سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

گاندھی نگر میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی میں ، 6 نومبر 2023 کو، سائنس اور تکنالوجی کی وزارت کے تحت سائنسی اور صنعتی تحقیق کے محکمے کے ذریعہ حمایت یافتہ ڈی ایس آئی آر – سی آر ٹی ڈی ایچ کانکلیو کا افتتاح کیا جائے گا

Posted On: 05 NOV 2023 4:46PM by PIB Delhi

سائنسی اور صنعتی تحقیقی کے محکمے (ڈی ایس آئی آر) کے  پاس ملک میں صنعتی تحقیق کو متحرک کرنے کے مشن کے ساتھ دیسی تکنالوجی کے فروغ، ترقی، استعمال اور منتقلی سے متعلق سرگرمیوں کو انجام دینے؛ ترقی کے لیے سازگار ماحول تیار کرنے اور نئی اختراعات کو بروئے کار لانے اور اختراعات کو پروان چڑھانے کی ذمہ داری۔اپنی ذمہ داری سے ہم آہنگ، ڈی ایس آئی آر ’’مشترکہ تحقیق اور تکنالوجی تحقیقی مراکز (سی آر ٹی ڈی ایچ)‘‘ نامی ایک پروگرام نافذ کر رہی ہے، جس کا مقصد صنعتی تحقیق و ترقی/ اختراعی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے بہت چھوٹی، چھوٹی اور متوسط درجے کی صنعتی اکائیوں (ایم ایس ایم ای) کی حوصلہ افزائی کرنا اور عوامی فنڈ سے چلنے والے تحقیقی اداروں (پی ایف آر آئیز) میں تحقیق و ترقی سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو مضبوطی فراہم کرنا ہے۔ یہ پروگرام بھارت کی مجموعی معیشت میں ایم ایس ایم اکائیوں کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے اور اس لیے سائنسی ترقی، تکنیکی اختراعات اور سماجی و اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں تحقیق و ترقی کے بنیادی ڈھانچے کی تخلیق پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

سی آر ٹی ڈی ایچ پروگرام، جس کا آغاز سال 2014-15 میں کیا گیا تھا، اب ملک بھر میں 18 سی آر ٹی ڈی ایچ اداروں کے ساتھ کامیاب نفاذ کے 10ویں برس میں داخل ہو چکا ہے۔ ان سی آر ٹی ڈی ایچ کے پاس ان سے وابستہ چند اسٹیک ہولڈرس کی کامیابی کی داستان کے ساتھ قابل ذکر کامیابیاں ہیں جو واقعی ’’آتم نربھر بھارت‘‘ کی تصوریت کو آگے بڑھا رہی ہیں اور ’’ووکل فار لوکل‘‘ کی رفتار کر مضبوطی فراہم کر رہی ہیں۔ان مثالی اور مسلسل کامیابیوں کو مختلف اسٹیک ہولڈرس بشمول وہ اسٹیک ہولڈرس کو دکھانے کی ضرورت ہے جو اس وقت ان سی آر ٹی ڈی ایچ کے نیٹ ورک کا حصہ نہیں ہیں۔

اس کو مدنظر رکھتے ہوئے، ڈی ایس آئی آر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی، گاندھی نگر میں 6 سے 7 نومبر 2023 کو ڈی ایس آئی آر  سی آر ٹی ڈی ایچ کانکلیو کا اہتمام کر رہا ہے جس میں تمام تر 18 سی آر ٹی ڈی ایچ ادارے شرکت کریں گے اور دو روزہ کانکلیو کے دوران اپنی حصولیابیاں پیش کریں گے۔  یہ اجتماع محدود دائرے میں کام کرنے کے نظام کو توڑنے ، متعدد متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے اور ہمارے غیر استعمال شدہ وسائل کے وسیع تر مضمرات کو سامنے لانے میں مدد فراہم کرے گا۔ اس طرح کے دو اجتماعات ڈی ایس آئی آر کے ذریعہ پہلے منعقد کرائے جا چکے ہیں، پہلا 2019 میں سی ایس آئی آر- سینٹر فار سیلولر اینڈ مالیکیولر  بایولوجی (سی سی ایم بی) میں، اور دوسرا 2022 میں سی ایس آئی آر  انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکسیکولوجی ریسرچ، لکھنؤ میں منعقد کیا گیا۔

ڈی ایس آئی آر- سی آر ٹی ڈی ایچ کانکلیو 2023 کا آغاز 6 نومبر 2023 کو، تحقیق و ترقی، آئی آئی ٹی گاندھی نگر کے ڈین، پروفیسر امت پرشانت کے ذریعہ افتتاحی خطاب  اور سائنس داں جی اینڈ ہیڈ  سی آر ٹی ڈی ایچ، ڈی ایس آئی آر  ڈاکٹر چکلانوبس کے ذریعہ سی آر ٹی ڈی ایچ کے جائزے کے ساتھ ہوگا۔ جناب سندیپ جے ساگلے، آئی اے ایس، انڈسٹریز کمشنر، حکومت گجرات کے ذریعہ افتتاحی بات چیت بھی ہوگی۔ بعد ازاں،  اس اجتماع کا آغاز ڈاکٹر این کلاسیلوی، سکریٹری، ڈی ایس آئی آر اور ڈائرکٹر جنرل سی ایس آئی آرکے ذریعہ کیا جائے گا، اس کے علاوہ ڈی ایس آئی آر  سی آر ٹی ڈی ایچ کی رپورٹوں کا اجراء اور نیٹ ورک  سی آر ٹی ڈی ایچ پورٹل کاافتتاح بھی ہوگا جو ڈی ایس آئی آر اور ڈی جی  سی ایس آئی آر کے ذریعہ انجام دیا جائے گا۔ افتتاحی سیشن مہمان ذی وقار ڈاکٹر این کلائی سلوی کے افتتاحی خطاب کے ساتھ شروع ہوگا۔ افتتاحی سیشن  آئی آئی ٹی گاندھی نگر میں سی آر ٹی ڈی ایچ کے کوآرڈی نیٹر پروفیسر چنمے گھوروئی کے ذریعہ ووٹ آف تھینکس کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ بعد ازاں، ڈاکٹر این کلائی سلوی، سکریٹری، ڈی ایس آئی آر اور ڈی جی، سی ایس آئی آر، اور جناب سندیپ جے ساگلے، آئی اے ایس انڈسٹریز کمشنر، حکومت گجرات  ڈی ایس آئی آر- سی آر ٹی ڈی ایچ نمائش کا افتتاح کریں گے۔  اس نمائش میں سی آر ٹی ڈی ایچ اور اس سے وابستہ ایم ایس ایم اداروں/ اسٹارٹ اپ اداروں، جو سی آر ٹی ڈی ایچ میں پروان چڑھے ہیں، کے ذریعہ تیار کردہ مصنوعات/ پروٹو ٹائپس اور پوسٹر پیش کیے جائیں گے۔ اس نمائش کے دوران ان سی آر ٹی ڈی ایچ اداروں کی دیگر سرگرمیاں اور حصولیابیاں بھی پیش کی جائیں گی۔ یہ نمائش نہ صرف مختلف سی آر ٹی ڈی ایچ اداروں کو سی آر ٹی ڈی ایچ کی حصولیابیوں کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کرے گی بلکہ مختلف ایم ایس ایم ای اداروں / اسٹارٹ اپ اداروں کو اُن دیگر سی آر ٹی ڈی ایچ اداروں کے ساتھ مربوط ہونے کا موقع بھی فراہم کرے گی جو ان سے جڑے ہوئے نہیں ہیں۔

دو روزہ پروگرام کے دوران مجموعی طور پر پانچ تکنیکی سیشنوں کا انعقاد کیا جائے گا، تین سیشن پہلے دن اور دو سیشن دوسرے دن منعقد ہوں گے جن میں مختلف سی آر ٹی ڈی ایچ اداروں اور ایم ایس ایم ای اداروں کی چنوتیوں، تدریس، اور کامیابی کی داستانوں پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ ہر سیشن ایک نامور ماہر کے کلیدی خطاب کے ساتھ شروع ہوگا اور سی آر ٹی ڈی ایچ پی آئیز اور ایم ایس ایم ای اداروں کے ذریعہ تجربات ساجھا کیے جانے کے ساتھ جاری رہے گا۔ پہلے دن ’’کیمیائی صنعت ایم ایس ایم ای اداروں میں اختراع اور تکنالوجی کی اختیار کاری‘‘، ’’حفظانِ صحت اختراع کو مہمیز کرنا: ایم ایس ایم ای اداروں کا کردار‘‘ اور ’’بھارت کو بااختیار بنانا: قابل احیاء توانائی اور اندرونِ ملک تیار برقی سازو سامان‘‘ جیسے موضوعات پر سیشنوں کااہتمام کیا جائے گا جبکہ دوسرے دن کا آغاز ’’کم لاگت والی مشین اور ماحولیاتی اختراع کاری کو فروغ دینے والی ایم ایس ایم ای اکائیاں ‘‘ کے موضوع پر ایک سیشن سے ہوگا اور یہ ’’اثر کے لیے اختراع: مضمرات کے دروازے کھولنا اور نئے مراکز کے ذریعہ تبدیلی لانا‘‘ کے موضوع پر ختم ہوگا۔ اجتماع میں مختلف اسٹیک ہولڈرس کے لیے ایکشن آئٹمز تشکیل دیے جائیں گے۔ ڈاکٹر وپن سی شکلا، سائنٹسٹ  ایف اور ممبر سکریٹری، سی آر ٹی ڈی ایچ، ڈی ایس آئی آر ووٹ آف تھینکس پیش کریں گے۔

اس تقریب میں  ڈی ایس آئی آر کے سی آر ٹی ڈی ایچ اسکیم ڈویژن سے ڈاکٹر رنجیت بیروا اور ڈاکٹر سمن مزومدار مختلف سی آر ٹی ڈی ایچ کی سی آر ٹی ڈی ایچ ٹیم کے ساتھ شرکت کریں گے۔ بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتی اکائیوں (ایم ایس ایم ای) اور اسٹارٹ اپ اداروں، صنعتی انجمنوں کے نمائندے بھی ، اپنی تحقیق و ترقی کی کوششوں میں سی آر ٹی ڈی ایچ کے فوائد حاصل کرنے کے لیے اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

***

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:700



(Release ID: 1974906) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Hindi , Tamil