اسٹیل کی وزارت
ہندوستانی وفد نے بین الاقوامی کان کنی اور وسائل کانفرنس(آئی ایم اے آر سی) 2023 میں کان کنی اور مینوفیکچرنگ میں تعاون کے مواقع تلاش کیے
Posted On:
05 NOV 2023 8:26PM by PIB Delhi
کانکنی، کوئلہ اور ریلوے کے مرکزی وزیر مملکت جناب راؤ صاحب پاٹل دانوے کی قیادت میں ایک ہندوستانی وفد نے 31 اکتوبر سے 2 نومبر 2023 تک آسٹریلیا کے سڈنی میں منعقدہ بین الاقوامی کان کنی اور وسائل کانفرنس(آئی ایم اے آر سی) 2023 میں شرکت کی۔ فولاد کی وزارت کے سکریٹری جناب ناگیندر ناتھ سنہا نے بھی جناب دانوے کے ساتھ کانفرنس اور میٹنگ میں شرکت کی۔
جناب دانوے نے 31 اکتوبر 2023 کو مختلف ہندوستانی کمپنیوں کی نمائندگی کرنے والے ڈائریکٹروں اور نمائندوں کی موجودگی میں آئی ایم آر سی میں انڈیا پویلین کا افتتاح کیا۔
ہندوستانی وفد نے محترمہ میڈلین کنگ، وزیر برائے وسائل، حکومت آسٹریلیا اور جناب ٹم آئرس، معاون وزیر تجارت اور سرمایہ کاری، حکومت آسٹریلیا کے ساتھ میٹنگیں کیں۔ میٹنگوں کا اہم ایجنڈا کان کنی اور مینوفیکچرنگ سمیت متعدد شعبوں میں باہمی تعاون تھا۔
ہندوستانی وفد نے ممکنہ تعاون کے مختلف شعبوں پر مختلف کمپنیوں کے ساتھ میٹنگیں کیں۔این ایم ڈی سی، کول انڈیا، سیل، ایچ سی ایل، ایم ای سی ایل،نالکو اور او ایم سی جیسی ہندوستانی کمپنیاں اس کوشش میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔
-----------------------
ش ح۔ م م ۔ ع ن
U NO: 710
(Release ID: 1974955)
Visitor Counter : 91