کارپوریٹ امور کی وزارتت

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز (آئی آئی سی اے) اور ایف ایس آر گلوبل نے توانائی کے شعبے کے ریگولیٹری مسائل پر تعلیمی اداروں اور تحقیق میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 08 NOV 2023 3:03PM by PIB Delhi

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز (آئی آئی سی اے) اور ایف ایس آر گلوبل کے درمیان کل مانیسر، گروگرام میں آئی آئی سی اے کیمپس میں مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہوئے۔ ایم او یو پر آئی آئی سی اے کی نمائندگی کرنے والے پروفیسر (ڈاکٹر) نوین سروہی اور ایف ایس آر گلوبل کی نمائندگی کرنے والی محترمہ سویتھا روی کمار نے دستخط کیے۔

آئی آئی سی اے اور ایف ایس آر گلوبل کا مقصد باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری قائم کرنے کے لیے باہمی تعاون کی کوششوں کو فروغ دینا اور عملی طریقوں کو تلاش کرنا ہے۔ اس شراکت داری کی بنیادی توجہ ہندوستان اور دنیا بھر میں توانائی کے شعبے کے ریگولیٹری منظر نامے کے اندر آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانے پر ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00141ER.png

یہ مفاہمت نامہ آئی آئی سی اے اور ایف ایس آر گلوبل کے درمیان تعاون کو مضبوط کرتا ہے، توانائی کے ضابطے اور پاور مینجمنٹ کے دائرے میں اختراعی حکمت عملیوں کی تلاش کے لیے ان کی رسمی لگن کو واضح کرتا ہے۔ اسے توانائی کے شعبے اور اس کے ضابطے کے بارے میں گہرائی سے سمجھنے اور اسے فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس کا مقصد مثبت تبدیلی اور پائیدار طریقوں کو آگے بڑھانا ہے۔

مفاہمت نامے کی شرائط کے تحت، آئی آئی سی اے ، اور ایف ایس آر گلوبل مشترکہ طور پر توانائی کے شعبے کے مختلف پہلوؤں میں صلاحیت سازی، تحقیق اور مشاورتی خدمات پیش کریں گے۔

آئی آئی سی اے کے بارے میں

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز (آئی آئی سی اے) ایک ادارہ ہے جو حکومت ہند کی کارپوریٹ امور کی وزارت (ایم سی اے) نے ایک خود مختار ادارے کے طور پر قائم کیا ہے جو ایک تھنک ٹینک اور عمدگی کے مرکز کے طور پر کام کرتا ہے  تاکہ  ایک مربوط اور کثیر الشعبہ نقطہ نظر کے ذریعے ہندوستان میں کارپوریٹ سیکٹر کی ترقی میں معاونت کرے۔

ایف ایس آر گلوبل کے بارے میں

 

ایف ایس آر گلوبل ایک آزاد اور غیر جانبداراور عمدگی کا ریگولیٹری مرکز ہے جو گلوبل ساؤتھ پر مرکوز ہے۔ ایف ایس آر گلوبل دنیا بھر کے انرجی سٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کو فروغ دیتا ہے تاکہ قابل رسائی اور قابل عمل علم کومشترکہ طور پر  تخلیق کے ذریعہ بنیادی ڈھانچے کے ضابطے اور پالیسی کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے ۔

***

ش ح۔ا ک ۔ ج

Uno811



(Release ID: 1975614) Visitor Counter : 75