عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

چیف انفارمیشن کمشنر اور دو نئے انفارمیشن کمشنرز نے عہدہ سنبھالا

Posted On: 06 NOV 2023 7:19PM by PIB Delhi

جناب ہیرا لال سامریا کو سنٹرل انفارمیشن کمیشن میں چیف انفارمیشن کمشنر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے اور انہوں نے آج اپنا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے سنٹرل انفارمیشن کمیشن میں منعقد حلف برادری کی تقریب میں انفارمیشن کمشنر محترمہ آنندی رام لنگم اور جناب ونود کمار تیواری کو ان کے عہدے کا حلف دلایا۔

محترمہ آنندی رام لنگم، سنٹرل انفارمیشن کمیشن میں انفارمیشن کمشنر کے طور پر شامل ہونے سے پہلے،  بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (ایم او ڈی، حکومت ہند) کی چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھال رہی تھیں۔ انہوں نے الیکٹرانکس اور کمیونی کیشن، انجینئرنگ میں بی ای (آنرز) کیا ہے۔ انہیں ساز و سامان کی خرید، خیال آرائی، ڈیزائن اور ترقی اور پیداوار، تکنیکی امور اور مختلف اتھارٹیز اور آر ٹی آئی معاملوں کے ساتھ تال میل کے شعبے میں بھی تجربہ ہے۔ ان کی مہارت کے شعبے میں انتظامیہ اور حکمرانی شامل ہیں۔

انڈین فاریسٹ سروس آفیسر جناب ونود کمار تیواری، سنٹرل انفارمیشن کمیشن میں انفارمیشن کمشنر کے طور پر شامل ہونے سے پہلے، ہماچل پردیش محکمہ جنگلات، شملہ کے سربراہ کے طور پر دستہ و پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ کے عہدہ پر فائز تھے۔ ان کے پاس سائنس میں گریجویشن کی ڈگری اور ارضیات میں ماسٹر ڈگری ہے۔ ان کی مہارت کے شعبے میں انتظامیہ اور حکمرانی شامل ہیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 745



(Release ID: 1975245) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi