وزارت دفاع

بھارتی بحریہ اور سری لنکا کی بحریہ کے درمیان بحری سلامتی اجلاس

Posted On: 04 NOV 2023 4:50PM by PIB Delhi

  بھارت اور سری لنکا کی بحری افواج اور کوسٹ گارڈز کے نمائندوں کے درمیان 33 ویں سالانہ آئی ایم بی ایل میٹنگ جمعہ کے روز آئی این ایس سمترا پر پالک بے میں پوائنٹ کیلیمیر کے قریب ہند -سری لنکا میری ٹائم باؤنڈری لائن پر منعقد ہوئی۔ دونوں ممالک کے ہم منصبوں کے درمیان یہ تعامل بحری افواج اور کوسٹ گارڈز کے لیے فورم کے طور پر کام کرتا ہے تاکہ تعلقات اور کام کاج میں ہم آہنگی کو مزید فروغ دیا جاسکے۔

سری لنکا کے  وفد کی قیادت سری لنکن بحریہ کے نارتھ سنٹرل نیول ایریا (این سی این اے) کے کمانڈر آر اے ڈی ایم بی اے سی ایس بناگوڈا نے کی۔ بھارتی وفد کی قیادت تمل ناڈو اور پڈوچیری نیول ایریا (ایف او ٹی این اے) کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ آر اے ڈی ایم روی کمار ڈھنگرا نے کی۔

کوسٹ گارڈ ریجنل ہیڈکوارٹرز (ایسٹ) کے نمائندے، کولمبو میں بھارتی ہائی کمیشن کے دفاعی مشیر اور دونوں ممالک کے دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

ملاقات کے دوران دونوں بحری افواج اور کوسٹ گارڈ کے شرکاء نے خلیج پالک اور خلیج منار کے علاقے میں بحری سلامتی ، ماہی گیروں کے تحفظ، ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کو روکنے کے اقدامات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ موجودہ مواصلاتی نیٹ ورک کو بڑھانے کے طریقوں اور ذرائع اور دونوں بحری افواج اور کوسٹ گارڈ کے درمیان بروقت کارروائیوں میں مدد کے لیے معلومات کے بروقت تبادلے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے آپریشنز میں باہمی تعاون کی اہمیت کا اعادہ کیا اور علاقے میں میری ٹائم سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے لیے گئے فیصلوں کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 681



(Release ID: 1974724) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil