وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

اولین ’آسٹریلیا بھارت تعلیمی اور ہنرمندی کونسل ‘ (اے آئی ای ایس سی)  کی میٹنگ آئندہ روز آئی آئی ٹی گاندھی نگر میں منعقد کی جائے گی


جناب دھرمیندر پردھان، تعلیم  و ہنر مندی ترقیات اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر ، محترم جیسن کلیئر ایم پی، حکومت آسٹریلیا کے وزیر تعلیم اور محترم جناب برینڈن او کانر، حکومت آسٹریلیا  کے ہنرمندی اور تربیت کے وزیر اس میٹنگ کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ تعلیم اور ہنرمندی کو ایک ہی ادارہ جاتی فورم کے تحت لایا جا رہا ہے

یہ تعلیم اور ہنر مندی کے شعبوں کے درمیان تال میل اور تعاون کے لیے روڈمیپ فراہم کرنے والی اولین میٹنگ ہے

میٹنگ کے دوران ہونے والا تبادلہ خیال مستقبل کی افرادی قوت کو نئی شکل دینے، تعلیم میں ادارہ جاتی شراکت داری کی مضبوطی اور عالم کاری کے توسط سے تحقیق کے اثرات کو فروغ دینے جیسے موضوعات پر مرتکز ہوگا

Posted On: 05 NOV 2023 3:11PM by PIB Delhi

اولین ’آسٹریلیا بھارت تعلیمی اور ہنرمندی کونسل ‘ (اے آئی ای ایس سی) کی میٹنگ آئندہ روز آئی آئی ٹی گاندھی نگر میں منعقد کی جائے گی۔ اے آئی ای ایس سی، جسے پہلے آسٹریلیائی بھارتی تعلیمی کونسل (اے آئی ای سی) کہا جاتا تھا، دو ملکی انجمن ہے جس کا قیام دونوں ممالک کے درمیان تعلیم، تربیت اور تحقیقی شراکت داری کی کلیدی سمت کی رہنمائی کے لیے 2011 میں عمل میں آیا تھا۔ اس فورم کے دائرہ کار کو دونوں ممالک کی قومی ترجیحات کے مطابق وسعت دی گئی تاکہ تعلیم کے شعبوں کے ساتھ ساتھ ہنرمندی کے ماحولیاتی نظام میں عالم کاری، دوطرفہ نقل و حرکت اور تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جا سکے۔

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ تعلیم اور ہنرمندی کو ایک ہی ادارہ جاتی فورم کے تحت لایا جا رہا ہے۔ توقع ہے کہ اس دورے سے تعلیم اور مہارت کے شعبے میں باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں تعاون، شرکت اور ہم آہنگی کو فروغ حاصل ہوگا۔جناب دھرمیندر پردھان، تعلیم  و ہنر مندی ترقیات اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر ، محترم جیسن کلیئر ایم پی، حکومت آسٹریلیا کے وزیر تعلیم اور محترم جناب برینڈن او کانر، حکومت آسٹریلیا  کے ہنرمندی اور تربیت کے وزیر اس میٹنگ کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔

یہ میٹنگ تعلیم اور ہنرمندی کے ماہرین کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی تاکہ باہمی طور پر متفقہ ترجیحات کی ایک وسیع رینج پر تبادلہ خیال کیا جا سکے، جس کا حتمی مقصد ہماری دونوں اقوام میں تعلیم اور ہنرمندی کےمستقبل کو تشکیل دینا ہے۔ یہ بات چیت مستقبل کی افرادی قوت کی تشکیل، تعلیم میں ادارہ جاتی شراکت داری کو مضبوط بنانے اور عالم کاری کے ذریعہ تحقیقی اثرات کو آگے بڑھانے کے کلیدی تین موضوعات پر عمل کرے گی۔ میٹنگ میں بھارت اور آسٹریلیا کے اعلیٰ سرکاری افسران کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں اور ہنرمندی کے شعبوں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔

تعاون کے لیے اہم موضوعات کی نشاندہی کرنے کے لیے وزراء اہم اداروں کا دورہ کریں گے۔ اس میں سینٹر فار کریٹیو لرننگ، آئی آئی ٹی گاندھی نگر کا دورہ شامل ہے، جو سائنسی مزاج کو پروان چڑھانے اور ٹولس کی تحقیق کے ذریعہ طلباء اور اساتذہ میں موروثی تخلیقی صلاحیتوں پر کام کرتا ہے، ایس ٹی ای ایم آرٹ، کھلونے، سائنسی مراکز کا قیام اور گاندھی نگر میں تجربہ گاہ کے کام پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ وزراء پنڈت دین دیال اینرجی یونیورسٹی (پی ڈی ڈی یو) اور وِدیا سمیکشا کیندر (وی ایس کے) کا بھی دورہ کریں گے۔

پی ڈی ڈی یو کا قیام تیزی سے ترقی پذیر اور مسابقتی توانائی کی صنعت کے ساتھ رفتار برقرار رکھنے، مستقبل کے لیے منصوبہ بندی کرنے اور مطلوبہ دانشورانہ سرمایہ اور انسانی وسائل کی مہارتوں کو مسلسل تیار کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ وِدیا سمیکشا مرکز کا مقصد قومی تعلیمی پالیسی 2020 (این ای پی2020) کے اہداف کو تقویت دینا ہے، یہ ایک ادارہ جاتی سیٹ اپ ہے جو تعلیمی اور غیر تعلیمی سرگرمیوں کے کلیدی فریقوں کے ذریعہ ڈاٹا پر مبنی فیصلہ سازی اور کاروائی کے لیے مربوط اور ساجھا ’نگرانی‘  کو ممکن بناتا ہے اور اس طرح تدریسی نتائج میں بہتری واقع ہوتی ہے۔

اس دو روزہ پروگرام میں جناب دھرمیند پردھان اور محترم جناب جیسن کلیئر ایم پی کا گفٹ سٹی میں ڈیکن یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف وولنگونگ کیمپس اور آرمبھ (شروعات): بھارت میں آسٹریلیائی یونیورسٹی کے کیمپسوں کا دورہ بھی شامل ہے۔میٹنگ کے دوسرے دن ایک اہم پروگرام بعنوان’تحقیقی مکالمہ: تحقیقی تعاون میں نیا افق‘ بھی شامل  ہے۔ اس میٹنگ سے توقع کی جاتی ہے کہ یہ صنعتی شراکت داری، تحقیقی افرادی قوت اور حکمت عملیوں کے ذریعہ فروغ پذیر تحقیقی ماحولیاتی نظام میں دو طرفہ تحقیقی تعاون کو عمیق بنانے کے اختراعی مواقع کی نشاندہی میں مدد فراہم کرے گی۔اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان منتخب شعبوں میں تحقیقی نیٹ ورکس کو سہولت فراہم کرنا بھی ہوگا۔

***

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:697



(Release ID: 1974861) Visitor Counter : 103


Read this release in: Tamil , English , Hindi