عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ڈاکٹر جتیندرسنگھ کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کے دویانگ جَنوں کی بہبود کے تئیں اصلاحات حساسیت سے متاثر ہیں
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ریاسی میں دویانگ سشکتی کرن سمیلن میں حصہ لیا
Posted On:
05 NOV 2023 7:00PM by PIB Delhi
سائنس و ٹکنالوجی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) پی ایم او ، عملہ، عوامی شکایت اور پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ وزیراعظم جناب نریندرمودی کی قیادت والی سرکار کی دویانگ جنوں کی بہبود کی سمت میں اصلاحات ایک حساس عہد بندی سے متحرک ہیں اور ان کے اس اعلان کے عین مطابق ہے ، جو انہوں نے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان کی سرکار سماج کے ان طبقات کے لئے عہد بند ہوگی جنہیں اب تک ماضی میں مسلسل سرکاروں کے ذریعہ مناسب ترجیح اور توجہ نہیں دی گئی ہے ۔
مرکز کے زیرانتظام ریاست جموں وکشمیر کے ریاسی میں ‘دویانگ جن سشکتی کرن سمیلن ’ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرجتیندر سنگھ نے کہا کہ جس دن سے جناب نریندرمودی جی نے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا ہے ، اسی دن سے انہوں نے دویانگوں کی بہبود کے لئے بعض ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔اس میں سول سروسز کے امتحانات (سی ایس سی ) میں دویانگوں کے لئے فیس کی چھوٹ ہو ، سی ایس سی پاس کرنے والے دویانگوں کے لئے ہوم کیڈر کے علاوہ کیڈر ترجیح کا اضافی متبادل ہو ، دویانگوں کے لئے ریزرویشن کو تین فیصد سے بڑھاکر چار فیصد کرنا ہو ، یا والدین کے لئے دویانگ مخصوص بھتے میں اضافہ ہو ، یہ تمام اقدامات سرکاری نوکریوں میں دویانگوں کے لئے مناسب موقع کو یقینی بنانے کے لئے ، پبلک سیکٹر میں شمولیت اور تکثیریت کو بڑھاوا دینے کے لئے کئے گئے ہیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ا س بات پرزوردیا کہ ان میں سے ہرقدم ایک شمولیاتی اور انصاف پر مبنی سماج کو بڑھاوا دینے کے لئے سرکار کے وقف کامظہر ہے، جہاں دویانگوں کو یکساں مواقع اور اہم سرکاری خدمات تک رسائی حاصل ہو ۔
ڈاکٹرسنگھ نے زیادہ قابل رسائی اور شمولیاتی والے وزیراعظم جناب نریندرمودی کے وژن کی ستائش کی ۔ڈاکٹرجتیندر سنگھ نے کہا کہ مودی سرکار نے پردھان منتری اجولا یوجنا ( پی ایم یو وائی ) میں ایک اہم حصولیابی کو حاصل کرتے ہوئے دس کروڑ ایل پی جی سلینڈر تقسیم کئے ۔ انہوں نے کہا کہ سووچھ بھارت ابھیان کے تعلق سے سرکار کے مسلسل وقف کے نتیجے میں ملک بھر میں حیرت انگیز طورسے بارہ کروڑ بیت الخلاء کی تعمیر ہوئی ہے۔ یہ لاکھوں ہندوستانیوں کی زندگی کے معیار میں بہتری لانے کے سرکار کےعہد کو اجاگر کرتا ہے۔ ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے یہ بھی کہا کہ اس سرکار نے دویانگ جنوں کے لئے فلاحی امداد کو دوگنا کرکے اسے 27 ہزار سے بڑھاکر 54 ہزار کرکے ایک قابل فکر قدم اٹھایا ہے۔ یہ اضافہ ا نہیں زیادہ مالی استحکام فراہم کرے گا اور ان کی روزانہ کی ضرورتوں کو پورا کرنے میں مدد بھی فراہم کرے گا۔
بعد میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مفت موبائل آئی کلینک ایمبولینس کا افتتاح کیا۔ مفت موبائل آئی کلینک ایمبولینس ،صحت دیکھ بھال کی رسائی میں ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتی ہے، جو ریاسی میں لوگوں کو جامع آنکھوں کی جانچ ، مشاورت اور علاج فراہم کرے گی ۔اس پہل کا مقصد آنکھوں کی بیماریوں کو روکنا ، علاج کرنا اور انہیں روکنا ہے، جو بالآخر سب کے لئے بہتر بصارت اور زندگی کے بہتر معیار میں تعاون دے گی۔
********
ش ح۔ ج ق ۔رم
U-7 07
(Release ID: 1974957)
Visitor Counter : 95