امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

ہندوستانی صارفین اب اعلیٰ معیار کی اشیاء اور سروسز کا مطالبہ کر رہے ہیں: جناب پیوش گوئل


ہندوستان میں بننے والی ہر ایک مصنوعات کو اعلیٰ معیار کا ہونا چاہیے: جناب گوئل

کفایتی صاف توانائی پائیدار ترقی کا ایک لازمی حصہ ہے: جناب گوئل

مرکزی وزیر جناب گوئل نے بھارت منڈپم میں ’جی 20 اسٹینڈرڈ ڈائیلاگ‘ میں شرکت کی

Posted On: 03 NOV 2023 6:16PM by PIB Delhi

صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم، ٹیکسٹائل اور کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستانی صارفین اب اعلیٰ معیار کی اشیاء اور سروسز کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے، حکومت پروڈیوسروں کو مصنوعات کے نئے معیارات کو اپنانے کے لیے مدد فراہم کر رہی ہے اور مناسب وقت دے رہی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ ہندوستان کو اچھے معیار کی مصنوعات کے فراہم کنندہ کے طور پر پہچانا جائے۔

وہ آج نئی دہلی میں بھارت منڈپم میں ’جی 20 اسٹینڈرڈ ڈائیلاگ‘ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

جناب گوئل نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ بین الاقوامی اداروں کے ساتھ معیارات کی ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ ہندوستان کو ان معیارات کو اپنانے میں مدد ملے جو عالمی سطح پر قبول کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو ہر چیز کے دو معیار کی ذہنیت سے نکلنے کی ضرورت ہے۔ جناب گوئل نے کہا کہ ہماری کوشش یہ ہے کہ ہر وہ پروڈکٹ جو ہندوستان میں بنتا ہے وہ اعلیٰ معیار کا پروڈکٹ ہو۔

جناب گوئل نے کہا کہ اگر صارفین ہندوستان میں کوئی پروڈکٹ لیتے ہیں تو انہیں اعلیٰ معیار کی یقین دہانی کرائی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کے پاس اس سلسلے میں اشتراک کرنے کے لیے بہت کچھ ہے اور اس لیے جن ممالک کو اس کی ضرورت ہے ان کے لیے جی 20 اسٹینڈرڈ ڈائیلاگ جیسی باقاعدہ مصروفیات کے ذریعے ایک مضبوط فریم ورک بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے چند سالوں میں ہندوستان ٹیسٹ لیب جیسے اپنے معیاری ماحولیاتی نظام کو اپ گریڈ کرے گا اور امید ہے کہ دوسرے ممالک کے ساتھ بھی باہمی شناخت کے معاہدے کیے جائیں گے تاکہ روئے ارض اور دنیا کے ہر شہری کے بہتر اور خوشحال مستقبل کے لیے معیار کو حاصل کیا جا سکے۔

 

 

 

جناب گوئل نے زور دے کر کہا کہ عام آدمی بھی پائیدار ترقی کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے اور ہر شہری یہ تسلیم کرتا ہے کہ ترقی کو جامع ہونا چاہیے تاکہ کوئی بھی پیچھے نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف بھی بنیادی عناصر ہیں جو معیارات اور پائیداری سے متعلق روڈ میپ فراہم کرتے ہیں۔

”اور مجھے یقین ہے کہ صفر بھوک کا ہدف، صحت اور تندرستی کا ہدف، ہر شہری کے لیے زندگی کے بہتر معیار کا ہدف ہم سبھی کے لیے دھیان میں رکھنا ضروری ہوگا، جب ہم اس اہم موضوع - کفایتی صاف توانائی پر بحث کریں گے“، جناب گوئل نے کہا۔

 

 

مرکزی وزیر نے کہا کہ کفایتی صاف توانائی پائیدار ترقی کا ایک لازمی حصہ ہے جہاں ہندوستان ری سائیکلنگ، اشیا کے دوبارہ استعمال اور مجموعی طور پر اس بات کو یقینی بنانے پر غور کر رہا ہے کہ کس طرح ’کچرے کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے‘، جو کہ بالکل ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت صرف ایک سہولت کار کے طور پر کام کرنا چاہتی ہے نہ کہ عمل میں خلل ڈالنے والے کے طور پر۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان مصنوعات تیار کرتا ہے اور اچھی سروسز فراہم کرتا ہے تو دنیا اس کا اسٹیج ہے۔

*************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 652



(Release ID: 1974564) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Manipuri