دیہی ترقیات کی وزارت
زمینی وسائل کے محکمہ کی 2 سے 31 اکتوبر 2023 کے دوران خصوصی مہم 3.0
Posted On:
06 NOV 2023 7:10PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور حکومت میں التواشدہ کاموں کو کم کرنے کے وژن اور مشن سے تحریک حاصل کرتے ہوئے، زمینی وسائل کے محکمے نے اپنی خصوصی مہم 3.0 کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے۔ مہم کو اس کے تینوں دفاتر یعنی این بی او بلڈنگ، شیواجی اسٹیڈیم انیکسی اور سی جی او کمپلیکس، نئی دہلی میں نافذ کیا گیا۔ اس مہم میں محکمہ کے تمام ملازمین نے بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا۔
دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے وزیر نے وقتاً فوقتاً مہم کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ سکریٹری (ایل آر) نے خصوصی مہم 3.0 کے تحت ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے تمام سینئر سطح کے افسران/ ڈویژنل سربراہان کے ساتھ ہفتہ وار میٹنگ کی۔ سکریٹری (ایل آر) نے مہم کی مدت کے دوران سینئر افسروں کے ساتھ محکمہ کے دفاتر کا دورہ کیا۔ انہوں نے تمام ڈویژن سربراہان کو ہدایت کی کہ صفائی کی تمام سرگرمیوں بشمول تمام فائلوں کی چھنٹائی کا جائزہ لیا جائے اور موثرطریقے سے نگرانی کی جائے۔ خصوصی مہم کے نوڈل افسر نے جائزہ میٹنگیں کیں اور ریکارڈ روم سمیت تمام مقامات کا معائنہ کیا۔ جامع مہم کے دوران مختلف سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کی گئی، جس میں عوامی شکایات اور اپیلوں کا ازالہ اور فائلوں کا جائزہ لینا شامل ہے تاکہ فائلوں کی مناسب ریکارڈنگ اور چھنٹائی کو یقینی بنایا جا سکے۔
زمینی وسائل کے محکمہ نے 31 اکتوبر 2023 تک درج ذیل اہم سنگ میل حاصل کیے ہیں۔
- ہدف کے مطابق کامیاب آؤٹ ڈور اور ان ڈور صفائی مہم پر عملدرآمد۔
- عوامی شکایات / اپیلوں کا 100 فیصد نمٹنا۔
- 3652 فزیکل فائلوں کا مناسب جائزہ اور 588 فائلوں کی چھنٹائی۔
- 866 ای فائلوں کا مناسب جائزہ اور 269 ای فائلوں کو بند کیا گیا۔
خصوصی مہم 3.0 کے دوران، درج ذیل بہترین طریقوں کو اپنایا گیا:-
1. میرا پودا، میری زندگی
محکمے نے افسران اور عملے کے اراکین کو دفاتر میں ‘‘ماحولیاتی طور پر مثبت انفرادی عمل’’ کو فروغ دینے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کے واسطے ایک پہل کی تاکہ وہ کام کی جگہوں پر انڈور پودوں کو رکھیں اور روزانہ کی بنیاد پر ان کی دیکھ بھال اور پرورش کریں۔ اس طرح کی ہر ایک ‘‘ماحولیاتی طور پر مثبت انفرادی کارروائی’’ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں چلائی جانےوالی‘‘لائف’’ کی عالمی مہم میں مسائل کو حل کرتی ہے۔ اس پہل کے تحت ملازمین نے اپنی میز پر کم از کم ایک پودا رکھنے اور خود ان کی پرورش کرنے میں گہری دلچسپی لی۔
‘‘میراپودا،میری زندگی’’ مہم کا ایک بڑا مقصد ہے اور وہ یہ ہے کہ یہ تمام افسران اور ملازمین میں ایک دوسرے پر باہمی انحصار اور ایک دوسرے کاخیال رکھنے کےجذبے کو تقویت دیتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہماری زندگی کا دارومدار ماحول پر ہے اور ماحولیات کا دارومدار انسانی زندگیوں پر ہے۔
|
|
میرا پودا میری زندگی
|
2. ‘لائف کے لیے توانائی کی بچت’
محکمہ کے تمام افسران دوپہر کے کھانے کے اوقات کے دوران دفترکے کمرے/چیمبر کی لائٹس کو بند کرنے جیسی آسان کارروائی کرکے ‘‘ماحولیاتی طور پرمثبت انفرادی عمل’’ کو فروغ دینے کے لیے حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ملازمین نے توانائی کی بچت کے لیے دوپہر کے کھانے کے اوقات میں راہداریوں سمیت اپنے کمروں میں بجلی بند کرنے کو یقینی بنانے میں گہری دلچسپی لی۔ اس کے نتیجے میں 3717.27 کے ڈبلیو ایچ کی ماہانہ بجلی کی بچت ہوئی۔ یہ مہم اکتوبر 2022 سے جاری ہے اور یہ فخر کی بات ہے کہ زمینی وسائل کے محکمہ کے تمام افسران/ملازمین اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔
‘لائف کے لیے توانائی کی بچت’
3. ریجو وویلنس سینٹر
زمینی وسائل کے محکمہ نے 2021 میں اپنے شیواجی اسٹیڈیم انیکسی آفس کے احاطے میں ایک ‘ریجوو ویلنس سنٹر’ قائم کیا تھا۔ویلنس سینٹر کو ملازمین ذہنی تناؤ کو کم کرنے کےلئےیوگا اور مراقبہ کرنے کے لیےاستعمال کرتے ہیں۔ خصوصی مہم 3.0 کے ایک حصے کے طور پر، زمینی وسائل کے محکمہ نے اکتوبر 2023 کے دوران ریجوو سینٹر میں ملازمین کے فائدے کے لیے ‘صحت اور تندرستی' پر لیکچرز کی ایک سیریز کا اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا۔ اکتوبر 2023 کے دوران ویجوو ویلنس سینٹر میں صحت اور تندرستی کے ماہرین نے ۶ لیکچر دیئے۔ لیکچر کے موضوعات میں آیوروید اور احتیاطی صحت کی دیکھ بھال، صحت مند کھانے کی عادات، یوگا پریکٹس، متوازن طرز زندگی اور زندگی گزارنے کا فن، ہومیوپیتھی اور دماغی صحت اور زندگی کی حقیقتوں کو قبول کرنا شامل ہیں۔ حرکت قلب بند ہوجانے کی صورت میں انسانی جانوں کو بچانے میں مدد کے لیے کارڈیو پلمونری ری سسی ٹیشن (سی پی آر) پر ایک خصوصی مظاہرہ کااہتمام کیا گیا۔
|
|
ویجوو ویلنس سینٹر میں ہیلتھ لیکچر
|
4. کھوج- ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم
ایسی تمام پرانی فزیکل فائلوں/ریکارڈز کو ریکارڈ روم میں رکھا جا رہا ہے، جن کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ پرانے ریکارڈز کی شناخت میں آسانی کے لیے،‘‘ کھوج’’ نامی ایک خصوصی اقدام کے ذریعے ڈیجیٹائزیشن کا آغاز کیا گیا ہے، جس میں بارکوڈز پر کلک کرکے ریکارڈ روم میں پرانے ریکارڈ تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ یہ سافٹ ویئر پرانی فزیکل فائلوں کی تفصیلات حاصل کرتا ہے جس میں فائل، مقام، زمرہ، جائزہ وغیرہ شامل ہیں۔ نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اضافی خصوصیات جیسے انوینٹری مینجمنٹ کو بھی شامل کیا جا رہا ہے۔
خصوصی مہم کے دوران کی جانے والی سرگرمیوں کو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز بشمول ایکس، فیس بک اورانسٹاگرام، کے ذریعے تقویت پہنچائی گئی ۔
************
ش ح۔ا گ۔ف ر
(U: 760)
(Release ID: 1975316)