نیتی آیوگ
نیتی آیوگ ’سیاحت کے لیے گوا روڈ میپ کے نفاذ‘ سے متعلق ورکشاپ کا انعقاد کرے گا، جس کا ذکر جی 20 نئی دہلی کے رہنماؤں کے اعلامیہ میں کیا گیا تھا
ماہرین سیاحت کے لیے گوا روڈ میپ کو آگے بڑھانے، چیلنجز اور اس کے نفاذ پر تبادلہ خیال کریں گے
Posted On:
03 NOV 2023 4:14PM by PIB Delhi
نیتی آیوگ، کل 4 نومبر 2023 (ہفتہ) کو نئی دہلی کے ہوٹل لی میریڈین میں ’’سیاحت کے لیے گوا روڈ میپ کے نفاذ‘‘سے متعلق موضوع پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کر رہا ہے۔ یہ ورکشاپ 10 فیڈر تھیمیٹک ورکشاپس کے سلسلے کا حصہ ہے، جو جی 20 نئی دہلی میں رہنماؤں کے اعلامیہ (این ڈی ایل ڈی) میں زیر بحث مختلف موضوعات پر منعقد کیا جارہا ہے۔
یہ ورکشاپ تھنک ٹینکس، ممتاز ماہرین، ماہرین تعلیم اور دیگر شراکت داروں کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا، تاکہ سیاحت سے متعلق جی20 نئی دہلی لیڈرس اعلامیہ کی سفارشات پر تبادلہ خیال کیا جاسکے، کلیدی مسائل/کارروائی کے نکات کی نشان دہی کی جائے تاکہ انھیں آگے لے جایا جاسکے اور ان کا نفاذ کیا جاسکے، بہترین طور طریقے اجاگر کیے جاسکیں جن کی نشان زد کلیدی شعبوں میں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نقل کی جاسکے۔ متعلقہ موضوع پر تجربات کے تبادلے میں سہولت فراہم کی جائے اور اس کے لیے ممکنہ حدود کے ساتھ نشان زد مسائل/ایکشن پوائنٹس کے نفاذ کے لیے حکمت عملی وضع کی جائے۔
اس ورکشاپ میں حسب ذیل موضوعات پر چار اجلاس شامل ہوں گے۔
ماحولات کے لئے سازگار سیاحت: ایک پائیدار، ذمہ دار، اور لچکدار سیاحت کے شعبے کے لیے سیاحت کے سیکٹر کو ماحولیات کے لئے سازگار بنانا۔
ٹورازم مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای): سیاحت کے شعبے میں جدت اور حرکیات کو فروغ دینے کے لیے سیاحت کے ایم ایس ایم ایز، سٹارٹ اپس، اور نجی شعبے کو فروغ دینا۔
ڈیجیٹلائزیشن: سیاحت کے شعبے میں مسابقت، شمولیت، اور پائیداری کو فروغ دینے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کی طاقت کا استعمال۔
حکمت عملی پر مبنی بندوبست: وراثت اور مذہبی پہلوؤں پر توجہ کے ساتھ سیاحتی مقامات۔
یکم نومبر 2023 سے 9 نومبر 2023 تک دس فیڈر تھیمیٹک ورکشاپوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ورکشاپ کے موضوعات میں جی 20 سے جی 21، ترقی کے لئے ڈیٹا، سیاحت، ڈیجیٹل پبلک انفرا اسٹرکچر، پائیدار ترقی، اہداف، تجارت، ہندوستانی ترقی کا ماڈل، خواتین کی قیادت میں ترقی، کثیر رخی ترقیاتی بینکوں کی اصلاحات اور کلائمیٹ فائنانس اور ماحولیات کے لئے سازگار ترقی شامل ہیں۔
-----------------------
ش ح۔ ح ا ۔ م ر
U NO: 647
(Release ID: 1974472)
Visitor Counter : 92