کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ کھاد نے کامیابی سے خصوصی مہم 3.0 مکمل کی

Posted On: 08 NOV 2023 4:53PM by PIB Delhi

کھاد کے محکمے اور اس کے 9 پی ایس یوز نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2023 تک خصوصی مہم 3.0 کے تحت سوچھتا سے متعلق سرگرمیوں میں پورے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ خصوصی مہم 3.0 کی سرگرمیوں کی پیشرفت پر ، محکمہ کھاد کے سیکرٹری کی طرف سے باقاعدگی سے وقتا فوقتا کی نگرانی اور جائزہ لیا جا رہا ہے۔. 16.09.2023 کو کابینہ سکریٹری کی زیر صدارت تیسری چیف سکریٹریز کانفرنس اور سوچھتا ہی سیوا مہم کے جائزہ اجلاس میں محکمہ کھاد  کےسکریٹری نے اقتصادی مشیر کے ساتھ شرکت کی۔

کھاد کے محکمےنے اپنے 9 پی ایس یوز کے ساتھ مل کر 01.10.2023 کو ملک گیر سوچھتا مہم ‘ایک تاریخ، ایک گھنٹہ’ منایا۔ شاستری بھون کے احاطے میں محکمہ کھاد کی طرف سے بڑے پیمانے پر صفائی مہم چلائی گئی، جس کی قیادت محکمہ کھاد سکریٹری  نے محکمہ کھاد کے سینئر افسران اور عملے کے ساتھ  01.10.2023 کو صبح 10.00 بجے 1 گھنٹے کے لیے کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KQXY.png

پردھان منتری کسان سمردھی کیندر (پی ایم کے ایس کے) کی شناخت محکمہ کھاد کے بہترین طریقوں میں سے ایک کے طور پر کی گئی ہے۔ پی ایم کے ایس کے مراکز صاف ستھرے احاطے اور کسانوں کے لیے بہتر سہولیات کے ساتھ سوچھتا مہم 3.0 کی بہترین مثال بن گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002N4IG.png

سوچھتا خصوصی مہم 3.0 سرگرمیوں میں وسیع پیمانے پر حصہ لینے کے لیے بیداری بھی پیدا کی گئی۔ اس سلسلے میں، کھاد کے محکمے اور اس کے پی ایس یوز کی طرف سے 420 سے زیادہ آفیشل ٹوئیٹس ایکس(سابقہ ٹوئٹر)  فیس بک، انسٹاگرام وغیرہ کے سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعے کیے گئے جو ان کی طرف سے شروع کی گئی مختلف سوچھتا مہم 3 سے متعلق ہیں۔

ریکارڈ برقرار رکھنے کے شیڈول، پارلیمانی یقین دہانیوں، عوامی شکایات کا ازالہ، اراکین پارلیمنٹ کے حوالہ جات، ، ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن، کاغذی کام میں کمی، ای ویسٹ، سکریپ میٹریل وغیرہ کو ٹھکانے لگانے کے مطابق جائزہ لینے اور پرانی فائلوں (حقیقی اور ای فائلوں دونوں) کو ختم کرنے کے لیے محکمہ کھاد اور اس کے پی ایس یوز کی طرف سے تمام کوششیں کی گئیں تاکہ وہ کارکردگی اور جگہ کو بہتر بنا سکیں۔ جن پتھ بھون میں محکمہ کھاد کے ریکارڈ روم اور شاستری بھون میں کھاد کے محکمے کے کانفرنس روم کو سوچھتا مہم 3 کے ایک حصے کے طور پرازسرنو بحال کیا گیا تھا۔

خصوصی مہم 3.0 کی پیشرفت پر ڈی اے آر پی جی کے ایک وقف شدہ پورٹل www.scdpm.gov.in پر بھی نظر رکھی جاتی ہے اور محکمہ کھاد کے ذریعہ ایس سی ڈی پی ایم پورٹل میں تازہ ترین معلومات کو مستقل بنیادوں پر اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔

 

ش ح۔ا ک ۔ ج

Uno-822


(Release ID: 1975697) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Hindi , Telugu