وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سی بی آئی سی اور اس سے وابستہ تنظیموں نے2 تا 31 اکتوبر تک مشن موڈ میں خصوصی مہم 3.0چلائی


924 عوامی شکایات ، 354 عوامی شکایات کی اپیلیں اور 22 ایم پی ریفرنسز کو نمٹایا گیا

63,345 فزیکل فائلوں کا جائزہ کیا گیا اور ایسی 32,044 فائلوں کو ہٹایا گیا

34،029 ای فائلوں کا جائزہ لینے کے بعد ان میں سے 3،662 فائلوں کو بند کیا گیا

دفاتر کے احاطے اور عوامی مقامات پر 1976 صفائی مہم کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا

مہم کے دوران تقریبا 15.5 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی جس میں 83428 کلو گرام سکریپ کو ٹھکانے لگایا گیا، جس کے نتیجے میں 186887 مربع فٹ کی اضافی دفتری جگہ خالی ہوئی

3.86کروڑ غیر ملکی سگریٹ ، 710کلو گرام منشیات اور 9000کلو گرام گانجہ ٹھکانے لگائے گئے

Posted On: 02 NOV 2023 5:25PM by PIB Delhi

 سینٹرل بورڈ آف انڈائریکٹ ٹیکسز اینڈ کسٹمز (سی بی آئی سی)، وزارت خزانہ اور اس کے ماتحت تمام اداروں نے زیر التواء معاملات کو نمٹانے کی خصوصی مہم (ایس سی ڈی پی ایم) کے تحت مقرر کردہ اہداف کے حصول کے لیے 2  تا 31 اکتوبر 2023 تک مشن موڈ میں حصہ لیا۔

کولکاتا کسٹمز پریوینٹو کی جانب سے 28 پرانی کاروں کو ٹھکانے لگانا

پچھلے مہینے سی بی آئی سی اور اس سے وابستہ دفاتر نے سوچھتا کو ادارہ جاتی شکل دینے اور کام کے اہم شعبوں میں زیر التوا کو کم سے کم کرنے کے مشن کے ساتھ کوشش کی۔ عوامی شکایات کو نمٹانے اور غیر استعمال شدہ اشیاء بشمول نشہ آور اشیاء اور غیر ملکی سگریٹوں کو ٹھکانے لگا کر بہتر دفتری جگہ کے انتظام پر خصوصی توجہ دی گئی۔

کسٹمز پریوینٹو شیلانگ کی جانب سے سولر اسٹریٹ لائٹس

سوچھتا ہی سیوا پکھواڑا کے ایک حصے کے طور پر سی بی آئی سی کے عہدیداروں نے 22  ستمبر 2023کو وزارت خزانہ کے محکمہ ریونیو کے سکریٹری جناب سنجے ملہوترا کے ذریعہ صاف ستھرے بھارت کے لیے’’سوچھتا عہد‘‘ لیا۔ انھوں نے تمام سینئر عہدیداروں سے کہا کہ وہ مہم کے اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں۔ پوری تنظیم کی اجتماعی کاوشوں سے اسپیشل کمپین 3 کے تحت بڑے پیمانے پر مہم چلائی گئی۔ جس کا انعقاد ملک کے تمام علاقوں میں کیا گیا ۔

سی ای ایس ٹی اے ٹی، نئی دہلی کی جانب سے دفتر کی تزئین و آرائش

تمام سی بی آئی سی اداروں کی طرف سے کی جانے والی وسیع کوششوں کے نتیجے میں مہم کے تمام اہداف سے بڑھ کر کام ہوا ہے جیسا کہ ذیل میں تفصیل دی گئی ہے:

  • 924 عوامی شکایات، 354 عوامی شکایات کی اپیلوں اور 22 ایم پی ریفرنسز کو نمٹایا گیا۔

  • 63,345 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 32,044 ایسی فائلوں کو چھانٹا گیا۔

  • 34,029 ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 3,662 ایسی فائلوں کو بند کیا گیا۔

  • دفتر کے احاطے اور عوامی مقامات پر صفائی مہم کی 1976تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

  • مہم کے دوران تقریبا 15.50 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی اور 83،428 کلو گرام سکریپ کو ٹھکانے لگایا گیا، جس کے نتیجے میں 1،86،887 مربع فٹ کی اضافی دفتری جگہ خالی ہوگئی۔

  • 3.66 کروڑ غیر ملکی سگریٹ ، 710 کلو گرام نشہ آور مادوں اور 9 کلو گرام گانجے کو ٹھکانے لگایا گیا۔

سی بی آئی سی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کئی بہترین طور طریقوں کو اجاگر کیا گیا۔ مہم کے دوران سی بی آئی سی کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل اور فیلڈ دفاتر کے ذریعے  ایکس اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر سوچھتا کا پیغام پھیلانے کے لیے 512 سے زیادہ پیغامات پوسٹ کیے گئے۔ سی بی آئی سی خصوصی مہم کے تحت طے شدہ اصولوں کو ادارہ جاتی بنانے کی کوشش جاری رکھے گی اور سال بھر اس طرح کی کوششیں جاری رکھے گی۔

ناگپور کسٹمز کے ذریعہ ای ویسٹ کو ٹھکانے لگائے جانے کا منظر

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 619


(Release ID: 1974247) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi