وزارت آیوش
مورارجی ڈیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا نے اضافی یوگا تھراپی رومز کے افتتاح کے ساتھ خدمات کو بڑھایا
آیوش کی وزارت کا مقصد یوگا تھراپی کے فوائد حاصل کرنے والے افراد کو قابل رسائی اور جامع صحت کی خدمات فراہم کرنا ہے
Posted On:
07 NOV 2023 5:13PM by PIB Delhi
صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں یوگا تھراپی کے انضمام کی ایک اہم توثیق میں، آیوش اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج نئی دہلی میں واقع مورارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا (ایم ڈی این آئی وائی) کے احاطے میں اضافی یوگا تھراپی رومز کا افتتاح کیا۔ اس تقریب نے یوگا اور مجموعی فلاح و بہبود کے فروغ اور پرچار کے لیے ادارے کی لگن کو اجاگر کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب سونووال نے خود آگاہی، خود شناسی اور مجموعی صحت کو بڑھانے کے ایک ذریعہ کے طور پر روزمرہ کے طرز زندگی میں یوگا تھراپی کی لازمی شمولیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایک ہزار سال قبل ہندوستان کی طرف سے تیار کی گئی اس قدیم حکمت کو دنیا کے ہر کونے کے ساتھ شیئر کیا جانا چاہئے، جس میں ہندوستان عالمی صحت کے چیلنجوں سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ‘‘مرارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا کے ذریعہ کیا جا رہا کام واقعی قابل ستائش ہے۔ اس ادارے میں آنے والے لوگوں کی بڑی تعداد اس کی ساکھ، تربیت، علاج، تحقیق اور عمدگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ میں ایک ایسے مستقبل کا تصور کرتا ہوں جہاں ‘ہیل ان انڈیا’ معمول بن جائے اور ہندوستان اپنے وسائل اور مہارت کو دنیا بھر کے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے بڑھائے۔’’
اس تقریب میں تاریخی اہمیت کے ایک لمحے کا بھی مشاہدہ کیا گیا جب وزیر موصوف کو پدم شری ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر رویندر کمار سے سابق وزیر اعظم ہند جناب مورار جی بھائی دیسائی کے ہاتھ سے لکھے ہوئے خطوط موصول ہوئے۔ وہ چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ کے سابق وائس چانسلر ہیں، جو مرارجی ڈیسائی کے ساتھ طویل عرصے تک وابستہ رہے۔
مورارجی ڈیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا میں اضافی یوگا تھراپی رومز کا قیام یوگا تھراپی کے فوائد حاصل کرنے والے افراد کے لیے جامع صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو آسانی سے قابل رسائی بنانے کی جانب ایک قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ ادارہ طویل عرصے سے یوگا پر مبنی علاج کی تعلیم، تربیت اور تحقیق کے میدان میں مشعل راہ رہا ہے اور امید ہے کہ تھراپی رومز کے اضافے سے یوگا تھراپی میں ایک اور جہت کا اضافہ ہوگا۔
مورارجی ڈیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا کے ڈائریکٹر جناب وکرم سنگھ نے انسٹی ٹیوٹ کے جاری کام اور مختلف اقدامات کے بارے میں بتایا جو ایم ڈی این آئی وائی یوگا اور فلاح و بہبود کے دائرے میں حال ہی میں انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے یوگا کے لئے ان کی غیر متزلزل حمایت اور ایم ڈی این آئی وائی کے طلباء کے تئیں ان کے محیط رویہ کے لئے محترم وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ ایم ڈی این آئی وائی کے ڈائریکٹر نے مرارجی بھائی ڈیسائی، عزت مآب سابق وزیر اعظم ہند کے خطوط کا خزانہ ایم ڈی این آئی وائی کو شیئرکرنے کے لیے ڈاکٹر رویندر کمار کا شکریہ ادا کیا۔
آخر میں، وزیر موصوف نے ایم ڈی این آئی وائی کے طلباء سے بات چیت کی اور ان کے سوالات کے جوابات دیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا ک۔ن ا۔
U- 780
(Release ID: 1975446)
Visitor Counter : 113