نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

نیتی آیوگ ترقی کے انجن کے طور پر ’’ہندوستانی ترقیاتی ماڈل‘‘ پر ورکشاپ کا اہتمام کرے گا


ورکشاپ کا مقصد امرت کال کے دوران ہندوستانی اقتصادی ماڈل (آئی ڈی ایم) والے راستے کے نفاذ کے ساتھ  کارروائی لائق نتائج کے بارے میں بتانا ہے

Posted On: 06 NOV 2023 5:51PM by PIB Delhi

نیتی آیوگ کل 7 نومبر 2023 (منگل) کو ہوٹل لی میریڈین، نئی دہلی میں ’ہندوستانی ترقیاتی ماڈل‘ موضوع پر ایک دو روزہ ورکشاپ کا اہتمام کرے گا۔ یہ ورکشاپ جی-20 نئی دہلی رہنماؤں کے اعلامیہ (این ڈی ایل ڈی) میں مذاکرہ کیے گئے مختلف موضوعات پر 10 موضوعاتی ورکشاپ کی سیریز کا حصہ ہے۔

ورکشاپ موضوعات کے ماہرین، تھنک ٹینک کے نمائندوں، ماہرین تعلیم اور دیگر متعلقین کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی۔ ورکشاپ ترقی کے راستوں کی نشاندہی کرنے اور امرت کال کے دوران بھارت کو متوسط آمدنی کا درجہ حاصل کرنے کے لیے ایک وسیع عملی حکمت عملی تیار کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرے گی۔ اس کا مقصد ان حکمت عملیوں کو نافذ کرنے کے لیے ذمہ دار اداروں کی پہچان کرنا اور ترقی کا تجزیہ کرنے کے لیے  قابل پیمائش میل کے پتھر نصب کرنا ہے۔ یہ ہمارے اقتصادی ترقیاتی ماڈل کے مختلف پہلوؤں کی بھی جانچ کرے گا، جو ہمارے شہریوں کی فلاح و بہبود پر لگاتار فوکس کرتے ہوئے متعدد نظریات کو جوڑتا ہے۔

مذاکرہ درج ذیل اجلاس کے تحت وسیع موضوعات کے تحت منعقد کیا جائے گا:

  1. ہندوستانی معیشت کی ترقی کا منظرنامہ
  2. دیہی ترقی اور زراعت
  3. بنیادی ڈھانچہ اور صنعتی ترقی
  4. شمولیتی ہندوستان اور سماجی ترقی

یکم نومبر 2023 سے 9 نومبر 2023 تک دس فیڈر موضوعاتی ورکشاپ منعقد کی جا رہی ہیں۔ ورکشاپ کے موضوعات میں جی-20 سے جی-21، ترقی کے لیے ڈیٹا، سیاحت، ڈیجیٹل  پبلک انفراسٹرکچر، پائیدار ترقی کے اہداف، تجارت، ہندوستانی ترقیاتی ماڈل، خواتین پر مبنی ترقی، کثیر جہتی ترقی، بینکوں میں اصلاح اور ماحولیاتی مالیات اور سبز ترقی شامل ہیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 741


(Release ID: 1975246) Visitor Counter : 63


Read this release in: English , Hindi , Marathi