ٹیکسٹائلز کی وزارت

ٹیکسٹائل کی وزارت زیر التواء معاملات کو نمٹانے اور سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے کے لیے خصوصی مہم 3.0 چلارہی ہے

Posted On: 06 NOV 2023 4:35PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کی وزارت نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور حکومت میں زیر التواء معاملات کو کم سے کم کرنے کے وژن سے تحریک لے کر 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2023 تک ایک خصوصی مہم 3.0 شروع کی جس میں زیر التواء کو نمٹانے کے لیے خصوصی حوصلہ افزائی کی گئی۔

یہ مہم 15 ستمبر سے 30 ستمبر 2023 تک خصوصی مہم 3.0 کے تیاری کے مرحلے کے ساتھ شروع ہوئی، جس میں وزارت نے اراکین پارلیمان/ریاستی حکومت/پی ایم او، عوامی شکایات/عوامی شکایات کی اپیلوں، پارلیمنٹ کی یقین دہانیوں، فائلوں، فزیکل اور الیکٹرانک  دونوں طرح کے زیر التواء معاملات کی نشاندہی  نیز صفائی مہم کا جائزہ لینے اور اسے حتمی شکل دینے کے لیے منعقد کی گئی۔

خصوصی مہم 3.0 کے نفاذ کے مرحلے میں، 2 اکتوبر 2023 سے 31 اکتوبر 2023 تک وزارت (ہیڈ کوارٹر)، آفس/ آف  ڈیولپمنٹ کمشنر (ہینڈی کرافٹ/ ہینڈلوم)، تمام پی ایس یوز کے تعلیمی اداروں اور وزارت ٹیکسٹائل کے تحت فیلڈ دفاتر میں ایک خصوصی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اکتوبر 2023 میں سوچھتا اور سرکاری دفاتر میں زیرالتواء معاملات کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ  فیلڈ/آؤٹ اسٹیشن دفاتر کی صفائی پر زور دیا گیا، جو خدمت کی فراہمی کے لیے افرادی  طور پر مصروف ہیں اور عوامی انٹرفیس رکھتے ہیں۔ مہم کی تازہ ترین صورتحال انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمہ کےایس سی پی ڈی ایم پورٹل (ڈی اے آر پی جی) پر باقاعدگی سے پوسٹ کی جاتی ہے: www.scdpm.nic.in

مہم کے دوران 431 مقامات کو کامیابی سے صاف کیا گیا۔ اس کے علاوہ، اس مہم کے دوران وزارت ٹیکسٹائل کے سینئر افسران نے وزارت اور فیلڈ تنظیموں میں  مختلف مقامات  کا معائنہ کیا اور انہیں اپنے دفتر کے کام میں صفائی کو ایک لازمی حصہ بنانے کی ترغیب دی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00165GN.png

[این جی او،‘ گونج’ کے تعاون سے افسران کے ذریعے کپڑے، کتابیں، اسٹیشنری وغیرہ کا عطیہ]

مزید برآں، 41,000 سے زیادہ فائلوں (فزیکل اور الیکٹرانک) کا ایک جامع جائزہ لیا گیا اور تقریباً 10,000 فزیکل فائلوں کو ختم کر دیا گیا اور 1800 سے زیادہ ای- فائلوں کو بند کر دیا گیا۔ اس مستعد جائزہ کے عمل کے نتیجے میں، قابل ذکر 69,793 مربع فٹ جگہ خالی کر دی گئی ہے اور اسکریپ اور دیگر فالتو مواد کو ٹھکانے لگانے سے 18,82,995روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔

یہ بتانا ضروری ہے کہ ممبران پارلیمنٹ کی جانب سے موصول ہونے والے 36 زیر التواء ریفرنسز کو مناسب طریقے سے حل کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ عوامی شکایات کے حوالے سے جو مہم کے آغاز پر زیر التوا تھیں، متاثر کن 85 پی جی کیسز کا ازالہ کیا گیا ہے۔

ری- سائیکل دوبارہ استعمال کرنے اور استعمال شدہ کپڑوں کو ضائع کرنے اور انہیں لینڈ فل سے ہٹانے کے بہترین پائیدار طریقوں کے طور پر، وزارت کے عہدیداروں کی طرف سے کپڑا عطیہ کرنے کے لیے ایک مہم کا انعقاد کیا گیا۔ ادیوگ بھون کے گیٹ نمبر18 کے داخلی دروازے پر ڈبے رکھے گئے تھے۔اس موقع پر عہدیداروں نے استعمال شدہ کپڑا عطیہ کرنے کی اس مہم میں حصہ لیا۔

وزارت نے ٹویٹس کے ہینڈل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے ان پروگراموں  کی رسائی کو فعال طور پر بڑھایا۔ وزارت، اعلیٰ درجے کے جوش و جذبے کے ساتھ مہم کو انجام دینے اور حکومت کی طرف سے اعلان کردہ تمام مہمات کو شاندارطریقے سے  کامیاب بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

 

************

ش ح ۔ش ت۔ ج ا

U. No731



(Release ID: 1975105) Visitor Counter : 74


Read this release in: English , Hindi , Punjabi