وزارت دفاع

ہندوستانی بحریہ کے پروجیکٹ بی  15سے تعلق رکھنے والے جنگی جہاز ‘‘سورت’’  کی بالائی منزل   کی نقاب کشائی کی تقریب

Posted On: 05 NOV 2023 11:30AM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کے جدید ترین،  اندرو ملک تیار کئے جانے والے ، زیر تعمیر، گائیڈڈ میزائل  کو تباہ کرنے  کی صلاحیت سے آراستہ ، بحریہ کے جہاز  ‘سورت’ کی نقاب کشائی گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کے ذریعہ بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل  آر ہری کمار کی موجودگی میں کی جانے والی  ہے، جو  06 نومبر 2023 کو سورت شہر میں منعقد ہونے والی ایک تقریب  کے دوران  عمل میں آئے گی۔ عزت مآب رکشا منتری، جناب راج ناتھ سنگھ  کے ہاتھوں اس سے قبل 17 مارچ 2022 کو ممبئی میں اس جنگی جہاز کو لانچ کیا گیا تھا۔

زیر تعمیر جدید ترین ‘وار شپ پروجیکٹس’ میں، ‘پروجیکٹ بی 5 ’  پروگرام میں چار  جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ  اسٹیلتھ گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز(تباہ کن جہازوں) کی تعمیر شامل ہے، جن میں سے ‘سورت’ چوتھا اور آخری جہاز ہے۔ وہ اس وقت مازاگون ڈاکس شپ بلڈرز لمٹیڈ. ممبئی میں زیر تعمیر ہے۔ اس جنگی بحری جہاز کی تعمیر ملکی جدید جنگی جہاز بنانے کی ٹیکنالوجی اور تزویراتی فوجی پیش رفت کے عزم کی گواہی دیتی ہے۔ آزادی کے وقت ہندوستانی بحریہ  ایک چھوٹے درجے کی  بحری فوج کی حیثیت رکھتی تھی، جب کہ  آج ایک انتہائی قابل، جنگی کارروائیوں کے لئے  تیار،  مضبوط ، قابل اعتماد اور مستقبل کے حوالے سے اچھے امکانات کی حامل   فورس ہے۔

یہ بات  ایک مسلمہ  حقیقت ہے کہ سورت شہر 16ویں سے 18ویں صدی تک ہندوستان اور بہت سے دوسرے ممالک کے درمیان سب سے اہم سمندری تجارتی رابطے کا وسیلہ تھا۔ یہ شہر بحری جہاز سازی کی سرگرمیوں کے لیے بھی ایک پھلتا پھولتا مرکز تھا اور اس عرصے کے دوران سورت میں بنائے گئے جہاز خاص طور پر اپنی لمبی عمر کے لیے مشہور تھے کیونکہ ان میں سے کچھ بحری جہاز  تو ایسے تھے جو کہ100 سال سے بھی  زائد عرصے تک خدمت  انجام دیتے  رہے تھے۔ یہ بحری فوجوں کے درمیان چلی آنے والی  ایک روایت اور رسم ہے جس کی پیروی کرتے ہوئے  ہندوستانی بحریہ کے بہت سے جہازوں کا نام ہمارے  ملک  کے ممتاز شہروں کے نام پر رکھا گیا ہے۔ اس لیے ہندوستانی بحریہ کو اپنے جدید ترین اور تکنیکی لحاظ سے سب سے جدید جنگی جہاز کا نام سورت شہر کے  نام پر  رکھنے پر بے حد فخر ہے۔ یہ پہلا سب سے زیادہ اہمیت کا حامل جنگی جہاز ہے جس کا نام گجرات کے کسی شہر کے نام پر رکھا گیا ہے اور یہ بھی پہلی بار ہے کہ جنگی جہاز کی بالائی منزل  کی نقاب کشائی اسی شہر میں کی جا رہی ہے جس کے نام پر اس  جہاز کا نام رکھا گیا ہے۔

 جہاز کی بالائی منزل  کی نقاب کشائی کی تقریب مغربی بحری  کمان کے زیراہتمام گجرات نیول ایریا کی طرف سے منعقد کی جا رہی ہے اور یہ 06 نومبر 23 کی شام کو سورت میں منعقد ہونے جارہی  ہے۔

********

ش ح۔ س ب۔ رض

U. No.708



(Release ID: 1974958) Visitor Counter : 80


Read this release in: English , Hindi , Tamil