نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

میرا یووا بھارت (ایم وائی بھارت) کے بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کی پہلی میٹنگ 2 نومبر 2023 کو طلب کی گئی

Posted On: 06 NOV 2023 6:39PM by PIB Delhi

میرا یووا بھارت (ایم وائی بھارت) کے بورڈ آف گورنرز (بی او جی ) اور دستخط کرنے والے دیگر اراکین کی پہلی میٹنگ 2 نومبر 2023 کو بلائی گئی، جو کہ پورے ہندوستان میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے تنظیم کے مشن میں ایک اہم قدم ہے۔

بات چیت کے اہم نکات حسب ذیل تھے:

ایم وائی بھارت پورٹل پر رجسٹریشن کو بڑھانا: بورڈ آف گورنرز نے ایم وائی بھارت پورٹل پر رجسٹریشن کو فروغ دینے کی حکمت عملیوں پر غور کیا۔ اس میں وسیع تر سامعین کے ساتھ مشغول ہونے کے لیے ڈیجیٹل اور فیجیٹل (فزیکل-ڈیجیٹل ہائبرڈ) مہم کے طریقوں کو تلاش کرنا شامل ہے۔

نوجوانوں کی مشغولیت کو راغب کرنا: بورڈ نے نوجوانوں کی توجہ حاصل کرنے اور پورٹل پر ان کی فعال شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے اختراعی خیالات پر غور کیا۔ پلیٹ فارم کو نوجوان صارفین کے لیے پرکشش بنانے کے لیے رسائی اور مشغولیت کی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پائیداری کے لیے روڈ میپ: میٹنگ میں ایم وائی  بھارت پورٹل کی طویل مدتی پائیداری پر توجہ دی گئی، جس کا مقصد یہ یقینی بنانا تھا کہ یہ نوجوانوں کے لیے دلچسپ اور قیمتی رہے۔ اس پلیٹ فارم کو مسلسل بڑھانے اور تیار کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں ایک روڈ میپ بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ یہ نوجوانوں کو ایک دوسرے کے ساتھ نیٹ ورک کرنے کی اجازت دے اور ممکنہ سرپرست بھی فراہم کرے۔

قابل ذکرنکات اور تبصرے:

رکن پارلیمنٹ جناب تیجسوی سوریا نے پورٹل کے ذریعہ  نوجوانوں کو دستیاب فوائد کو مؤثر طریقے سے پہنچانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے نوجوانوں کے گروپ کی تشکیل اور زیادہ سے زیادہ نوجوان صارفین کو راغب کرنے اور انہیں مشغول کرنے کے لیے ایک مشترکہ پروگرام کے نفاذ کی تجویز پیش کی ۔

رکن پارلیمنٹ جناب پلبھ لوچن داسنے وزیر اعظم کے ذریعہ ایم وائی بھارت پلیٹ فارم کے کامیاب آغاز کے لیے نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کو مبارکباد دی۔

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت جناب ایل مروگن نے ایم وائی بھارت پورٹل کے 2047 کے لیے ہندوستان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پورٹل کو یقینی بنانے کے لیے رہنما خطوط تیار کرنے میں سرکاری مشینری، مختلف سرکاری ایجنسیوں، اور اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ایک متفقہ فیصلے میں، بورڈ نے ایم وائی  بھارت پورٹل کے لیے مواد کی تیاری سے متعلق وزارت کی توجہ پر زور دیا، جس نے ملک کے نوجوانوں کو مشغول اور بااختیار بنانے میں اس کے اہم کردار کو تسلیم کیا۔

میرا یووا بھارت (ایم وائی بھارت) ہندوستان کی نوجوان آبادی کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے، اور بورڈ آف گورنرز کی پہلی میٹنگ اس کوشش میں ایک سنگ میل ہے۔ تنظیم ہندوستان کے نوجوانوں کو مشغول کرنے، تعلیم دینے اور انہیں بااختیار بنانے کی مسلسل کوششوں کے ساتھ ایک امید افزا مستقبل کی منتظر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

744



(Release ID: 1975241) Visitor Counter : 81