وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

میٹرو اسٹیشنوں سے پردھان منتری سنگرہالیہ تک شٹل بس خدمات

Posted On: 03 NOV 2023 6:34PM by PIB Delhi

پردھان منتری سنگرہالیہ ناظرین کے لیے آسانی پیدا کرنے کی غرض سے مسلسل نئے طریقے تلاش کر رہا ہے۔ یہ بات سامنے آئی کہ سنگرہالیہ دیکھنے آنے والے ناظرین  کو میٹرو اسٹیشنوں سے تین مورتی میں قائم سنگرہالیہ تک پہنچنے میں کنکٹیویٹی سے متعلق مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ انتظامیہ کی جانب سے کی گئی درخواست پر ، قومی راجدھانی خطے کی حکومت کے نقل و حمل کے محکمے نے سینٹرل سکریٹیرئیٹ اور اُدیوگ بھون سے پردھان منتری سنگرہالیہ تک کلی طور پر وقف بس خدمات شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اسے حاصل ہونے والے ردعمل کی بنیاد پر، لوک کلیان مارگ پر میٹرو کو بھی مربوط کیا جائے گا۔ اس طرح، سنگرہالیہ آنے والے وزیٹر حضرات شٹل بس خدمات کے ذریعہ یہاں آسکتے ہیں اور اپنے متعلقہ مقامات پر جا سکتے ہیں۔ ٹکٹ پر مشتمل یہ بس خدمت ہر گھنٹے پردھان منتری سنگرہالیہ سے روانہ ہوگی۔ اس بات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا سنگرہالیہ کا ٹکٹ بس میں سوار ہوتے وقت دستیاب ہو سکتا ہے۔

14 اپریل 2022 میں عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ افتتاح کیے جانے کے بعد، یہ بچوں، طلباء، سینئر محققین اور گھریلو اور غیر ملکی سیاحوں دونوں کے لیے ایک اہم مقام بن چکا ہے۔ سنگرہالیہ میں روزانہ تقریباً 2000 ناظرین  آرہے ہیں۔ یہاں آنے والا ہر ایک وزیٹر اپنے ساتھ پارلیمانی جمہوریت میں بھارت کے سفر اور ترقیاتی کامیابی کا منفرد پیغام لے کر جاتا ہے۔ اس سنگرہالیہ کو اپنے آغاز سے لے کر اب تک 7 لاکھ وزیٹرس کا اعزاز حاصل ہوگا۔

پردھان منتری سنگرہالیہ میں روشنی اور آواز کے ایک مقبول عام شو کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے جس میں آزادی کے بعد سے بھارت کے خلائی پروگرام کا شاندار سفر پیش کیا جاتا ہے ، جس میں چندریان کی حالیہ کامیابی کو بھی شامل کیا گیاہے۔ روشنی اور آواز کا دوسرا شو  جو کہ بھارت کی خواتین سورماؤں (ویرانگناؤں) پر مبنی ہوگا، ماہ نومبر میں شروع ہونے جا رہا ہے۔

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:654



(Release ID: 1974560) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Hindi , Marathi