الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی گزارش پر الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت نے مہادیو بک آن لائن سمیت 22 غیر قانونی سٹے باز ایپس اور ویب سائٹوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کئے
‘‘چھتیس گڑھ سرکار کے پاس اطلاعاتی ٹکنالوجی ایکٹ کی دفعہ 69 اے کے تحت ویب سائٹ کو بند کرنے کی سفارش کرنے کا پورا اختیار تھا، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سے پہلی اور واحد گزارش حاصل ہوئی ہے- مرکزی وزیرمملکت راجیو چندرشیکھر
Posted On:
05 NOV 2023 8:30PM by PIB Delhi
الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی ) نے مہادیو بک اور ریڈی انا پریسٹو پرو سمیت 22 غیر قانونی سٹے باز ایپس اور ویب سائٹوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ یہ کارروائی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے غیر قانونی سٹے باز ایپس سنڈیکیٹ کے خلاف کی گئی جانچ اور اس کے بعد چھتیس گڑھ میں مہادیو بک پر چھاپہ ماری کے بعد ہوئی ۔اس چھاپہ ماری سے ایپ کے غیر قانونی آپریشن کا خلاصہ ہوا ۔
ملزم بھیم سنگھ یادو ،چھتیس گڑھ پولیس فورس میں کانسٹبل کے عہدے پرہے اور ایک دیگر ملزم اسیم داس ہے ۔ یہ دونوں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی حراست میں ہیں۔ انہیں منی لانڈرنگ ایکٹ ( پی ایم ایل اے ) 2009 کی دفعہ 19 کے تحت منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ان دونوں ملزمان کو منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعہ 3 اور پی ایم ایل اے 2002 کی قابل سزا دفعہ 4 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
ہنر مندی اور وہ کاروبار ، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندرشیکھر نے کہا‘‘ چھتیس گڑھ سرکار کے پاس اطلاعاتی ٹکنالوجی ایکٹ کی دفعہ 69 اے کے تحت ویب سائٹ / ایپس کو بند کرنے کی سفارش کرنے کا پورا اختیار تھا۔ حالانکہ انہوں نے ایسا نہیں کیا اور ریاستی سرکار کی طرف سے اس طرح کی کوئی گزارش بھی نہیں کی گئی جبکہ وہ پچھلے ڈیڑھ سال سے اس معاملے کی جانچ کررہے ہیں۔ درحقیقت انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف پہلی اور واحد گزارش موصول ہوئی ہے اوراسی کی بنیاد پر یہ کارروائی کی گئی ہے ۔ چھتیس گڑھ سرکار کو اس طرح کی گزارش کرنے سے کسی نے نہیں روکا تھا۔’’
********
ش ح۔ ج ق ۔رم
U-7 11
(Release ID: 1974963)
Visitor Counter : 105