کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

خصوصی مہم 3.0 کے اختتام پر  دواسازی کے محکمے  کی کامیابیاں

Posted On: 08 NOV 2023 4:22PM by PIB Delhi

محکمہ ادویات نے 2 اکتوبر 2023 سے 31 اکتوبر 2023 تک حکومت کی خصوصی مہم 3.0 میں کامیابی کے ساتھ حصہ لیا ۔ محکمہ کے اداروں  یعنی نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی (این پی پی اے )، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف  فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ - (این آئی پی ای آرس) احمد آباد، ایس اے ایس  نگر، رائے بریلی، حاجی پور، کولکاتہ، گوہاٹی اور حیدرآباد میں؛ فارماسیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسز بیورو آف انڈیا (پی ایم بی آئی )؛ اور تین پی ایس یوز، یعنی بنگال کیمیکلز اینڈ فارماسیوٹیکلز لمیٹڈ (بی سی پی ایل )، کولکاتہ، ہندوستان اینٹی بائیوٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل)، پونے اور کرناٹک  اینٹی بائیوٹکس اینڈ فارماسیوٹیکل لمیٹڈ (کے اے پی ایل )، بنگلورکی سرگرمیوں   پرخصوصی توجہ دی گئی۔

31 اکتوبر 2023 کو مہم کے اختتام پر پہلے سے طے شدہ اہداف کے مقابلے  8 زیر التواء ایم پی ریفرنسز میں سے 7 کو نمٹایاگیا۔ تمام 62 عوامی شکایات کا ازالہ کر دیا گیا اور خصوصی مہم کے تحت نگرانی کیے گئے دیگر پیرامیٹرز پر کوئی  زیرالتوا معاملہ نہیں ہے۔ ملک کے طول وعرض پرمحیط   تمام 9648 شناخت شدہ  بیرونی مقامات کی صفائی کی گئی  ۔

اس میں پی ایم بی آئی کی پہل اور تعاون سے صاف کیے گئے 9600 جن اوشدھی کیندر شامل ہیں جو عام لوگوں میں دور رس اثر ڈال رہے ہیں اور سب کے درمیان صاف اور صحت مند ماحول کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کر رہے ہیں۔

24 ریاستوں میں پی ایم آریوز کے ذریعے صاف کیے گئے 68 احاطے کے تحت (صرف 25 کو ’آؤٹ ڈور سائٹس‘ کے طور پر درجہ بندی کیا گیا ہے) ،   پی ایم آریوز نے 803 لوگوں کی شرکت کو یقینی بنایا ہے ۔

  • کل 5823 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 1400 فائلوں کانمٹاراکیا گیا۔
  • ای کلیننگ کے تحت، حال ہی میں 3261 ’ ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا  اور مستقبل  کے ریفرنسزکے لیے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
  • مہم کے دوران، محکمہ نے تین این آئی پی ای آرس کے ساتھ مل کر کوڑاکرکٹ کو ٹھکانے لگاکر 341387روپے کی آمدنی حاصل کی ہے۔
  • محکمے نے آٹھ بہترین  طورطریقوں (3 این آئی پی ای آر-احمد آباد سے، 1 این آئی پی ای آر -گواہاٹی  سے، 1 ایچ اے ایل ، پونے سے، 1 این آئی پی ای آر-حاجی پور سے اور 1 این پی پی اے اور پی ایم آریوز سے) زندگی میں آسانی، دفتری استعمال کے لیے جگہ کا دوبارہ دعویٰ کرنے ، اور رہائشی ماحول کی بہتری میں تفریح اور شہریوں کی شرکت پرتوجہ مرکوزکرتے ہوئے نافذ کیاہے ۔
  • این پی پی اے نے 31اکتوبر2023 کو این پی پی اے اور پی ایم آریوز میں دوائیوں کو ذخیرہ کرنے اور ٹھکانے لگانے  کے بارے میں تفصیلی رہنما خطوط جاری کیے ہیں تاکہ ہمارے ماحول کی حفاظت کے لیے معیاد ختم ہونے والی/ قریب ختم ہونے والی دوائیوں کو محفوظ اور ذمہ دارانہ طریقے سے نمٹارے  کو یقینی بنایا جا سکے۔

**********

(ش ح۔ع ح۔ع آ)

U-817



(Release ID: 1975670) Visitor Counter : 80


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu