وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی اداکاروں، ہدایت کاروں، اور فلمی شخصیات کے خاندانوں نے ہندوستان کی سنیما کی وراثت  کو محفوظ رکھنے کے لیے فلموں کوبحال کرنے کے دنیا کے سب سے بڑے پروجیکٹ کے ذریعے این ایف ڈی سی -این ایف اے آئی  کی کوششوں کی تعریف کی


ہندوستان کی سنیما وراثت کا تحفظ: ایم آئی بی  کا 'نیشنل فلم ہیریٹیج مشن' اور این ایف ڈی سی - نیشنل فلم آرکائیو آف انڈیا

قومی فلمی ورثہ مشن: فلموں کو بحال کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا پروجیکٹ

Posted On: 06 NOV 2023 2:43PM by PIB Delhi

سنیما محض تفریح  نہیں بلکہ اس سے بھی کہیں زیادہ ہے۔ یہ ایک قوم کی ثقافت، تاریخ، اور سماجی ارتقاء کا عکاس ہے۔ ہندوستان جیسے متنوع اور ثقافتی لحاظ سے امیر ملک میں، اس کے سنیما ورثے کو محفوظ رکھنے کی اہمیت کو زیادہ نہیں سمجھا جا سکتا۔ تاہم، ان میں سے بہت سے سنیما کے بیش قیمتی پروجیکٹ، جن کو لیجنڈ اداکاروں اور فلم سازوں نے تخلیق کیا، فلمی پرنٹس کی خرابی اور مناسب تحفظ کی کمی کی وجہ سے وقت کے ساتھ ضائع ہونے کا خطرہ تھا۔ تاہم، قومی فلمی ورثہ مشن کے حصے کے طور پر پرانے کلاسک  فن اور فلموں کو دوبارہ بنانے  اور محفوظ کرنے کی اطلاعات و نشریات کی وزارت کوششوں کو نامور فلمی شخصیات نے سنیما کے عالمی دن کے موقع پر سراہا جنہوں نے ہندوستان کے دوبارہ بنائی گئی فلموں کو دیکھنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کی اور اس موقع پر بات کرتے ہوئے اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ مشہور ہندوستانی اداکارہ اور دادا صاحب پھالکے ایوارڈ 2023 کی وصول کنندہ، وحیدہ رحمٰن، جو ریشم اور شیرا، گائیڈ، چودھویں  کا چاند جیسی کلاسیکی فلموں کے لیے جانی جاتی ہیں، نے کئی دیگر فلموں کے ساتھ ایک بحال شدہ کلاسک دیکھنے کا اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا، "مجھے اپنی خود کی فلمیں دیکھنا پسند  نہیں ہے، کیونکہ انسان میں تمام خرابیاں نظر آتی ہیں، لیکن مجھے گائیڈ کے بحال شدہ ورژن کو دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی۔ میں نےاسے بڑی اسکرین پر اپنی بیٹی کے ساتھ دیکھا۔ میں ان فلموں کو بحال کرنے اور آنے والی نسلوں کے لطف اندوز ہونے کے لیے ان کو برقرار رکھنے کے لیے وزارت اطلاعات و نشریات کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔" معروف فلم ساز گووند نہلانی نے مزید کہا، ‘میری فلم آغاز کا بحال شدہ ورژن دیکھ کر بہت اطمینان ہوا۔ آواز کا معیار، رنگ کی اصلاح، جزئیات  کا انتظام؛ سب کچھ شاندار تھا، مجھے خوشی ہے کہ ایم آئی بی  اور NFDC-این ایف اے آئی  نے میری 35ایم ایم  فلم آغاز کو بحال کیا۔"

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PyasaCZ6Z.JPG

درحقیقت، این ایف ڈی سی -این ایف اے آئی  ہندوستان کے سنیما خزانوں کو بحال  کرنے اور محفوظ کرنے میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے، اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آنے والی نسلیں ہندوستانی سنیما کی بھرپور وراثت اور پردہ سیمیں  تک رسائی اور اس کی تعریف کر سکیں۔ نیشنل فلم ہیریٹیج مشن، جو 2015 میں شروع کیا گیا تھا، وزارت اطلاعات و نشریات کے زیراہتمام ایک حکومتی اقدام ہے۔ اس کا بنیادی مقصد ہندوستان کے وسیع سنیما ورثے کا تحفظ، بحالی  اور ڈیجیٹل بنانا ہے۔ این ایف ایچ ایم  ایک بہت بڑا اقدام ہے جس میں فلم کے تحفظ کے مختلف پہلوؤں کو شامل کیا گیا ہے، این ایف اے آئی این ایف ڈی سی  کے پونے کیمپس میں سہولیات کے تحت بگڑتی ہوئی فلموں کی بحالی، فلم کے پرنٹس کی ڈیجیٹائزیشن، دستاویزات، اور حفاظتی تحفظ، یہ سب کچھ جدید ترین بحالی اور ڈیجیٹلائزیشن پر کیا جاتا ہے۔  اداکار ویبھو آنند، ڈائریکٹر وجے آنند کے بیٹے اور اداکار دیو آنند کے بھتیجے، جو حال ہی میں اپنے چچا دیو آنند کی فلم کی اسکریننگ دیکھنے اور دیو آنند کی فلم کے اصل پوسٹروں کی نمائش دیکھنے کے لیے این ایف اے آئی  پونے کیمپس میں تھے، نے کہا، " این ایف ڈی سی نیشنل فلم آرکائیو آف انڈیا اور نیشنل فلم ہیریٹیج مشن  کے تحت یہ ایک بہت اچھا اقدام ہے۔ پونے میں این ایف اے آئی این ایف ڈی سی  میں بین الاقوامی اور ہندوستانی ٹیکنالوجی اور مہارت کے امتزاج کے ذریعے ہندوستان کی فلموں کی لائبریری کو بحال اور محفوظ کیا جا رہا ہے۔ میں اس ترقی پسند قدم کے لیے حکومت ہند اور وزارت اطلاعات و نشریات کو مبارکباد پیش کرنا چاہتاہوں۔’’درحقیقت، مختلف عظیم فلم سازوں کے خاندان والوں نے اس اقدام کے لیے اپنی تعریف کا اظہار کیا ہے۔ شری  بھارت بھوشن جی کی پوتی۔ وشنوپریا پنڈت، نے کہا، "ایک سینیگر اور سینما سے محبت کرنے والے کے طور پر، میں ہندوستانی سنیما کی سنہری تاریخ کو تازہ کرنے کے لیے این ایف اے آئی این ایف ڈی سی  کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کی صحیح معنوں میں تعریف کرتی  ہوں۔ ایک پوتی کے طور پر، اپنے دادا، جناب  بھارت بھوشن کو سلور اسکرین پر دیکھ رہی  ہوں۔ زندگی بھر کی خواہش تھی، اور تھیٹر میں اس کا تجربہ کرنا نایاب خوشی تھی۔ میں 'برسات کی رات' کو بحال کرنے پر وزارت اطلاعات و نشریات اور این ایف اے آئی این ایف ڈی سی  کا فلم کو سلور اسکرین پر دیکھنے کی دعوت دینے پر شکریہ ادا کرتی  ہوں۔یہ تجربہ  بہت لمبے عرصے تک میرے ساتھ رہے گا۔’’

آنے والے مہینوں میں، این ایف ایچ ایم  کے حصے کے طور پر مختلف زبانوں میں بہت سی دیگر اہم فلموں کو بحال کیا جا رہا ہے، جس میں کئی ہندوستانی زبانوں کی فلمیں شامل ہیں جو ہندوستانی سنیما کی بھرپور تاریخ کا حصہ ہیں۔ فلم کی بحالی اور ڈیجیٹائزیشن کے عمل کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ، ایم ڈی، این ایف ڈی سی   پرتھول کمار نے کہا، " این ایف ایچ ایم  کا ایک اہم پہلو کلاسک فلموں کی بحالی ہے۔ بہت سے پرانے فلمی پرنٹس کے طویل عرصہ گزر جانے، نامناسب اسٹوریج، اور مختلف ماحولیاتی عوامل کی وجہ سے زوال کی حالت میں ہیں۔ اگر احتیاط سے محفوظ نہ کیا گیا تو یہ فلمیں ہمیشہ کے لیے ضائع ہونے کے خطرے میں ہیں۔ پرانے اور بگڑتے ہوئے پرنٹس کو احتیاط سے دوبارہ زندہ کیا جاتا ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ فلموں کا اصل معیار برقرار رہے۔ یہ این ایف ایچ ایم  کے اہم اجزاء میں سے ایک ہے۔ فلموں کی ڈیجیٹائزیشن۔ اس عمل میں اینالاگ فلم پرنٹس کو ڈیجیٹل فارمیٹس میں اسکین کرنا اور تبدیل کرنا شامل ہے، جو نہ صرف ان کے طویل مدتی تحفظ کو یقینی بناتا ہے بلکہ انہیں وسیع تر سامعین کے لیے قابل رسائی بھی بناتا ہے۔ ڈیجیٹلائزیشن کا عمل کلاسک فلموں کی آسانی سے بحالی اور تقسیم کی اجازت دیتا ہے، انہیں آنے والی نسلوں کے لیے مطالعہ اور لطف اندوز ہونے کے لیے دستیاب کرانا بھی اس کا اہم مقصد ہے۔" ان کوششوں کے ذریعے، این ایف اے آئی این ایف ڈی سی اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ پرانے زمانے کے سنیما جواہرات وقت کی تباہ کاریوں میں ضائع نہ ہوں۔ ’برسات کی رات‘، ’سی آئی ڈی‘ جیسی فلمیں (1956)، "گائیڈ" (1965)، "جیول تھیف" (1967)، "جانی میرا نام" (1970)، "بیس سال بعد" (1962)، 'آغاز' (1985)، اور ایسی بہت سی فلمیں تھیٹر ریلیز کے کئی دہائیوں بعد کے 4 ریزولوشن میں سلور اسکرین پر واپس لائی گئی ہیں۔

این ایف اے آئی این ایف ڈی سی  کے بارے میں:

این ایف اے آئی این ایف ڈی سی  ، جس کا صدر دفتر پونے میں ہے، ہندوستان اور دنیا بھر سے فلموں کو جمع کرنے، کیٹلاگ بنانے اور محفوظ کرنے کا ذمہ دار ہے۔ 30,000 سے زیادہ فلمی عنوانات کے ایک وسیع ذخیرے کے ساتھ، بشمول خاموش کلاسیکی، دستاویزی فلمیں، فیچر فلمیں، اور مختصر فلمیں، این ایف اے آئی  ہندوستان کی سنیما تاریخ کے محافظ کے طور پر کام کرتا ہے۔

فلم کے تحفظ کے لیے این ایف اے آئی  کی وابستگی کی مثال اس کی جدید ترین فلم اسٹوریج کی سہولیات، درجہ حرارت پر قابو پانے والے والٹس، اور ماہر عملہ ہے جو فلمی ریلوں کی باریک بینی سے دیکھ بھال کے لیے وقف ہیں۔ این ایف ایچ ایم  کے تحت، این ایف اے آئی این ایف ڈی سی  فلموں کے خراب ہوتے ہوئے پرنٹس  کو ان کی اصل حالت میں واپس لانے کے مقصد کے ساتھ، فلموں کی بحالی پر سرگرم عمل ہے۔ این ایف اے آئی این ایف ڈی سی  سنیما کے میدان میں تحقیق اور تعلیم کے مرکز کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ اسکالرز، فلم ساز، اور سینی فیلس تعلیمی اور تخلیقی مقاصد کے لیے اس کے وسائل تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ نہ صرف ہندوستان کی سنیما کی تاریخ کے بارے میں گہری سمجھ کو فروغ دیتا ہے بلکہ ماضی سے متاثر ہونے والے نئے کاموں کی تخلیق کی بھی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ فلموں کو محفوظ کرکے اور ڈیجیٹائز کرکے، میڈیم کی تعریف کو فروغ دے کر، اور سنیما کے دائرے میں تحقیق اور تخلیقی صلاحیتوں کی حمایت کرتے ہوئے، این ایف اے آئی این ایف ڈی سی  اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آنے والی نسلیں ہندوستان کی متنوع سنیما کی تاریخ سے جڑ سکیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا م۔

U- 733


(Release ID: 1975117) Visitor Counter : 170