قانون اور انصاف کی وزارت

قانونی امور کے محکمے نے تیسری  خصوصی مہم میں قابل تعریف کامیابی حاصل کی

Posted On: 08 NOV 2023 5:11PM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے پی آر)، حکومت ہند نے دوسرے خصوصی مہم   کی غیر معمولی کامیابی کے بعد، سوچھتا کے اپنے مقاصد کو حاصل کرنے اور زیر التواء حوالہ جات کو نمٹانے  کے لئے اس رفتار کو برقرار رکھنے کے مقصد سے تیسری خصوصی مہم شروع کی۔

اسی طرح قانونی امور  کا محکمہ  جس نے عوامی شکایات کے موثر نمٹارے، زیر التوا ریفرنسز، پارلیمانی یقین دہانیوں، فزیکل ریکارڈ کے بھاری ذخیرے کو ڈیجیٹلائز کرنے  کے لئے خصوصی مہم میں قابل تعریف کامیابیاں حاصل کیں اور  2 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک تیسری خصوصی مہم  میں حصہ لیا۔ قابل ذکر ہے کہ قانونی امور کے محکمے نے اپنے روزمرہ کے کاموں میں خصوصی سوچھتا مہم کے اصل جذبے کے ساتھ کام کیا ہے اور اب یہ ایک مسلسل عمل بن گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس سے تیسری خصوصی مہم کے آغاز سے پہلے قابل عمل مقاصد کی نشاندہی  اور انہیں ترجیح دینے اور تیز رفتاری سے اہم کامیابیاں حاصل کرنے  میں مدد ملی تھی۔

خصوصی مہم کے ایک حصے کے طور پر، 9,300 فائلوں کو جائزہ کے لئے منتخب کیا گیا  تھا  جن میں سے 9,263 فائلوں کا جائزہ لیا گیا  اور 8 نومبر 2023 تک 3,903 فائلوں کو ختم کیا گیا ۔ اس دوران  صفائی مہم بھی چلائی گئی جس میں اسکریپ یا کچرے کو  ہٹایا گیا۔ سامان اور گاڑیوں وغیرہ کو ضائع کر دیا گیا۔ تیسری خصوصی مہم  کا انعقاد محکمہ کے مرکزی سیکرٹریٹ اور اس کے مختلف برانچ سیکرٹریٹ میں بھی کیا گیا ۔

محکمہ کے سوشل میڈیا ہینڈلز پر پوسٹس کا ایک سلسلہ جاری کیا گیا جس میں خصوصی مہم کے موضوع، محکمہ کے اقدامات، کامیابیوں وغیرہ کو تصویروں کے ذریعہ  اجاگر کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا س۔ ن ا۔

U- 825



(Release ID: 1975713) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Hindi , Kannada