کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے کی وزارت نے    تیسری خصوصی مہم  کے  ’’ اسپیس فریڈ ‘‘  زمرے  میں  سر فہرست مقام حاصل کیا


صفائی  ستھرائی کی کامیاب مہم 956 جگہوں پر چلائی گئی

تقریباً 8424 ایم ٹی اسکریپ کو ٹھکانے لگا کر 33.71 کروڑ روپئے  کا  مالیہ حاصل  کیا گیا

Posted On: 07 NOV 2023 5:20PM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت نے خصوصی مہم   کو کامیابی کے ساتھ  شاندار  طریقے سے مکمل کیا ۔ 31 اکتوبر ، 2023 ء  کو ختم ہونے والی  تیسری خصوصی مہم کے دوران وزارت کی کامیابیاں حسب ذیل ہیں:

(i) عوامی شکایات،  پی ایم او حوالہ جات، سی ایم او حوالہ جات اور آئی ایم سی کے  نمٹارے میں  100 فی صد  نشانہ حاصل کیا گیا۔

(ii)  65,88,878  مربع فٹ    رقبہ خالی  کرانے کے سبب حکومت ہند کی تمام وزارتوں/محکموں میں کوئلہ کی وزارت  ’  اسپیس فریڈ ‘  زمرہ کے تحت سرفہرست ہے۔

(iii) وزارت اور اس کے سی پی ایس ای کے ذریعہ تیاری کے مرحلے کے دوران  نشان زد 763  جگہوں کے ابتدائی  نشانے کے مقابلے میں 956 مقامات پر صفائی  ستھرائی کی مہم چلائی گئی۔

(iv) مہم میں ایم او سی کے درج ذیل دو بہترین طریقوں پر روشنی ڈالی گئی ہے:  ’’ پلاسٹک دانو ‘‘  ( این سی ایل ) اور  ’’ کباڑ  سے  کلاکرتی ( ایس ای سی ایل ) ۔

(v)    8424  ایم ٹی اسکریپ کو ٹھکانے لگاکر  33.71 کروڑ روپئے کا  مالیہ حاصل کیا گیا  ( ایم او سی  ’ اسکریپ سے  حاصل کئے  گئے  مالیے ‘ کے زمرے میں چوتھے نمبر پر ہے) ۔

(vi)  1,39,969  فائلوں اور 1,05,369 ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور کل 69227 فائلوں کو ختم یا  بند کیا گیا۔

 

2.  اسکریپ اور کچرے کو ٹھکانے لگانے سے خالی جگہ کو مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے  ،  جیسے باغبانی، باغبانی کی سرگرمیوں،  تزئین کاری ، وسیع راستے  پر پارکنگ کی جگہ، دفتر میں بیٹھنے کے انتظامات، اسٹوریج وغیرہ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PX6D.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00254K6.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003YTPP.png

پہلے

بعد میں

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004AD2P.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005SB31.png

پہلے

بعد میں

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006R5UW.jpg

مہم کے دوران بتائے گئے بہترین طرز عمل

ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے، کوئلے کے سرکاری شعبے کے یونٹوں  نے  ، اس مہم کو ایک موقع سمجھا ہے تاکہ کان کنی کے اسکریپ کو خوبصورت فن پاروں میں تبدیل کر کے کچرے سے عمدہ چیزیں تشکیل دی جائیں ۔  سی پی ایس ایز  کی طرف سے اپنائے گئے کچھ بہترین طریقے یہ ہیں:

  1.  ای ویسٹ کلیکشن کیمپ، بی سی سی ایل

بی سی سی ایل نے 27 اکتوبر ، 2023 ء  کو الیکٹرانک  کچرے کو ذمہ داری سے ٹھکانے لگانے اور صاف ستھرا ماحول میں تعاون دینے کے لیے ای ویسٹ کلیکشن کیمپ کا انعقاد کیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007Z1WX.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0080BVV.png

 

  1. پنروتھان چرخہ  اُدیان، این ایل سی آئی ایل

نیویلی ٹاؤن شپ میں، کچرے کے ڈھیر  کو با مقصد بنایا گیا اور پنروتھان چرخہ  ادیان قائم کیا گیا، جو 36,000 مربع فٹ پر  واقع  ہے۔ اس پارک میں مہاتما گاندھی کی یاد کے ساتھ  دھات کے مختلف  فن پاروں (شیر،  شترمرغ ، ہرن، بندر،  مور   اور بچھو کے ساتھ ایک چرخہ   بھی دکھایا جائے گا ، جسے مکمل طور پر اسکریپ  سے تیار کیا گیا ہے۔  یہاں بچوں کے کھیلنے کی جگہ، واک ویز، پانی کا چشمہ بھی عام لوگوں کی سہولت کے لیے مہیا کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00901XA.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image010SK62.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image011865J.png

 

  1. ایک ایکو ٹورازم پارک، ایس ای سی ایل   اور  ای سی ایل
  1. ایک پائیدار مستقبل کی طرف-ایس ای سی ایل  نے مانک پور پوکھری - چھتیس گڑھ کے کوربا ضلع میں ایک بند اوپن کاسٹ مائن کو نسلی ماحولیاتی سیاحت کی جگہ میں تبدیل کرنے کا مشن شروع کیا ہے۔
  2.  بشرام پور  علاقے  کی ایک لاوارث  کان  ایس ای سی ایل کو  ، جس میں سے کوئلہ پوری طرح نکالا جا چکا ہے ،  ایک خوبصورت مقبول سیاحتی مقام میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
  3.  بہترین  ماحول دوست طور طریقوں کے تحت ایک ای سی او پارک، کینڈا  علاقے ای سی ایل میں زیر زمین کان کی اسکریپ  زمین (تقریباً 15000 مربع فٹ) پر تیار کیا گیا ہے۔ یہاں پودوں/درختوں کی 32 اقسام ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image012HB6J.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0131D7S.png

ایس ای سی ایل

ای سی ایل

 

  1. ودیانجلی پورٹل کے ذریعے استعمال شدہ کمپیوٹرز کا عطیہ

ای سی ایل نے ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینے کے لیے ای سی ایل آپریشنل علاقوں کے قریبی سرکاری اسکولوں میں 427 کمپیوٹرز کی تقسیم کا کام شروع کیا ہے۔

  1. سنگل یوز پلاسٹک، این سی ایل سے عمودی  پود  کاری:

جھنگورڈا ، این سی ایل  میں، اختراعی ذہنوں نے شاندار عمودی باغات بنانے کے لیے ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کچرے کو استعمال کیا ہے۔ پلاسٹک کی ری سائیکلنگ اور دوبارہ استعمال کرکے، انہوں نے نہ صرف آلودگی کو کم کیا ہے بلکہ بنجر دیواروں کو سرسبز، ماحول دوست  بنایا  ہے۔ یہ سبز پہل  ، جھینگرڈا کے قلب میں پائیداری  کے ایک مینار  کی حیثیت رکھتی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image014HU5L.png

 

  1. سنٹرل ورکشاپ، ڈبلیو سی ایل میں کوئلہ کان کنوں  کے ذریعہ جانوروں کے نمونے تیار کرنا

ڈبلیو سی ایل نے مرغ، عقاب، ہاتھی،  زراف، گھوڑا، شیر، مور اور گلہری  کی شکل کے خوبصورت فن پارے بنانے کے لیے اسکریپ میٹریل کا استعمال کیا ہے  ، جو ملازمین اور ان کے وارڈز میں ماحولیات سے  متعلق بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے سی ڈبلیو ایس ٹڈالی  میں مختلف مقامات پر رکھے گئے ہیں۔ یہ  سرگرمی  ، ہمارے وسیع تر پائیداری  نشانوں سے ہم آہنگ ہے، جو آئندہ نسلوں کے لیے کرہ ٔارض کو محفوظ رکھنے کے ہمارے عہد کو تقویت دیتی ہے۔ نمونے کے  طور پر جانوروں کا انتخاب  ، جانوروں کی دنیا کے بھرپور تنوع کی عکاسی کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0150387.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image016A3PV.jpg

 

  1. سمر اسٹوریج ٹینک، ایس سی سی ایل

زیر زمین پانی کا ذخیرہ کرنے والا مصنوعی ٹینک آر جی او سی -  II، ایس سی سی ایل آر جی -   III  علاقے میں (جی ایم کے دفتر کے سامنے)  تیار کیا گیا  ۔ اس سمر اسٹوریج ٹینک   میں  127 ملین گیلن کی گنجائش ہے  ، جو برسات کے موسم میں  زیر زمین  پانی کو ری چارج کرنے کے لیے قریبی دیہی علاقوں میں زیر زمین پانی کی سطح کو بڑھا سکتا ہے ۔ اس  سے  ، اس علاقے میں زرعی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0176E2H.png

ان اقدامات  سے وزارت کوئلہ اور  سی پی ایس ای ایس  کی صفائی ستھرائی ، پائیداری اور  کچرے کے  ذمہ دارانہ انتظام کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی ہوتی  ہے ۔ خصوصی مہم سب کے لیے صاف ستھرا، سرسبز اور صحت مند ماحول بنانے میں ان کی لگن کا ثبوت ہے۔

 

-----------------------

(ش ح۔   ا س    ۔ ع ا)

U NO: 781


(Release ID: 1975464) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu