وزارت آیوش

’ایک صحت کے لیے آیوروید‘ کے عالمی پیغام کے ساتھ ملک گیر بائیکرز ریلی کا کامیاب انعقاد


معذور اور خواتین بائیکرز نے ریلی میں شامل ہوکر مہم کی رونق کو دوبالا کیا

ملک بھر کے 11 شہروں میں نوجوانوں کی بائیکرز ریلی کا کامیاب انعقاد کیا گیا

20 معذور نوجوان بائیکرز نے نئی دہلی میں بائیکرز ریلی میں شرکت کرکے آیوروید فار ون ہیلتھ کا عالمی پیغام دیا

خواتین بائیکرز بھی ریلی میں شامل ہوئیں اور یوم آیوروید کا پیغام ہر گھر تک پہنچایا

سنٹرل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، نئی دہلی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر بھارتی دہلی نے 150 سے زائد نوجوان بائیکرز کی ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

یوم آیوروید کی مرکزی تقریب 9-10 نومبر 2023 کو ہریانہ کے پنچکولہ میں منعقد ہوگی

Posted On: 05 NOV 2023 6:44PM by PIB Delhi

’آیوروید فار وَن ہیلتھ‘ یعنی ’ایک صحت کے لیے آیوروید‘ کے عالمی پیغام کے ساتھ ملک بھر کے 11 شہروں میں بائیکرز ریلی کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔ ملک بھر کے نوجوان اس مہم کا حصہ بنے اور تمام ہم وطنوں سے آیوروید کو اپنے طرز زندگی کا حصہ بنانے کی اپیل کی۔ ان ریلیوں کا بنیادی مقصد ملک بھر کے نوجوانوں کو یوم آیوروید پر ’ایک صحت کے لیے آیوروید‘ کے عالمی پیغام سے جوڑنا اور آیوروید کے جامع نقطہ نظر کو اس کے بھرپور ورثے اور عوامی فلاح و بہبود کے فلسفے کے ساتھ فروغ دینا تھا۔

دہلی اور پٹیالہ واقع سنٹرل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی اے آر آئی)، نیشنل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آر اے آر آئی) لکھنؤ، ناگپور، جے پور، وجئے واڑہ (وشاکھاپٹنم)، ترواننت پورم اور احمد آباد، ڈاکٹر اے لکشمی پیتھی نیشنل آیورویدک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور کیپٹن سری نواس مورتی سنٹرل آیورویدک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، چنئی اور این آئی ایم ایچ (نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ہیریٹیج) حیدرآباد کے اشتراک سے ملک بھر سے نوجوان بائیکرز نے ان ریلیوں میں شمولیت اختیار کی اور مہم کی حمایت کی۔ آیوش کی وزارت کی اس پہل میں، ملک بھر سے بائیکرز خود آگے آئے اور ’ایک صحت کے لیے آیوروید‘ کا پیغام لوگوں تک پہنچانے کے لیے گیارہ مختلف شہروں میں بائیکرز گروپس کے قافلے کو لے کر گئے۔ دہلی کے انس اور شیوم کی قیادت میں جڑواں نومیڈس بائیکر کلب، وشاکھاپٹنم سے ڈریگن زیڈ کلب کے کرن پولی پلی اور تمل ناڈو بائیکرز ایسوسی ایشن، ٹی این بی اے ایم – چنئی کے رکن اوسوالڈ اسمتھ ڈی، سبھی آیوش کی وزارت کی اس ملک گیر مہم میں اکٹھے ہوئے۔ ملک بھر سے لاتعداد بائیکرز آئے اور آیورویدک سوچ کو عالمی سوچ بنانے کا پیغام دیا۔

آیوش اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے تمام بائیکرز اور منتظمین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یوم آیوروید سے پہلے ملک گیر بائیکرز ریلی مہم پورے ملک کے نوجوانوں کے ذہنوں میں آیوروید کے تئیں ایک مثبت لہر پیدا کرے گی۔ ملک اور مستقبل کے ہندوستان کو ایک صحت مند اور منظم ہندوستان بنانے کا خواب پورا ہوگا۔ ہمیں یوم آیوروید کے ذریعے ہندوستان کی ہزاروں سال پرانی آیورویدک طبی ثقافت کو عالمی پلیٹ فارم پر لے جانا ہے اور آیوروید کو دنیا بھر کے عام لوگوں کے طرز زندگی کا حصہ بنانا ہے۔

آیوش کی وزارت کے ذریعہ 9-10 نومبر 2023 کو ہریانہ کے پنچکولہ میں یوم آیوروید کا اہتمام کیا جائے گا۔ آٹھویں یوم آیوروید کی یاد میں پورے ملک سے نوجوان اس مہینے تک جاری رہنے والے جشن میں مسلسل شامل ہو رہے ہیں اور آیوروید کو ایک عالمی سوچ بنانے میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ ایک ماہ تک جاری رہنے والی اس مہم کا اختتام پنچکولہ میں 9 اور 10 نومبر کو دو روزہ تقریب کے ساتھ ہوگا۔ آٹھویں یوم آیوروید کی مرکزی تقریب 10 نومبر کو دھنونتری جینتی پر منعقد ہوگی۔

 

******

ش ح۔م م ۔ م ر

U-NO.701



(Release ID: 1974893) Visitor Counter : 83


Read this release in: Hindi , English , Marathi , Tamil