وزارات ثقافت

سرکردہ فن کار جتن داس کل رابندرا  بھون میں خاص طورپر تیار کردہ دو  نمائشوں ، ‘امیج (ان) انگ دی امی ڈیٹ’ اور ‘دی افغان جرنل’ کا افتتاح کریں گے

Posted On: 07 NOV 2023 5:44PM by PIB Delhi

ثقافت کی وزارت، حکومت ہند کے تحت اعلیٰ ثقافتی ادارہ، للت کلا اکادمی، دو نمائشیں پیش کررہا ہے،‘امیج (ان)انگ دی ایمیڈیٹ-کیوریٹنگ فرام اے نیشنل کلیشن ’ اور ‘دی افغان جرنل’ دونوں کو اکادمی کے اسسٹنٹ ایڈیٹر  اور معروف تخلیق کار  اور آرٹ مورخ جانی ایم ایل نے تیار کیا ہے۔ دونوں کیٹلاگ اور پیشہ ورانہ طور پر پیش کیے گئے ہیں۔ ان نمائشوں کا افتتاح سرکردہ فن  کار جناب جتن داس نے  اکادمی کے چیئرمین پروفیسر وی ناگداسن کی موجودگی میں کل 8 نومبر 2023 شام 5 بجے رابندرا بھون، منڈی ہاؤس نئی دہلی میں ایل کے اے گیلریز  میں کریں گے۔

،‘امیج (ان)انگ دی ایمیڈیٹ-کیوریٹنگ فرام اے نیشنل کلیکشن ’، جیسا کہ عنوان سے پتہ چلتا ہے کہ للت کلا اکادمی کے 7000+ مضبوط آرٹ ورکس کے مجموعے سے اخذ کیا گیا ہے۔ تخلیق کار  کے ذریعہ منتخب کردہ ستر کاموں کا مقصد مشہور جدیدیت پسندوں کے کاموں کو کم معروف جدید اور ہم عصر فنکاروں کے ساتھ جوڑ کر ایک نئی داستان تخلیق کرنا ہے۔ مصور  نے یہ دیکھنے کی کوشش کی ہے کہ فنکاروں کی شہرت اور نام سے قطع نظر اسلوبیاتی اور موضوعاتی تبادلے کیسے ہوئے ہیں۔ یہ نمائش ایک قومی مجموعہ کی منطق کو بھی واضح کرتی ہے۔

‘دی افغان جرنل’ ماریشس کے ایک نوجوان آرٹسٹ اکشے سیبالک کی سولہ پینٹنگز کی سولو پریزنٹیشن ہے، جو پوری دنیا کا سفر کرتا ہے اور پینٹنگز بناتا ہے۔ یہ کام ان کے افغانستان میں قیام کے دوران کی گئی مصوری کے  ہیں۔ اپنے کاموں کے نچوڑ کو ‘‘غلط تشریح کی تشریح’’ قرار دیتے ہوئے، تخلیق کار  اس بات پر زور دیتا ہے کہ انسانی خواہشات ہر جگہ ایک جیسی ہوتی ہیں اور عام انسانوں کے بغیر طاقت یا اختیار کے بندھن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔

للت کلا اکادمی کے چیئرمین پروفیسر وی ناگداس کا کہنا ہے کہ اکادمی کی طرف سے اس طرح کے منصوبے شروع کیے جاتے ہیں کیونکہ اس کے پاس نئے بیانیے اور معنی پیدا کرنے کی ذمہ داری ہے۔ "قومی مجموعوں کو وقتا فوقتا دوبارہ تشخیص کی ضرورت ہے۔ فن مصوری  مسلسل چلنے والا سلسلہ  ہے یہ ٹھہرنے کانام نہیں ہے۔ جیسے جیسے وہ وقت کے ساتھ آگے بڑھتا ہے، اس  میں نئے خیالات اور بیانیہ تخلیق کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔ ہمارے پاس مختلف شعبوں کے تخلیق کاروں  کو شامل کرنے کے طویل مدتی منصوبے ہیں تاکہ وہ کاموں کو ہمیشہ قابل تجدید سیاق و سباق میں جگہ دے سکیں تاکہ مجموعہ کو متحرک اور متعلقہ بنایا جاسکے۔ یہ نمائشیں 28 نومبر 2023 تک جاری رہیں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا م۔

U- 784



(Release ID: 1975451) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Hindi , Telugu