کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کے محکمے نے آئی سی سی  کے  پائیداری سے متعلق اجلاس 2023 کے 5ویں ایڈیشن کا اہتمام کیا

Posted On: 02 NOV 2023 4:47PM by PIB Delhi

کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل کا محکمہ، کیمیکل اور فرٹیلائزر کی وزارت اور انڈین کیمیکل کونسل (آئی سی سی ) دو روزہ کنکلیو کا انعقاد کر رہے ہیں جس کا موضوع "کیمیکل انڈسٹری کے لیے پائیداری اور کاروباری حکمت عملی کو مربوط کرنا- چیلنجز اور مواقع سے نمٹنا" ہے۔

کیمیکل اور فرٹیلائزر اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا، اڈیشہ حکومت میں  صنعت، توانائی اور ایم ایس ایم ای کے وزیرجناب پرتاپ کیشری دیب، کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کے محکمے کی  سکریٹری محترمہ نویدیتا شکلا ورما اور اعلیٰ حکام اس موقع پر وزارت کیمیکل اینڈ فرٹیلائزر، آئی سی سی کے حکام اور انڈسٹریز کے چیمپئنز موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جناب  بھگونت کھوبا نے کہا کہ کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل انڈسٹری ہماری معیشت میں ایک اہم مقام رکھتی ہے جو کہ 80000 سے زیادہ تجارتی مصنوعات کی متنوع رینج پیش کرنے والے متعدد شعبوں کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ جب کہ حکومت نے درآمدات پر ہمارے انحصار کو کم کرنے، بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے قابل ستائش اقدامات کیے ہیں، یہ ضروری ہے کہ ہم ترقی کے اس بیانیے میں کیمیائی استحکام پر بھرپور توجہ دیں۔ ہماری صنعت کی موجودہ قیمت تقریباً 215 بلین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 2025 تک اندازاً 300 بلین امریکی ڈالر تک پہنچنے کے لیے، یہ بہت اہم ہے کہ اس ترقی کے ساتھ پائیدار ترقی کے لیے غیر متزلزل عزم بھی شامل ہو۔

جناب کھوبا نے مزید کہا کہ ہم  کیمیکل سیکٹر کو پائیدار ترقی دینے، کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور ماحولیات میں مثبت شراکت کا تصور کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ صنعت اپنی ترقی کو برقرار رکھے گی اور ہندوستانی معیشت میں ایک اہم شراکت دار بن کر رہے گی۔

اس موقع پر کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل کے محکمے کی سکریٹری، محترمہ نویدیتا شکلا ورما نے کہا کہ میک ان انڈیا اور میک فار ورلڈ کے مقصد کے ساتھ، حکومت ہند اپنی پوری حکومت کے نقطہ نظر کے ساتھ تمام شعبوں میں مینوفیکچرنگ کوفروغ دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا محکمہ کیمیکلز کی صنعت کے فروغ اور جب بھی ضرورت ہو کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ جیسا کہ ہمارا مقصد دنیا میں ایک محفوظ اور قابل اعتماد صنعتی ماحولیاتی نظام فراہم کرنا ہے، ہندوستان میں کیمیکل سیکٹر میں توسیع کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ اپنے فطری فوائد کے ساتھ، ہندوستان سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش جگہ ہے اور یہ اس حقیقت سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2021-22 میں کیمیکل سیکٹر میں ایف ڈی آئی  میں تقریباً 90% اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کیمیکلز کے پورے لائف سائیکل کے انتظام میں پائیداری کی حوصلہ افزائی کے لیے یہ ہندوستانی کیمیکل انڈسٹری کا ایک بڑا اقدام ہے۔ انوائرمنٹ ریسورس منیجمنٹ (ای آر ایم )، جو اس شعبے میں عالمی سطح پر مشہور ادارہ ہے، کانکلیو کے لیے نالج پارٹنر ہے۔

موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، کاربن کے اثرات کو کم کرنے، قابل تجدید توانائی کے استعمال میں اضافہ، اور پائیدار کارپوریٹ طریقوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہندوستان کے بین الاقوامی وعدوں کی روشنی میں آئی سی سی  کے پائیداری سے متعلق اجلاس  کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ دو روزہ ایونٹ ہندوستانی اور عالمی کمپنیوں کے سینئر نمائندوں، سرکاری افسران، کثیر جہتی تنظیموں، کیمیائی صنعت کے اداروں، اور تعلیمی ماہرین کو اکٹھا کریں گے تاکہ رجحان ساز مسائل اور مواقع پر تبادلہ خیال کریں، جس میں  ای ایس جی  حکمت عملی، ڈی کاربنائزیشن، نیٹ-زیرو ٹرانزیشن، ڈیجیٹل تبدیلی، سبز نمو، صاف ستھری توانائی، حفاظت کو فروغ دینا، اور ضوابط سے ماورا مصنوعات کی ذمہ داری بھی شامل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا م۔

U- 608



(Release ID: 1974207) Visitor Counter : 898


Read this release in: Telugu , English , Hindi