محنت اور روزگار کی وزارت
نئی دہلی میں معذور افراد کے ذریعہ تیار کردہ مصنوعات کی نمائش کا انعقاد
معذور افراد کے لیے قومی کیریئر سروس سینٹر نے دیوالی کی مصنوعات کی کامیاب نمائش کا انعقاد کیا
Posted On:
03 NOV 2023 6:50PM by PIB Delhi
معذور افراد کے لیے نیشنل کیریئر سروس سینٹر نے کل یہاں دہلی میں شرم شکتی بھون میں معذور افراد کے ذریعہ تیار کردہ دیوالی کی مصنوعات پر مشتمل ایک نمائش کا انعقاد کرکے شمولیت اور پیشہ ورانہ تربیت کے جذبے کا جشن منایا۔ اس نمائش کا افتتاح وزارت محنت و روزگار کی سکریٹری محترمہ آرتی آہوجا، آبی وسائل، ندی ترقی اور گنگا احیاء کے محکمہ کی سکریٹری محترمہ دیباشری مکھرجی اور ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت کے سکریٹری جناب اتل کمار تیواری نے معذور افراد کے لیے پیشہ ورانہ تربیت اور روزگار کے مواقع کو فروغ دینے کے لیے کیا۔
نمائش میں ہاتھ سے تیار کردہ دیوالی کی متعدد مصنوعات کی نمائش کی گئی ، جن میں نفاست سے ڈیزائن کردہ موم بتیاں ، آرائشی دیے، پینٹنگز اور عمدہ تحفے کی اشیاء شامل ہیں۔ نمائش میں رکھی گئی اشیاء زیرتربیت افراد کی لگن اور صلاحیت کا ثبوت ہیں جنہوں نے ان خوبصورت مصنوعات کو بنانے میں دل و جان لگا دی تھی۔
تین وزارتوں کے سکریٹریوں کی موجودگی نے ہنرمندی کی ترقی اور روزگار کے مواقع کے ذریعہ معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت کے عزم کو تقویت دی۔ سیکرٹریوں نے زیر تربیت افراد کی شاندار دستکاری کی تعریف کی اور ہر ایک کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ افرادی قوت میں شمولیت اور رسائی کے مقصد کی حمایت کریں۔
نمائش نے زیر تربیت افراد کو اپنی صلاحیتوں اور مہارتوں کو ظاہر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ، جس سے فخر اور خود اعتمادی کے احساس کو فروغ ملا۔ تقریب میں شرکت کرنے والے مہمان معذور افراد کی تخلیقی صلاحیتوں اور لچک سے بہت متاثر ہوئے۔
نمائش میں حصہ لینے والے زیر تربیت افراد نے زندگی اور کیریئر کے بارے میں اپنے نقطہ نظر کا اشتراک کیا۔ ان کا یہ عزم اور بہادری ان کی آنکھوں سے عیاں تھا کہ وہ ایک آزاد طرز زندگی اور خود کو بہتر بنانے کے حقیقی معنی کی مثال پیش کرتے ہیں۔ تمام زیر تربیت افراد کو جب انھیں ان کی ہنرکے لیے سراہا گیا تو وہ بہت خوش نظر آئے۔
نیشنل کیرئیر سروس سینٹر فار ڈس ایبلڈ، دہلی کا مقصد معذور افراد کو غیر رسمی پیشہ ورانہ تربیت اور روزگار کی مدد فراہم کرکے انھیں بااختیار بنانے کے اپنے مشن کو جاری رکھنا ہے۔ یہ کامیاب نمائش ان افراد کی صلاحیتوں اور ان ان کے لیے منتظر امکانات کا ثبوت ہے۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 663
(Release ID: 1974575)
Visitor Counter : 76