اسٹیل کی وزارت
این ایم ڈی سی نے ماؤنٹ سیلیا گولڈ آپریشن کے افتتاح کے ساتھ اپنی معدنیاتی رینج کو وسعت دی۔ اپنی وسیع رینج میں یہ سونے کی پہلی کان بن گئی
Posted On:
05 NOV 2023 8:28PM by PIB Delhi
فولاد کی وزارت کے سکریٹری جناب ناگیندر ناتھ سنہا نے آج مغربی آسٹریلیا میں واقع ماؤنٹ سیلیا گولڈ پروجیکٹ میں کان کنی کے کاموں کے لیے سنگ بنیاد رکھنے (گراؤنڈ بریکنگ) کی تقریب کی نقاب کشائی کی۔ یہ پہل لیگیسی آئرن اور لمیٹڈ کے ذریعے کی گئی ہے جو کہ سرکاری ملکیت والی اسٹیل سی پی ایس ای ،این ایم ڈی سی لمیٹڈ کا ایک ذیلی ادارہ ہے، یہ اقدام بڑی محنت کے ساتھ شروع کیا ہے اور یہ اپنے معدنیاتی اثاثوں کو متنوع بنانے میں این ایم ڈی سی کی مسلسل لگن اور عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ این ایم ڈی سی کی وسیع رینج میں سونے کی پہلی کان کا قیام اسے ایک الگ اہمیت دیتا ہے اور یہ تنظیم کے لیے ایک قابل ذکر کامیابی ہے۔
یہ بے مثال کام ایک مشکل عمل کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے جس میں تمام ضروری قانونی منظوری حاصل کرنا اور بین گلوبل ریسورسز کے ساتھ کان کنی کے معاہدے کو حتمی شکل دینا شامل ہے۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سطح اور کان کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے کاموں میں بہت تیزی سے پیش رفت ہوئی ہے، جس سے آنے والے دنوں میں بلیو پیٹر پٹس میں خام کان کنی کے کاموں کے آغاز کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ پیڈنگٹن سونے کی کان میں پروسیسنگ کے لیے پہلا خام سی وائی کیو 1، 2024 میں طے کیا گیا ہے اور یہ ہندوستان کے سونے کی پیداوار کے تناظر میں ایک اہم شراکت دار ثابت ہوگا۔
فولاد کی وزارت کو اس شاندار کامیابی کو شیئر کرنے پر فخر ہے کیونکہ فولاد کی وزارت کے تحت ایک پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ این ایم ڈی سی، ہندوستان کے کان کنی اور معدنیاتی وسائل کے شعبے کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
-----------------------
ش ح۔ م م ۔ ع ن
U NO: 709
(Release ID: 1974956)
Visitor Counter : 134