سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے نے آج قومی ایکتا دن  منایا

Posted On: 31 OCT 2023 6:48PM by PIB Delhi

سردار ولبھ بھائی پٹیل  کے یوم پیدائش کے موقع پر ہرسال 31  اکتوبر کو  قومی ایکتا دن   یا نیشنل یونٹی ڈے  منایا جاتا ہے۔ اس دن  ملک بھر میں  ‘ رن فار یونٹی کا انعقاد کیا گیا ۔اس انعقاد میں زندگی کے تمام شعبوں سے  تعلق رکھنے والے  شریک ہوئے ۔

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے نے ہندوستان کے مرد آہنگ  -سردار ولبھ بھائی پٹیل   کے یوم  پیدائش  پر  ان  کی یاد میں  31  اکتوبر 2023  کو قومی ایکتا دن منایا۔

عوام کے درمیان بیداری  پیدا کرنے کے لئے محکمے نے ملک بھر میں  اپنے سے جڑے  اداروں کے توسط سے مختلف  پروگراموں  کا انعقادکرکے  31  اکتوبر  2023  کو قومی ایکتا دن منایا ۔اس موقع پر دہلی میں  رن فار یونٹی  کا بھی انعقاد ہوا۔

معذور افراد کو  بااختیار بنانے کے  محکمے  کے تحت  پنڈت دین دیال  اپادھیائے   نیشنل  انسٹی ٹیوٹ فار پرسنس  ود فزیکل ڈس ایبلی ٹیز  اور  انڈین  سائن لینگویج   ریسرچ سینٹر  نے  مشترکہ طورسے  31 اکتوبر 2023 کو راج گھاٹ سے   لال قلعہ تک  رن فار یونٹی کا انعقاد کیا، جس میں تقریباََ 650 معذور افراد  ، اکائی ممبر ، پیشہ ور طلباء اور پی ڈی یو این آئی پی پی ڈی ،  آئی ایس ایل آر ٹی سی کے اسٹاف ممبران   اور  ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے  افسران نے بھی اس شمولیاتی رن فار یونٹی میں حصہ لیا۔دہلی حکومت کے سماجی بہبود کے محکمے ، اکھل بھارتیہ  وکلانگ ودھوا  وروردھا سیواسمیتی  ،ماںشکتی آرگنائزیشن نے بھی راج گھاٹ سے لال قلعہ تک اس رن فار یونٹی میں حصہ لیا۔

پروگرام کی شروعات   ہندوستان کے مرد آہنگ عزت مآب  سردار ولبھ بھائی پٹیل کی پد پوجا کے ساتھ ہوئی ۔اس کے بعد قومی ایکتا کا عہد لیا گیا۔ اس پروگرام میں  ڈس ایبلیٹی ڈویژن کے  جوائنٹ سکریٹری  جناب راجیو  شرما ، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی ، ایم ایس جے اینڈ ای ، حکومت ہند کے ڈائریکٹر جناب مروتنجے جھا   نے حصہ لیا۔اس موقع پر گاندھی درشن سمیتی کے ڈائریکٹر  اور حکام  بھی موجود تھے۔

اس موقع پر جوائنٹ سکریٹری جناب راجیو شرما نے رن فار یونٹی کی قیادت کی  اور  معذور افراد   کے بہتر زندگی گزارنے کے لئے سماجی شمولیت ،  وقار ، تحفظ  اور مواقع  کی ضرورت پر زور دیا۔

یکجہتی کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معذور افراد سمیت تمام  شعبوں سے تعلق رکھنےوالے شہریوں نے   قومی ایکتا ریلی میں حصہ لیا۔

محکمے کے دیگر اداروں   نے بھی  مختلف پروگراموں جیسے رن فار یونٹی   ، عہد لینے کی تقریب ، رنگولی   ،مضمون نویسی ،مباحثے  وغیرہ جیسے  مختلف مقابلوں کا انعقادقومی ایکتا دن منانے کے لئے کیا۔ ان تمام سرگرمیوں   کی اپیل یہ تسلیم کرتے ہوئے  کی گئی ہے کہ  ایک ملک کے طورپر ےہماری طاقت اختلافات کو قبول کرنے اور  یکساں  ہدف کے لئے مل کر کام کرنے کی  صلاحیت میں  پوشیدہ ہے۔

********

 

  ش ح۔ج ق ۔رم

U-806     


(Release ID: 1975567) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi , Punjabi