امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کھلے بازار میں فروخت کی  اسکیم (گھریلو) کے تحت 19ویں ای نیلامی میں 2.87 ایل ایم ٹی  گندم 2389 بولی دہندگان کو فروخت کی گئی

Posted On: 02 NOV 2023 4:53PM by PIB Delhi

چاول، گیہوں اور آٹے کی خوردہ قیمت کو قابو  کرنے کے لیے بازار میں مداخلت کے لیے حکومت ہند کے اقدام کے ایک حصے کے طور پر، گندم اور چاول دونوں کی ہفتہ وار ای نیلامی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ 2023-24 کی 19ویں ای نیلامی 01.11.2023 کو ہوئی تھی۔

کھلی منڈی میں گندم کی دستیابی کو بڑھانے کے لیے ہفتہ وار پیش کی جانے والی گندم کی مقدار 3 ایل ایم ٹی  اور زیادہ سے زیادہ مقدار تک بڑھا دی گئی ہے،جسے بولی دہندہ او ایم ایس ایس  (ڈی ) کے تحت خرید سکتا ہے ،اسے بڑھا کر 200 ایم ٹی    کردیا گیا ہے۔ اس کا اطلاق یکم نومبر 2023 کی تاریخ سے ہوگا۔

نتیجے کے طور پر، 2.87 ایل ایم ٹی  گندم 2389 بولی دہندگان کو 01.11.2023 کی ای نیلامی میں فروخت کی گئی ہے۔

پورے بھارت میں ایف اے کیو کےلئے اوسط زیادہ سے زیادہ فروخت کی قیمت 2291.15 فی کونٹل روپے تھی،جبکہ اس کی ریزرو قیمت 2150 فی کونٹل تھی ۔اسی طرح یو آر ایس گندم کی اوسط زیادہ سے زیادہ فروخت کی قیمت 2311.62فی کونٹل  روپے تھی جبکہ اس کی ریزرو قیمت  2125 روپے فی کونٹل تھی۔

اس کے علاوہ ، قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے، بھارتی حکومت  نے فیصلہ کیا ہے کہ اویم ایس ایس (ڈی) کے تحت گندم کی فروخت 31.03.2024 تک جاری رہے گی اور 101.5 ایل ایم ٹی  گندم 31.03.2024 تک آف لوڈ کی جائے گی۔

تاجروں کو اویم ایس ایس (ڈی) کے تحت گندم کی فروخت کے دائرے سے باہر رکھا گیا ہے اور ذخیرہ اندوزی سے بچنے کے لیے 31.10.23 تک ملک بھر میں 1721 بے ترتیب جائزے لئے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا م۔

U-609



(Release ID: 1974203) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Marathi , Hindi