امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ امور صارفین نے سووچھتا پر خصوصی مہم 3.0 کو مکمل کیا

Posted On: 06 NOV 2023 5:34PM by PIB Delhi

محکمہ امور صارفین نے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمہ کی رہنمائی میں 02 اکتوبر 2023 سے 31 اکتوبر 2023 تک خصوصی مہم 3.0 چلائی۔ محکمہ کے ماتحت دفاتر [ریجنل ریفرنس اسٹینڈرڈز لیباریٹری (آر آر ایس ایل) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف لیگل میٹرولوجی (آئی آئی ایل ایم)]، منسلک دفتر [نیشنل ٹیسٹ ہاؤس (این ٹی ایچ)]، خود مختار ادارہ [بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس)] اور نیشنل کنزیومر ڈسپیوٹس ریڈریسل کمیشن (این سی ڈی آر سی) جو کہ آئینی ادارہ ہے اور نیشنل کوآپریٹو کنزیومرس فیڈریشن (این سی سی ایف) نے اس مہم میں سرگرمی سے حصہ لیا۔

خصوصی مہم 3.0، 15 ستمبر سے 30 ستمبر 2023 تک ابتدائی مرحلہ کے ساتھ شروع ہوئی، جس کے دوران  اہداف کی شناخت کی گئی۔ ابتدائی مدت کے دوران، ڈی او سی اے کے سکریٹری جناب روہت کمار سنگھ نے خصوصی مہم 3.0 کی تیاری کا جائزہ لینے کے لیے محکمہ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا، جس میں انہوں نے خصوصی ہدایات اور رہنمائی  فراہم کی۔

خصوصی مہم 3.0 میں پورے ہندوستان میں 98 دفاتر کے 3465 ملازمین نے سرگرمی سے حصہ لیا ہے۔ محکمہ نے بی آئی ایس، این ٹی ایچ، این سی ڈی آر سی، این سی سی ایف، آر آر ایس ایل اور آئی آئی ایل ایم کے ساتھ مل کر 172 مہم چلائی، جس میں آس پاس کے پارکوں، بازاروں، اسکولوں وغیرہ میں 31 آؤٹ ریچ پروگرام شامل تھے، جس میں  سنگل استعمال والی پلاسٹک سے بچنے کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے عوام کو پرچے تقسیم کرنا شامل تھا۔ مہم میں اسکولوں میں سووچھتا پر مضمون نگاری کے مقابلے کا اہتمام کرنا، دفتر کے احاطے کی صفائی، دفتر کی آرائش (روشنی، دیواروں کا رنگ، پودے لگانا وغیرہ)، دفتر کے چاروں طرف جھاڑیوں کو صاف کرنا، درخت لگانا وغیرہ جیسی سرگرمیاں بھی شامل تھیں۔

مہم کے دوران محکمہ نے 994 عوامی شکایات، 1585 عوامی شکایت کی اپیلوں کا نمٹارہ اور 6814 فائلوں کو ہٹا کر سو فیصد  ہدف حاصل کیا۔ پرانے سامان، ای-کچرا، پرانے فرنیچر وغیرہ کے نمٹارہ جیسے کاموں سے تمام دفاتر کے ذریعے کل ملا کر 1932521 روپے کی رقم جمع کی گئی ہے، اور 2270 مربع فٹ کی جگہ خالی کی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EHGT.jpg

بی آئی ایس، پونے شاخ کے ذریعہ اسکول میں مہم

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BJN6.jpg

این ٹی ایچ، ای آر، کولکاتا بازار میں آؤٹ ریچ پروگرام

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003J4PI.jpg

لکھنؤ کے بی آئی ایس کا اسکول میں آؤٹ ریچ پروگرام

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004D535.jpg

آر آر ایس ایل، وارانسی بازار علاقہ میں بیداری مہم

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 740

 


(Release ID: 1975208) Visitor Counter : 64


Read this release in: English , Hindi