WAVES BANNER 2025
نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

نیتی آیوگ ، جی-20 نئی دہلی کے رہنماؤں کے اعلامیہ میں بیان کے مطابق’’پائیدار ترقی کے اہداف (ای ڈی جیز) پر پیشرفت کو تیز کرنے‘‘  سے متعلق ورکشاپ کا انعقاد کرے گا


ورکشاپ، ہندوستان میں ایس ڈی جیز کو لاگو کرنے کے بارے میں بات چیت اور کارروائیوں میں سہولت فراہم کرنے کی کوشش کرے گی، جو کہ جی-20 نئی دہلی کے رہنماؤں کے اعلامیے کے مطابق ہے

Posted On: 05 NOV 2023 2:49PM by PIB Delhi

نیتی آیوگ ،کل 6 نومبر 2023 (پیر) کو ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر، نئی دہلی میں  ’’اندرون ملک اپنانے اور نفاذ کے لیے پائیدار ترقی کے اہداف پر تیز رفتار پیش رفت‘‘ کے موضوع پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کر رہا ہے۔ ورکشاپ کا انعقاد انسانی فروغ کے ادارہ (آئی ایچ ڈی) اورسماجی واقتصادی ترقی کے مرکز (سی ایس ای پی) کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔ یہ جی-20  فیڈر موضوعاتی ورکشاپس کی سیریز کا پانچواں حصہ ہوگا، جو جی-20 نئی دہلی لیڈروں کے اعلامیے (این ڈی ایل ڈی) میں زیر بحث 10 موضوعات پر تیار کئے گئے ہیں۔

موضوع کے ماہرین، تھنک ٹینک کے نمائندے، اکیڈمیا، اور دیگرفریقین ، ان کلیدی موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے، جن میں سے ہر ایک ہندوستان میں ایس ڈی جیز پر پیش رفت کو آگے بڑھانے کے لیے وقف ہے۔ افتتاحی مکمل اجلاس، جس کا عنوان ہے ’’غذائیت، صحت، اور تعلیم: انسانی سرمائے اور خوشحالی کے اہم اہل‘‘، کے بعد ذیل میں ذکر کردہ تین حصے ہوں گے، جو مخصوص ایس ڈی جی ترجیحات پر غور کریں گے۔

بھوک اور غذائی قلت کا خاتمہ: -سستی، محفوظ، غذائیت سے بھرپور اور صحت بخش خوراک تک رسائی کو قابل بنانا اور آب و ہوا سے مزاحم اور غذائیت سے بھرپور اناج پر تحقیقی تعاون کو مضبوط بنانا۔

سب کے لیے اچھی صحت کو یقینی بنانا:- وبائی امراض اور متعدی بیماریوں پر قابو پانے کے لیے تیاری اور ایک صحت کے نقطہ نظر کو فروغ دینے سمیت اچھی صحت کو آگے بڑھانے کے لیے خدمات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر توجہ مرکوز کرنا۔

معیاری تعلیم کی فراہمی: - جامع، اعلیٰ معیار کی تعلیم اور ہنر کی تربیت فراہم کرنے کی حکمت عملی۔

ورکشاپ کا انعقاد ہائبرڈ موڈ میں کیا جا رہا ہے۔ تقریباً 40 تھنک ٹینکس اور یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور 500 خواہش مند بلاکس کے سینئر عہدیدار بھی ورچوئل طور پر شامل ہوں گے۔

ورکشاپ کا بنیادی مقصد ہندوستان میں ایس ڈی جیز کے نفاذ کوتقویت دینا ہے، جو جی -20 این ڈی ایل ڈی کے ساتھ منسلک ہے اور ان اہم ترقیاتی مقاصد کی عالمی ترقی کے لیے، ہندوستان کے عزم کی اندرون ملک املاک کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

یہ ورکشاپ یکم  نومبر 2023 سے 9 نومبر 2023 تک منعقد کی جانے والی فیڈر موضوعاتی ورکشاپس کا حصہ ہے۔ موضوعات میں جی-20 سے جی-21، ڈیٹا فار ڈیولپمنٹ، سیاحت ، ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچہ ، پائیدار ترقی کے اہداف، تجارت، ہندوستانی ترقیاتی ماڈل، خواتین کی قیادت کی ترقی، اصلاحات ،کثیر جہتی ترقیاتی بینک اور موسمیاتی مالیات اور سبز ترقی شامل ہیں۔

*****

(ش ح - اع - ر ا)

U.No.695


(Release ID: 1974856) Visitor Counter : 150
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil