نیتی آیوگ

نیتی آیوگ ایس ڈی جیز پر پیش رفت کو تیز کرنے کے لیے ترقی کی خاطر ڈیٹا کے استعمال (ڈی 4 ڈی)  کے موضوع پر یک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کرے گا


ترقی کی خاطر ڈیٹا کو بروئے کار لانے کے جی 20 اصولوں کی مطابقت، طول و عرض اور نفاذ پر تبادلہ خیال

Posted On: 02 NOV 2023 6:02PM by PIB Delhi

 نیتی آیوگ کل نئی دہلی کے ہوٹل تاج پیلس میں ’’پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی) پر پیش رفت کو تیز کرنے کے لیے ترقی کی خاطر ڈیٹا کا استعمال (ڈی 4 ڈی) ‘‘ کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کر رہا ہے۔ یہ ورکشاپ جی 20 نئی دہلی لیڈرز ڈیکلریشن (این ڈی ایل ڈی) پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے نیتی آیوگ کے ذریعہ مختلف موضوعات پر منعقد فیڈر تھیمیٹک ورکشاپس کے سلسلے کی دوسری تقریب ہے۔

یہ ورکشاپ بھارتی سیاق و سباق میں ترقی کے لیے ڈیٹا کا استعمال کرنے کے جی 20 اصولوں (ڈی 4 ڈی) کی مطابقت ، ابعاد اور نفاذ پر تبادلہ خیال کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی۔ یہ یک روزہ ورکشاپ اہم تھنک ٹینکس اور ماہرین تعلیم کو یکجا کرے گی جن کا کام مرکزی موضوع سے جڑا ہوا ہے۔ یہ ’’پائیدار ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کو تیز کرنے کے لیے ترقی کی خاطر ڈیٹا کا استعمال‘‘ کے بارے میں آگے بڑھنے کے راستے کے بارے میں بصیرت فراہم کرے گی اور آنے والی قومی ورکشاپ میں ضروری تعاون فراہم کرے گی۔

ورکشاپ میں مندرجہ ذیل موضوعات پر چار سیشن شامل ہوں گے:

پائیداری: اعلی معیار کے ڈیٹا اور پائیدار ڈیٹا انفراسٹرکچر کو توسیع دینا، پائیدار ترقی کی خاطر ڈیٹا سے باخبر نقطہ نظر کو فروغ دینا۔

  • شمولیت: صنفی اور ڈیٹا کی عدم مساوات کو دور کرنے پر خصوصی توجہ کے ساتھ ڈیجیٹل فرق کو ختم کرنا ، جبکہ ترقیاتی مقاصد کے لیے ڈیٹا کے جامع استعمال کی بھی حمایت کرنا۔

  • ٹیکنالوجی اور فنانس: ترقیاتی اقدامات کی پیش رفت اور تاثیر کو بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی کی مدد کو فروغ دیتے ہوئے اضافی مالی حمایت حاصل کرنا۔

  • استعداد کار میں اضافہ: افراد اور تنظیموں کی استعداد کار میں اضافہ، مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا، اور پائیدار ترقی کی خاطر ڈیٹا سے چلنے والے اقدامات کی تاثیر کو بڑھانے کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینا۔

یکم نومبر  2023سے 9 نومبر 2023تک چلنے والی اس طرح کی دس فیڈر تھیمیٹک ورکشاپس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ورکشاپس کے موضوعات میں جی 20 سے جی 21 ، ترقی کی خاطر ڈیٹا ، سیاحت ، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر ، پائیدار ترقیاتی اہداف ، تجارت ، بھارتی ترقیاتی ماڈل ، خواتین کی قیادت والی ترقی ، کثیر الجہتی ترقیاتی بینکوں میں اصلاحات اور آب و ہوا کی مالیات اور سبز ترقی کے موضوعات شامل ہیں۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 617



(Release ID: 1974246) Visitor Counter : 63


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil