا کر ریکارڈ روم میں رکھ دیا گیا۔ قانون سازی کے محکمہ میں ’’سوچھتا ہی سیوا‘‘ کے موضوع پر ایک مضمون نویسی کے مقابلہ کا انعقاد ہوا۔
ایک پرانی اور غیر استعمال شدہ گاڑی کے علاوہ غیر استعمال شدہ اور متروک اشیاء کی ای نیلامی کی گئی اور 4,50,871 روپے کی آمدنی ہوئی۔ نوڈل آفیسر اور قانون سازی کے محکمئ کے سینئر افسران نے صفائی مہم کے لیے شاستری بھون اور اس سے منسلک دفاتر کا دورہ کیا۔ زیر التواء معاملات روزانہ کی بنیاد پر نمٹائے جا رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا س۔ ن ا۔
U- 823
(Release ID: 1975714)
Visitor Counter : 75