عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 پنشن اور پنشن  پانے والوں  کی بہبود کے محکمے نے یکم نومبر سے 30 نومبر 2023 تک ملک گیر ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ مہم 2.0 کا آغاز کیا


ملک گیر ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ مہم 2.0 ہندوستان کی تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 100 شہروں میں 500 مقامات پر منعقد کی جا رہی ہے

پنشن اور پنشن یافتگان محکمے  کی بہبود کے سکریٹری جناب وی سرینواس نے 2 نومبر 2023 کو نئی دہلی میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا  کے ذریعے ملک گیر ڈی ایل سی مہم 2.0 کے تحت منعقد ڈی ایل سی کیمپ کا دورہ کیا

ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ کی چہرے کی تصدیق  جمع کروانے سے  پنشن پانے والے افراد کے  لیے لائف سرٹیفکیٹ جمع کرنا  بغیر کسی رکاوٹ کے آسان بن جائے گا

Posted On: 02 NOV 2023 7:36PM by PIB Delhi

مرکزی حکومت کے پنشن پانے والے افراد کی ’زندگی میں سہولت کو  بڑھانے کے لیے، پنشن اور پنشنرز کی بہبود کا محکمہ ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ (ڈی ایل سی) یعنی جیون پرمان کو بڑے پیمانے پر فروغ دے رہا ہے۔ 2014 میں، بائیو میٹرک آلات کا استعمال کرتے ہوئے ڈی ایل سی جمع کروانا شروع کیا گیاتھا۔ اس کے بعد، محکمے نے یو آئی ڈی اے آئی  اورایم ای آئی ٹی وائی  کے ساتھ مل کر آدھار ڈیٹا بیس پر مبنی چہرے کی تصدیق کرنے والی ٹیکنالوجی کا نظام تیار کیا، جس کے تحت کسی بھی اینڈرائیڈ پر مبنی اسمارٹ فون سے لائف سرٹیفکیٹ جمع کروانا ممکن ہوگیا ہے۔

یکم  نومبر سے 30 نومبر 2023 تک ملک بھر کے 100 شہروں میں 500 مقامات پر ایک ملک گیر مہم چلائی جا رہی ہے، جس میں پنشن تقسیم کرنے والے 17 بینکوں، وزارتوں/ محکموں، پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن، یو آئی ڈی اے آئی  اورایم ای آئی ٹی وائی  کے تعاون سے 50 لاکھ پنشن یافتگان کا احاطہ کیا گیا ہے۔

 

پنشن اور  پنشنرز کی بہبودکے محکمے میں سکریٹری جناب وی سری نواس نےجنابب سنجیو نرائن ماتھر کے ساتھ ساتھ ایڈیشنل سکریٹری اورڈائریکٹرز  جناب روچرمتل اور جناب  سنجیو نارائن ماتھرکے ساتھ 2 نومبر2023 کو نئی دلی میں ملک گیر مہم کے تحت ایس بی آئی کی جانب سے پارلیمنٹ اسٹریٹ برانچ میں منعقدہ ڈی ایل سی کیمپ کا دورہ کیا۔ پنشن یافتگا ن  کی ایک بڑی تعداد نے فیس آتھنٹی کیشن موڈ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے لائف سرٹیفکیٹ جمع کرائے ہیں۔ سکریٹری موصوف نے پنشن یافتگا ن سے بات چیت کی اور چہرے کی توثیق ڈی ایل سی کے استعمال پر ان کی رائے حاصل کی ۔ایڈیشنل سکریٹری نے  جیون پرمان ایپ کی افادیت کو جانچنے کے لیے بذات خود متعدد پنشنرز کے چہرے کی تصدیق کی اور ان کا لائف سرٹیفکیٹ بنایا۔ بنیادی  سطح کے معائنے سے  یہ بات سامنے آئی  کہ  مہم کے دوسرے دن مذکورہ ایپ بہت بآسانی کا م کررہی تھی۔ ایس بی آئی نے ملک بھر میں 51 شہروں کے متعدد مقامات پر ایس بی آئی کی طرف سے چلائی جانے والی ملک گیر مہم پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ایس بی آئی نے بتایا کہ یوآئی ڈی اے آئی  ٹیم بہترین تکنیکی مدد فراہم کر رہی ہے۔

ریٹائرڈ افراد کی  لیگ پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشنز نے بھی ڈی ایل سی جمع کروانے کے لیے پنشنرز کے کیمپوں پر اپنی رائے کا اظہار کیا ۔اس سے ملحقہ ادارے بھی تمام اضلاع میں ڈی ایل سی کیمپ لگا رہے ہیں۔

سکریٹری موصوف نے پنشن یافتگا ن کی خاطر زندگی میں آسانی کو یقینی بنانے کے لئے  بینکرز اور پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشنز کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم سے بڑی تعداد میں پنشن یافتگان  کو فائدہ  پہنچ رہا ہے۔ 80 اور اس سے زیادہ عمر کے پنشن  پانے والے افراد نے اکتوبر کے مہینے سے اپنے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ جمع کروانا شروع کر دیے ہیں۔ مہم کے پہلے دن کے اختتام تک، 815732 پنشنرز نے اپنے لائف سرٹیفکیٹ ڈیجیٹل طور پر جمع کرائے جن میں سے 181712 نے چہرے کی تصدیق اور باقی ڈی ایل سی جمع کرانے کا بائیو میٹرک موڈ استعمال کیا۔

پنشن اور پنشن یافتگا ن  کی بہبود کا محکمہ پورے ملک میں کیمپوں کے معائنے کے لیے اپنے عہدیداروں کو تعینات کر کے مہم  پر قریبی نظر رکھ رہا ہے ۔

********

  ش ح۔ ش م ۔رم

U-628     


(Release ID: 1974360) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Marathi , Hindi