محنت اور روزگار کی وزارت
ای ایس آئی سی نے ویجیلنس بیداری ہفتہ منایا
ای ایس آئی سی کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر راجندر کمار نے کہاکہ سی وی سی کے تصور کردہ رہنما خطوط پر عمل پیرا ہونا محض ایک تنظیم کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر فرد کو ویجیلنس کے مقاصد کو حاصل کرنے میں حصہ لینا چاہیے
Posted On:
03 NOV 2023 7:53PM by PIB Delhi
ویجیلنس بیداری ہفتہ کی اختتامی تقریب آج ای ایس آئی سی ہیڈکوارٹرمیں منعقد ہوئی۔ ویجیلنس بیداری ہفتہ کا آغاز 30 اکتوبر، 2023کو دیانت داری کا حلف لینے کے ساتھ ہوا تھا۔ پورے ہفتے کے دوران مختلف سرگرمیوں جیسے مضمون نگاری کے مقابلے، کوئز، مصوری مقابلے اور نمائش کا انعقاد بھی کیا گیا تاکہ ہفتہ کے موضوع ’’بدعنوانی کو نا کہو؛ قوم کے ساتھ عہد ‘‘ کے جذبے کو پیدا کیا جاسکے اور بدعنوانی کی لعنت سے لڑنے کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈروں میں بیداری میں اضافہ کی جائے۔ ویجیلنس بیداری ہفتہ کے دوران سرگرمیاں انجام دینے کے علاوہ ، ای ایس آئی سی نے 16.08.2023 سے 15.11.2023 تک ویجیلنس بیداری مہم کے لیے تین ماہ کی پیشگی مہم بھی چلائی تھی۔
ڈاکٹر راجندر کمار نے تقریب کے دوران حاضرین کو ویجیلنس کے معنی، کردار اور اہمیت کے بارے میں بتایا۔ انھوں نے کہا کہ سی وی سی کی ہدایات پر عمل کرنا بھی ایک تنظیم کے تمام افراد کی ذمہ داری ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کسی ادارے کے تمام لین دین شفاف اور آسان نوعیت کے ہونے چاہئیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ویجیلنس صرف قواعد و ضوابط کا ایک مجموعہ نہیں ہے۔ یہ ایک ایسی ثقافت ہے جسے ہمیں اپنی تنظیم کے اندر پروان چڑھانا اور برقرار رکھنا چاہیے۔ یہ ایک ایسے ماحول کو فروغ دینے کے بارے میں ہے جہاں ہر ملازم اخلاقی طرز عمل کے لیے پرعزم رہے اور کسی بھی قسم کی بدعنوانی کے خلاف چوکس ہو۔
ای ایس آئی سی کے چیف ویجیلنس آفیسر جناب منوج کمار سنگھ نے اپنی تعارفی تقریر کے دوران کہا کہ اس کا موضوع ’’بدعنوانی کو نا کہو۔ قوم کے تئیں عہد ‘‘ہماری تنظیم کے خلاصے اور قوم کے لوگوں کی خدمت کرنے کے ہمارے عزم کا عکاس ہے۔ بدعنوانی ایک ایسی برائی ہے جو ہمارے معاشرے کی بنیادوں کو کمزور کرتی ہے اور ہماری قوم کی ترقی میں رکاوٹ بنتی ہے۔ اس سے شہریوں اور حکومت کے درمیان اعتماد ختم ہوتا ہے اور اس کے دور رس عواقب ہوتے ہیں۔ لہٰذا یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم بدعنوانی کا مقابلہ کریں اور دیانت داری اور شفافیت کی اقدار کو برقرار رکھیں۔
اختتامی تقریب میں فنانشل کمشنر، انشورنس کمشنرز، میڈیکل کمشنرز، ای ایس آئی سی ہیڈکوارٹرز کے افسران اور عملے نے بھی شرکت کی۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 666
(Release ID: 1974579)
Visitor Counter : 131